Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 5:17 - کِتابِ مُقادّس

17 تب برّے گویا اپنی چراگاہوں میں چریں گے اور دَولت مندوں کے وِیران کھیت پردیسیوں کے گلّے کھائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 تَب بھیڑیں وہاں اَیسی چرتی ہُوئی دِکھائی دیں گی گویا وہ اَپنی ہی چراگاہوں میں ہیں؛ اَور برّے دولتمندوں کے کھنڈروں میں اَپنا پیٹ بھریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 उन दिनों में लेले और मोटी-ताज़ी भेड़ें जिलावतनों के खंडरात में यों चरेंगी जिस तरह अपनी चरागाहों में।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اُن دنوں میں لیلے اور موٹی تازی بھیڑیں جلاوطنوں کے کھنڈرات میں یوں چریں گی جس طرح اپنی چراگاہوں میں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 5:17
24 حوالہ جات  

اور سمُندر کے ساحِل چراگاہیں ہوں گے جِن میں چرواہوں کی جھونپڑیاں اور بھیڑ خانے ہوں گے۔


مگر اُن سب پہاڑیوں پر جو کُدالی سے کھودی جاتی تِھیں جھاڑیوں اور کانٹوں کے خَوف سے تُو پِھر نہ چڑھے گا لیکن وہ گائے بَیل اور بھیڑ بکریوں کی چراگاہ ہوں گی۔


اور جنگلی جانور اُس میں لیٹیں گے اور ہر قِسم کے حَیوان حواصِل اور خارپُشت اُس کے سُتُونوں کے سِروں پر مقام کریں گے۔ اُن کی آواز اُس کے جھروکوں میں ہو گی۔ اُس کی دہلِیزوں میں وِیرانی ہو گی کیونکہ دیودار کا کام کُھلا چھوڑا گیا ہے۔


اور وہ تلوار کا لُقمہ ہو جائیں گے اور اسِیر ہو کر سب قَوموں میں پُہنچائے جائیں گے اور جب تک غَیر قَوموں کی مِیعاد پُوری نہ ہو یروشلِیم غَیر قَوموں سے پامال ہوتا رہے گا۔


اَے یعقُوب مَیں یقِیناً تیرے سب لوگوں کو فراہم کرُوں گا۔ مَیں یقِیناً اِسرائیل کے بقِیّہ کو جمع کرُوں گا۔ مَیں اُن کو بُصراؔہ کی بھیڑوں اور چراگاہ کے گلّہ کی مانِند اِکٹّھا کرُوں گا اور آدمِیوں کا بڑا شور ہو گا۔


بیشک اُنہوں نے ہوا بوئی۔ وہ گِردباد کاٹیں گے نہ اُس میں ڈنٹھل نِکلے گا نہ اُس کی بالوں سے غلّہ پَیدا ہو گا اور اگر پَیدا ہو بھی تو اجنبی اُسے چٹ کر جائیں گے۔


ہماری مِیراث اجنبِیوں کے حوالہ کی گئی۔ ہمارے گھر بے گانوں نے لے لِئے۔


وہ موٹے ہو گئے۔ وہ چِکنے ہیں۔ وہ بُرے کاموں میں سبقت لے جاتے ہیں۔ وہ فریاد یعنی یتِیموں کی فریاد نہیں سُنتے تاکہ اُن کا بھلا ہو اور مُحتاجوں کا اِنصاف نہیں کرتے۔


اور شارُوؔن گلّوں کا گھر ہو گا اور عکُور کی وادی بَیلوں کے بَیٹھنے کا مقام میرے اُن لوگوں کے لِئے جو میرے طالِب ہُوئے۔


وہ چَوپان کی مانِند اپنا گلّہ چرائے گا۔ وہ برّوں کو اپنے بازُوؤں میں جمع کرے گا اور اپنی بغل میں لے کر چلے گا اور اُن کو جو دُودھ پِلاتی ہیں آہِستہ آہِستہ لے جائے گا۔


کیونکہ قصر خالی ہو جائے گا اور آباد شہر ترک کِیا جائے گا۔ عوفل اور دِیدبانی کا بُرج ہمیشہ تک ماندبن کر گورخروں کی آرام گاہیں اور گلّوں کی چراگاہیں ہوں گے۔


عروعیر کی بستِیاں وِیران ہیں اور گلّوں کی چراگاہیں ہوں گی۔ وہ وہاں بَیٹھیں گے اور کوئی اُن کے ڈرانے کو بھی وہاں نہ ہو گا۔


اِس سبب سے خُداوند ربُّ الافواج اُس کے فربَہ جوانوں پر لاغری بھیجے گا اور اُس کی شَوکت کے نِیچے ایک سوزِش آگ کی سوزِش کی مانِند بھڑکائے گا۔


تُمہارا مُلک اُجاڑ ہے۔ تُمہاری بستِیاں جل گئِیں۔ پردیسی تُمہاری زمِین کو تُمہارے سامنے نِگلتے ہیں۔ وہ وِیران ہے گویا اُسے اجنبی لوگوں نے اُجاڑا ہے۔


اُن کے دِل چِکنائی سے فربہ ہو گئے لیکن مَیں تیری شرِیعت میں مسرُور ہُوں۔


اُن کی آنکھیں چربی سے اُبھری ہُوئی ہیں۔ اُن کے دِل کے خیالات حد سے بڑھ گئے ہیں۔


اپنے ہاتھ سے اَے خُداوند! مُجھے لوگوں سے بچا۔ یعنی دُنیا کے لوگوں سے جِن کا بخرہ اِسی زِندگی میں ہے اور جِن کا پیٹ تُو اپنے ذخِیرہ سے بھرتا ہے۔ اُن کی اَولاد بھی حسبِ مُراد ہے۔ وہ اپنا باقی مال اپنے بچّوں کے لِئے چھوڑ جاتے ہیں


اُنہوں نے اپنے دِلوں کو سخت کِیا ہے۔ وہ اپنے مُنہ سے بڑا بول بولتے ہیں۔


وہ اپنی کثِیر پَیداوار اُن بادشاہوں کو دیتا ہے جِن کو تُو نے ہمارے گُناہوں کے سبب سے ہم پر مُسلّط کِیا ہے وہ ہمارے جِسموں اور ہماری مواشی پر بھی جَیسا چاہتے ہیں اِختیار رکھتے ہیں اور ہم سخت مُصِیبت میں ہیں۔


لیکن یسُورُوؔن موٹا ہو کر لاتیں مارنے لگا۔ تُو موٹا ہو کر لدّھڑ ہو گیا ہے اور تُجھ پر چربی چھا گئی ہے۔ تب اُس نے خُدا کو جِس نے اُسے بنایا چھوڑ دیا اور اپنی نجات کی چٹان کی حقارت کی۔


تیری زمِین کی پَیداوار اور تیری ساری کمائی کو ایک اَیسی قَوم کھائے گی جِس سے تُو واقِف نہیں اور تُو سدا مظلُوم اور دبا ہی رہے گا۔


کیونکہ اِسرائیل نے سرکش بچھیا کی مانِند سرکشی کی ہے۔ اب خُداوند اُن کو کُشادہ جگہ میں برّہ کی مانِند چرائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات