Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 5:27 - کِتابِ مُقادّس

27 نہ کوئی اُن میں تھکے گا نہ پِھسلے گا۔ نہ کوئی اُونگھے گا نہ سوئے گا۔ نہ اُن کا کمربند کُھلے گا اور نہ اُن کی جُوتِیوں کا تسمہ ٹُوٹے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 اُن میں سے نہ کویٔی تھکتا ہے نہ ٹھوکر کھاتا ہے، نہ کویٔی اُونگھتا ہے نہ سوتا ہے؛ اُن کی کمر کا کویٔی بند بھی ڈھیلا نہیں ہو پاتا، نہ ہی کسی کی جُوتی کاتسمہ ٹوٹتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 उनमें से कोई नहीं जो थकामाँदा हो या लड़खड़ाकर चले। कोई नहीं ऊँघता या सोया हुआ है। किसी का भी पटका ढीला नहीं, किसी का भी तसमा टूटा नहीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 اُن میں سے کوئی نہیں جو تھکاماندہ ہو یا لڑکھڑا کر چلے۔ کوئی نہیں اونگھتا یا سویا ہوا ہے۔ کسی کا بھی پٹکا ڈھیلا نہیں، کسی کا بھی تسمہ ٹوٹا نہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 5:27
14 حوالہ جات  

وہ شاہی بندھنوں کو کھول ڈالتا ہے اور بادشاہوں کی کمر پر پٹکا باندھتا ہے۔


وہ اُمرا پر حقارت برساتا ہے اور زورآوروں کے کمربند کو کھول ڈالتا ہے۔


تب بادشاہ کے چِہرہ کا رنگ اُڑ گیا اور اُس کے خیالات اُس کو پریشان کرنے لگے یہاں تک کہ اُس کی کمر کے جوڑ ڈِھیلے ہو گئے اور اُس کے گُھٹنے ایک دُوسرے سے ٹکرانے لگے۔


مَیں ہی خُداوند ہُوں اَور کوئی نہیں۔ میرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔ مَیں نے تیری کمر باندھی اگرچہ تُو نے مُجھے نہ پہچانا۔


خُداوند اپنے ممسُوح خورس کے حق میں یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے اُس کا دہنا ہاتھ پکڑا کہ اُمّتوں کو اُس کے سامنے زیر کرُوں اور بادشاہوں کی کمریں کُھلوا ڈالُوں اور دروازوں کو اُس کے لِئے کھول دُوں اور پھاٹک بند نہ کِئے جائیں گے۔


اُس کی کمر کا پٹکا راست بازی ہو گی اور اُس کے پہلُو پر وفاداری کا پٹکا ہو گا۔


خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ وہ شَوکت سے مُلبّس ہے۔ خُداوند قُدرت سے مُلبّس ہے۔ وہ اُس سے کمربستہ ہے۔ اِس لِئے جہان قائِم ہے اور اُسے جُنبش نہیں۔


خُدا ہی مُجھے قُوّت سے کمربستہ کرتا ہے اور میری راہ کو کامِل کرتا ہے۔


اور تُو آپ جانتا ہے کہ ضرویاہ کے بیٹے یُوآب نے مُجھ سے کیا کیا کِیا یعنی اُس نے اِسرائیلی لشکر کے دو سرداروں نیر کے بیٹے ابنیر اور یتر کے بیٹے عماسا سے کیا کِیا جِن کو اُس نے قتل کِیا اور صُلح کے وقت خُونِ جنگ بہایا اور خُونِ جنگ کو اپنے پٹکے پر جو اُس کی کمر میں بندھا تھا اور اپنی جُوتیوں پر جو اُس کے پاؤں میں تِھیں لگایا۔


باہر وہ تلوار سے مَریں گے اور کوٹھریوں کے اندر خَوف سے۔ جوان مَرد اور کُنواریاں دُودھ پِیتے بچّے اور پکّے بال والے سب یُوں ہی ہلاک ہوں گے۔


یہ یُوحنّا اُونٹ کے بالوں کی پوشاک پہنے اور چمڑے کا پٹکا اپنی کمر سے باندھے رہتا تھا اور اِس کی خوراک ٹِڈّیاں اور جنگلی شہد تھا۔


تب تُو بے کھٹکے اپنے راستہ پر چلے گا اور تیرے پاؤں کو ٹھیس نہ لگے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات