یسعیاہ 5:2 - کِتابِ مُقادّس2 اور اُس نے اُسے کھودا اور اُس سے پتّھر نِکال پھینکے اور اچّھی سے اچّھی تاکیں اُس میں لگائِیں اور اُس میں بُرج بنایا اور ایک کولھُو بھی اُس میں تراشا اور اِنتِظار کِیا کہ اُس میں اچّھے انگُور لگیں لیکن اُس میں جنگلی انگُور لگے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ2 اُس نے اُسے کھودا اَور اُس کے پتّھر الگ کئے اَور اُس میں بہترین انگوری بیلیں لگائیں۔ پہرا دینے کے لیٔے بُرج بنایا اَور انگور کا عرق نکالنے کے لیٔے کولہو بھی لگایا۔ پھر وہ انگور کی اَچھّی فصل کا منتظر رہا، لیکن اُس میں جنگلی انگور لگے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस2 उसने गोडी करते करते उसमें से तमाम पत्थर निकाल दिए, फिर बेहतरीन अंगूर की क़लमें लगाईं। बीच में उसने मीनार खड़ा किया ताकि उस की सहीह चौकीदारी कर सके। साथ साथ उसने अंगूर का रस निकालने के लिए पत्थर में हौज़ तराश लिया। फिर वह पहली फ़सल का इंतज़ार करने लगा। बड़ी उम्मीद थी कि अच्छे मीठे अंगूर मिलेंगे। लेकिन अफ़सोस! जब फ़सल पक गई तो छोटे और खट्टे अंगूर ही निकले थे। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن2 اُس نے گوڈی کرتے کرتے اُس میں سے تمام پتھر نکال دیئے، پھر بہترین انگور کی قلمیں لگائیں۔ بیچ میں اُس نے مینار کھڑا کیا تاکہ اُس کی صحیح چوکیداری کر سکے۔ ساتھ ساتھ اُس نے انگور کا رس نکالنے کے لئے پتھر میں حوض تراش لیا۔ پھر وہ پہلی فصل کا انتظار کرنے لگا۔ بڑی اُمید تھی کہ اچھے میٹھے انگور ملیں گے۔ لیکن افسوس! جب فصل پک گئی تو چھوٹے اور کھٹے انگور ہی نکلے تھے۔ باب دیکھیں |