Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 48:8 - کِتابِ مُقادّس

8 ہاں تُو نے نہ سُنا نہ جانا۔ ہاں قدِیم ہی سے تیرے کان کُھلے نہ تھے کیونکہ مَیں جانتا تھا کہ تُو بِالکُل بے وفا ہے اور رَحِم ہی سے خطاکار کہلاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 تُونے اُنہیں نہ تو سُنا نہ سمجھا تھا؛ قدیم ہی سے تیرے کان کھُلے نہ تھے۔ مَیں بخُوبی جانتا تھا کہ تُو کس قدر بےوفا ہے؛ تُو پیدائش ہی سے باغی کہلایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 चुनाँचे न यह बातें तेरे कान तक पहुँची हैं, न तू इनका इल्म रखता है, बल्कि क़दीम ज़माने से ही तेरा कान यह सुन नहीं सकता था। क्योंकि मैं जानता था कि तू सरासर बेवफ़ा है, कि पैदाइश से ही नमकहराम कहलाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 چنانچہ نہ یہ باتیں تیرے کان تک پہنچی ہیں، نہ تُو اِن کا علم رکھتا ہے، بلکہ قدیم زمانے سے ہی تیرا کان یہ سن نہیں سکتا تھا۔ کیونکہ مَیں جانتا تھا کہ تُو سراسر بےوفا ہے، کہ پیدائش سے ہی نمک حرام کہلاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 48:8
33 حوالہ جات  

شرِیر پَیدایش ہی سے کج رَوی اِختیار کرتے ہیں۔ وہ پَیدا ہوتے ہی جُھوٹ بول کر گُمراہ ہو جاتے ہیں۔


یہُوداؔہ نے بیوفائی کی۔ اِسرائیل اور یروشلِیم میں مکرُوہ کام ہُؤا ہے۔ یہُوداؔہ نے خُداوند کی قدّوُسِیت کو جو اُس کو عزِیز تھی بے حُرمت کِیا اور ایک غَیر معبُود کی بیٹی بیاہ لایا۔


اُنہوں نے خُداوند کے ساتھ بیوفائی کی کیونکہ اُن سے اجنبی بچّے پَیدا ہُوئے۔ اب ایک مہِینے کا عرصہ اُن کی جائیداد سمیت اُن کو کھا جائے گا۔


مَیں کِس سے کہُوں اور کِس کو جتاؤُں تاکہ وہ سُنیں؟ دیکھ اُن کے کان نامختُون ہیں اور وہ سُن نہیں سکتے۔ دیکھ خُداوند کا کلام اُن کے لِئے حقارت کا باعِث ہے۔ وہ اُس سے خُوش نہیں ہوتے۔


اِن میں ہم بھی سب کے سب پہلے اپنے جِسم کی خواہِشوں میں زِندگی گُذارتے اور جِسم اور عقل کے اِرادے پُورے کرتے تھے اور دُوسروں کی مانِند طبعی طَور پر غضب کے فرزند تھے۔


اِس لِئے کہ خُداوند فرماتا ہے اِسرائیل کے گھرانے اور یہُوداؔہ کے گھرانے نے مُجھ سے نِہایت بے وفائی کی۔


لیکن خُداوند فرماتا ہے اَے اِسرائیل کے گھرانے! جِس طرح بِیوی بے وفائی سے اپنے شَوہر کو چھوڑ دیتی ہے اُسی طرح تُو نے مُجھ سے بے وفائی کی ہے۔


خُداوند خُدا نے میرے کان کھول دِئے اور مَیں باغی و برگشتہ نہ ہُؤا۔


چُونکہ مَیں جانتا تھا کہ تُو ضِدّی ہے اور تیری گردن کا پٹھا لوہے کا ہے اور تیری پیشانی پِیتل کی ہے۔


اَے گُنہگارو! اِس کو یاد رکھّو اور مَرد بنو۔ اِس پر پِھر سوچو۔


اَے خُداوند! تیرا ہاتھ بُلند ہے پر وہ نہیں دیکھتے لیکن وہ لوگوں کے لِئے تیری غَیرت کو دیکھیں گے اور شرمسار ہوں گے بلکہ آگ تیرے دُشمنوں کو کھا جائے گی۔


ایک ہَولناک رویا مُجھے نظر آئی۔ دغاباز دغابازی کرتا ہے اور غارت گر غارت کرتا ہے۔ اَے عیلاؔم چڑھائی کر۔ اَے مادَی مُحاصرہ کر۔ مَیں وہ سب کراہنا جو اُس کے سبب سے ہُؤا مَوقُوف کرتا ہُوں۔


دیکھ! مَیں نے بدی میں صُورت پکڑی اور مَیں گُناہ کی حالت میں ماں کے پیٹ میں پڑا۔


قُربانی اور نذر کو تُو پسند نہیں کرتا۔ تُو نے میرے کان کھول دِیئے ہیں۔ سوختنی قُربانی اور خطا کی قُربانی تُو نے طلب نہیں کی۔


لیکن وہ عہد شِکن آدمِیوں کی مانِند ہیں۔ اُنہوں نے وہاں مُجھ سے بیوفائی کی ہے۔


اب ذرا سُنو اَے نادان اور بے عقل لوگو جو آنکھیں رکھتے ہو پر دیکھتے نہیں۔ جو کان رکھتے ہو پر سُنتے نہیں۔


تُجھ پر افسوس کہ تُو غارت کرتا ہے اور غارت نہ کِیا گیا تھا! تُو دغابازی کرتا ہے اور کِسی نے تُجھ سے دغابازی نہ کی تھی۔ جب تُو غارت کر چُکے گا تو تُو غارت کِیا جائے گا اور جب تُو دغابازی کر چُکے گا تو اَور لوگ تُجھ سے دغابازی کریں گے۔


اِس لِئے اُس نے اپنے قہر کی شِدّت اور جنگ کی سختی کو اُس پر ڈالا اور اُسے ہر طرف سے آگ لگ گئی پر وہ اُسے دریافت نہیں کرتا۔ وہ اُس سے جل جاتا ہے پر خاطِر میں نہیں لاتا۔


اِس لِئے تُجھ پر مُصِیبت آ پڑے گی جِس کا مَنتر تُو نہیں جانتی اور اَیسی بلا تُجھ پر نازِل ہو گی جِس کو تُو دُور نہ کر سکے گی۔ یکایک تباہی تُجھ پر آئے گی جِس کی تُجھ کو کُچھ خبر نہیں۔


وہ ابھی خلق کی گئی ہیں۔ قدِیم سے نہیں بلکہ آج سے پہلے تُو نے اُن کو سُنا بھی نہ تھا تا نہ ہو کہ تُو کہے دیکھ مَیں جانتا تھا۔


تُم کِس پر ٹھٹّھا مارتے ہو؟ تُم کِس پر مُنہ پھاڑتے اور زُبان نِکالتے ہو؟ کیا تُم باغی اَولاد اور دغاباز نسل نہیں ہو۔


اجنبی اُس کی توانائی کو نِگل گئے اور اُس کو خبر نہیں اور بال سفید ہونے لگے پر وہ بے خبر ہے۔


تب خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا دیکھ تُو اپنے باپ دادا کے ساتھ سو جائے گا اور یہ لوگ اُٹھ کر اُس مُلک کے اجنبی دیوتاؤں کی پَیروی میں جِن کے بِیچ وہ جا کر رہیں گے زِنا کار ہو جائیں گے اور مُجھ کو چھوڑ دیں گے اور اُس عہد کو جو مَیں نے اُن کے ساتھ باندھا ہے توڑ ڈالیں گے۔


اُس وقت اُن سب بدیوں کے سبب سے جو اَور معبُودوں کی طرف مائِل ہو کر اُنہوں نے کی ہوں گی مَیں ضرُور اپنا مُنہ چِھپا لُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات