Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 5:22 - کِتابِ مُقادّس

22 اُن پر افسوس جو مَے پِینے میں زورآور اور شراب مِلانے میں پہلوان ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 افسوس اُن پرجو مَے نوشی میں اُستاد اَور شراب میں آمیزش کرنے میں ماہر کہلاتےہیں،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 तुम पर अफ़सोस जो मै पीने में पहलवान हो और शराब मिलाने में अपनी बहादुरी दिखाते हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 تم پر افسوس جو مَے پینے میں پہلوان ہو اور شراب ملانے میں اپنی بہادری دکھاتے ہو۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 5:22
14 حوالہ جات  

اُن پر افسوس جو صُبح سویرے اُٹھتے ہیں تاکہ نشہ بازی کے درپَے ہوں اور جو رات کو جاگتے ہیں جب تک شراب اُن کو بھڑکا نہ دے!


اُس پر افسوس جو اپنے ہمسایہ کو اپنے قہر کا جام پِلا کر متوالا کرتا ہے تاکہ اُس کو بے پردہ کرے!


لیکن یہ بھی مَے خواری سے ڈگمگاتے اور نشہ میں لڑکھڑاتے ہیں۔ کاہِن اور نبی بھی نشہ میں چُور اور مَے میں غرق ہیں۔ وہ نشہ میں جُھومتے ہیں۔ وہ رویا میں خطا کرتے اور عدالت میں لغزِش کھاتے ہیں۔


ہر ایک کہتا ہے تُم آؤ۔ مَیں شراب لاؤُں گا اور ہم خُوب نشہ میں چُور ہوں گے اور کل بھی آج ہی کی طرح ہو گا بلکہ اِس سے بُہت بِہتر۔


تُو رِشوت نہ لینا کیونکہ رِشوت بِیناؤں کو اندھا کر دیتی ہے اور صادِقوں کی باتوں کو پلٹ دیتی ہے۔


مَے مسخرہ اور شراب ہنگامہ کرنے والی ہے اور جو کوئی اِن سے فریب کھاتا ہے دانا نہیں۔


کَون افسوس کرتا ہے؟ کَون غَم زدہ ہے؟ کَون جھگڑالُو ہے؟ کَون شاکی ہے؟ کَون بے سبب گھایل ہے؟ اور کِس کی آنکھوں میں سُرخی ہے؟


بادشاہوں کو اَے لمواؔیل! بادشاہوں کو مَے خواری زیبا نہیں اور شراب کی تلاش حاکِموں کو شایان نہیں۔


لیکن دیکھو خُوشی اور شادمانی۔ گائے بَیل کو ذبح کرنا اور بھیڑ بکری کو حلال کرنا اور گوشت خواری و مَے نوشی کہ آؤ کھائیں اور پِئیں کیونکہ کل تو ہم مَریں گے۔


وہ پِھر گِیت کے ساتھ مَے نہیں پِیتے۔ پِینے والوں کو شراب تلخ معلُوم ہو گی۔


یہ سب دوپہر کو نِکلے اور بِن ہدد اور وہ بتِیّس بادشاہ جو اُس کے مددگار تھے سایبانوں میں پی پی کر مست ہوتے جاتے تھے۔


مبادا وہ پی کر قوانِین کو بُھول جائیں اور کِسی مظلُوم کی حق تلفی کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات