Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 5:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اُن پر افسوس جو گھر سے گھر اور کھیت سے کھیت مِلا دیتے ہیں یہاں تک کہ کُچھ جگہ باقی نہ بچے اور مُلک میں وُہی اکیلے بسیں!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 افسوس تُم پرجو گھر سے گھر جوڑتے ہو اَور کھیت سے کھیت مِلاتے ہو تاکہ جگہ تک باقی نہ بچے اَور تُم ہی مُلک میں اکیلے بسے رہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 तुम पर अफ़सोस जो यके बाद दीगरे घरों और खेतों को अपनाते जा रहे हो। आख़िरकार दीगर तमाम लोगों को निकलना पड़ेगा और तुम मुल्क में अकेले ही रहोगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 تم پر افسوس جو یکے بعد دیگرے گھروں اور کھیتوں کو اپناتے جا رہے ہو۔ آخرکار دیگر تمام لوگوں کو نکلنا پڑے گا اور تم ملک میں اکیلے ہی رہو گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 5:8
14 حوالہ جات  

وہ لالچ سے کھیتوں کو ضبط کرتے اور گھروں کو چِھین لیتے ہیں اور یُوں آدمی اور اُس کے گھر پر ہاں مَرد اور اُس کی مِیراث پر ظُلم کرتے ہیں۔


اَے رِیاکار فقِیہو اور فرِیسیِو تُم پر افسوس! کہ آسمان کی بادشاہی لوگوں پر بند کرتے ہو کیونکہ نہ تو آپ داخِل ہوتے ہو اور نہ داخِل ہونے والوں کو داخِل ہونے دیتے ہو۔


کہ اَے آدمؔ زاد مُلکِ اِسرائیل کے وِیرانوں کے باشِندے یُوں کہتے ہیں کہ ابرہامؔ ایک ہی تھا اور وہ اِس مُلک کا وارِث ہُؤا پر ہم تو بُہت سے ہیں۔ مُلک ہم کو مِیراث میں دِیا گیا ہے۔


کہ اَے آدمؔ زاد تیرے بھائِیوں ہاں تیرے بھائِیوں یعنی تیرے قرابتیوں بلکہ سب بنی اِسرائیل سے ہاں اُن سب سے یروشلیِم کے باشِندوں نے کہا ہے خُداوند سے دُور رہو۔ یہ مُلک ہم کو مِیراث میں دِیا گیا ہے۔


اور وہ وِیران شہروں میں بس گیا ہے۔ اَیسے مکانوں میں جِن میں کوئی آدمی نہ بسا اور جو کھنڈر ہونے کو تھے۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ بنی عمُّون کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُنہوں نے اپنی حدُود کو بڑھانے کے لِئے جِلعاد کی باردار عَورتوں کے پیٹ چاک کِئے۔


کوئی چِیز اَیسی باقی نہ رہی جِس کو اُس نے نِگلا نہ ہو۔ اِس لِئے اُس کی اِقبال مندی قائِم نہ رہے گی۔


نفع کا لالچی اپنے گھرانے کو پریشان کرتا ہے پر وہ جِس کو رِشوت سے نفرت ہے زِندہ رہے گا۔


اُن پر افسوس جو بدکرداری کے منصُوبے باندھتے اور بِستر پر پڑے پڑے شرارت کی تدبِیریں اِیجاد کرتے ہیں اور صُبح ہوتے ہی اُن کو عمل میں لاتے ہیں! کیونکہ اُن کو اِس کا اِختیار ہے۔


کیا یہ سب اُس پر مثل نہ لائیں گے اور طنزاً نہ کہیں گے کہ اُس پر افسوس جو اَوروں کے مال سے مال دار ہوتا ہے! لیکن یہ کب تک؟ اور اُس پر جو کثرت سے گِرَو لیتا ہے!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات