Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 49:16 - کِتابِ مُقادّس

16 دیکھ مَیں نے تیری صُورت اپنی ہتھیلِیوں پر کھود رکھّی ہے اور تیری شہر پناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 دیکھ، مَیں نے تیری صورت اَپنی ہتھیلیوں پر نقش کی ہُوئی ہے؛ تیری شہرپناہ ہمیشہ میری آنکھوں کے سامنے رہتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 देख, मैंने तुझे अपनी दोनों हथेलियों में कंदा कर दिया है, तेरी ज़मीनबोस दीवारें हमेशा मेरे सामने हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 دیکھ، مَیں نے تجھے اپنی دونوں ہتھیلیوں میں کندہ کر دیا ہے، تیری زمین بوس دیواریں ہمیشہ میرے سامنے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 49:16
12 حوالہ جات  

ربُّ الافواج فرماتا ہے اَے میرے خادِم زرُبّاؔبل بِن سیالتی ایل اُسی روز مَیں تُجھے لُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور نگِین ٹھہراؤُں گا کیونکہ مَیں نے تُجھے برگُزِیدہ کِیا ہے ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


اَے یروشلیِم مَیں نے تیری دِیواروں پر نِگہبان مُقرّر کِئے ہیں۔ وہ دِن رات کبھی خاموش نہ ہوں گے۔ اَے خُداوند کا ذِکر کرنے والو خاموش نہ ہو۔


پِھر کبھی تیرے مُلک میں ظُلم کا ذِکر نہ ہو گا اور نہ تیری حدُود کے اندر خرابی یا بربادی کا بلکہ تُو اپنی دِیواروں کا نام نجات اور اپنے پھاٹکوں کا حمد رکھّے گی۔


نگِین کی مانِند مُجھے اپنے دِل میں لگا رکھ اور تعوِیذ کی مانِند اپنے بازُو پر کیونکہ عِشق مَوت کی مانِند زبردست ہے اور غَیرت پاتال سی بے مُروّت ہے۔ اُس کے شُعلے آگ کے شُعلے ہیں اور خُداوند کے شُعلہ کی مانِند۔


اُس وقت یہُوداؔہ کے مُلک میں یہ گِیت گایا جائے گا۔ ہمارا ایک مُحکم شہر ہے جِس کی فصِیل اور پُشتوں کی جگہ وہ نجات ہی کو مُقرّر کرے گا۔


اور یِہی تیرے پاس گویا تیرے ہاتھ میں ایک نِشان اور تیری دونوں آنکھوں کے سامنے ایک یادگار ٹھہرے تاکہ خُداوند کی شرِیعت تیری زُبان پر ہو کیونکہ خُداوند نے تُجھ کو اپنے زورِ بازُو سے مُلکِ مِصرؔ سے نِکالا۔


مَیں تیرے کُنگروں کو لعلوں اور تیرے پھاٹکوں کو شب چراغ اور تیری ساری فصِیل بیش قِیمت پتّھروں سے بناؤُں گا۔


خُداوند فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم اگرچہ تُو اَے شاہِ یہُوداؔہ کونیاؔہ بِن یہُویقِیم میرے دہنے ہاتھ کی انگُوٹھی ہوتا تَو بھی مَیں تُجھے نِکال پھینکتا۔


اور جب تک وہ یروشلیِم کو قائِم کر کے رُویِ زمِین پر محمُود نہ بنائے اُسے آرام نہ لینے دو۔


یہُوداؔہ کا گُناہ لوہے کے قلم اور ہِیرے کی نوک سے لِکھا گیا ہے۔ اُن کے دِل کی تختی پر اور اُن کے مذبحوں کے سِینگوں پر کندہ کِیا گیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات