Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 5:14 - کِتابِ مُقادّس

14 پس پاتال اپنی ہوس بڑھاتا ہے اور اپنا مُنہ بے اِنتہا پھاڑتا ہے اور اُن کے شرِیف اور عام لوگ اور غَوغائی اور جو کوئی اُن میں فخر کرتا ہے اُس میں اُتر جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 چنانچہ پاتال کی بھُوک بڑھ گئی ہے اَور اُس نے اَپنا مُنہ خُوب کھول رکھا ہے؛ اَور اُن کے اُمرا و عوام اَور اُن کے تمام جھگڑے کرنے والوں اَور جَشن منانے والوں کے ساتھ اُتریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 पाताल ने अपना मुँह फाड़कर खोला है ताकि क़ौम की तमाम शानो-शौकत, शोर-शराबा, हंगामा और शादमान अफ़राद उसके गले में उतर जाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 پاتال نے اپنا منہ پھاڑ کر کھولا ہے تاکہ قوم کی تمام شان و شوکت، شور شرابہ، ہنگامہ اور شادمان افراد اُس کے گلے میں اُتر جائیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 5:14
26 حوالہ جات  

پس خبردار رہو۔ اَیسا نہ ہو کہ تُمہارے دِل خُمار اور نشہ بازی اور اِس زِندگی کی فِکروں سے سُست ہو جائیں اور وہ دِن تُم پر پھندے کی طرح ناگہاں آ پڑے۔


بے شک مُتکبِّر آدمی مَے کی مانِند دغاباز ہے۔ وہ اپنے گھر میں نہیں رہتا۔ وہ پاتال کی مانِند اپنی ہوس بڑھاتا ہے۔ وہ مَوت کی مانِند ہے۔ کبھی آسُودہ نہیں ہوتا بلکہ سب قَوموں کو اپنے پاس جمع کرتا ہے اور سب اُمّتوں کو اپنے نزدِیک فراہم کرتا ہے۔


پاتال اور بانجھ کا رَحِم اور زمِین جو سیراب نہیں ہُوئی وہ آگ جو کبھی ”بس“ نہیں کہتی۔


تنگ دروازہ سے داخِل ہو کیونکہ وہ دروازہ چَوڑا ہے اور وہ راستہ کُشادہ ہے جو ہلاکت کو پُہنچاتا ہے اور اُس سے داخِل ہونے والے بُہت ہیں۔


جِس طرح پاتال اور ہلاکت کو آسُودگی نہیں اُسی طرح اِنسان کی آنکھیں سیر نہیں ہوتِیں۔


اُن کو مَوت اچانک آ دبائے۔ وہ جِیتے جی پاتال میں اُتر جائیں کیونکہ شرارت اُن کے مسکنوں میں اور اُن کے اندر ہے۔


کیونکہ تُوفت مُدّت سے تیّار کِیا گیا ہاں وہ بادشاہ کے لِئے گہرا اور وسِیع بنایا گیا ہے۔ اُس کا ڈھیر آگ اور بُہت سا اِیندھن ہے اور خُداوند کی سانس گندھک کے سَیلاب کی مانِند اُس کو سُلگاتی ہے۔


پاتال نِیچے سے تیرے سبب سے جُنبِش کھاتا ہے کہ تیرے آتے وقت تیرا اِستقبال کرے۔ وہ تیرے لِئے مُردوں کو یعنی زمِین کے سب سرداروں کو جگاتا ہے۔ وہ قَوموں کے سب بادشاہوں کو اُن کے تختوں پر سے اُٹھا کھڑا کرتا ہے۔


کہ لوگ کھاتے پِیتے تھے اور اُن میں بیاہ شادی ہوتی تھی۔ اُس دِن تک جب نُوح کشتی میں داخِل ہُؤا اور طُوفان نے آ کر سب کو ہلاک کِیا۔


میرا دِل دھڑکتا ہے اور ہَول یکایک مُجھ پر غالِب آ گیا۔ شفقِ شام جِس کا مَیں آرزُو مند تھا میرے لِئے خَوفناک ہو گئی۔


ہم اُن کو اِس طرح جِیتا اور سمُوچا نِگل جائیں جِس طرح پاتال مُردوں کو نِگل جاتا ہے۔


وہ گویا پاتال کا ریوڑ ٹھہرائے گئے ہیں۔ مَوت اُن کی پاسبان ہو گی۔ دِیانت دار صُبح کو اُن پر مُسلّط ہو گا اور اُن کا حُسن پاتال کا لُقمہ ہو کر بے ٹِھکانا ہو گا۔


اُسی رات کو بیلشضر کسدیوں کا بادشاہ قتل ہُؤا۔


اگرچہ وہ اُلجھے ہُوئے کانٹوں کی مانِند پیچِیدہ اور اپنی مَے سے ترہوں تَو بھی وہ سُوکھے بُھوسے کی طرح بِالکُل جلا دِئے جائیں گے۔


تیری شان و شَوکت اور تیرے سازوں کی خُوش آوازی پاتال میں اُتاری گئی تیرے نِیچے کِیڑوں کا فرش ہُؤا اور کِیڑے ہی تیرا بالا پوش بنے۔


ڈھولکوں کی خُوشی بند ہو گئی۔ خُوشی منانے والوں کا غُل و شور تمام ہُؤا۔ بربط کی شادمانی جاتی رہی۔


وقت آ گیا۔ دِن قرِیب ہے۔ نہ خرِیدنے والا خوش ہو نہ بیچنے والا اُداس کیونکہ اُن کے تمام انبوہ پر غضب نازِل ہونے کو ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات