Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 48:3 - کِتابِ مُقادّس

3 مَیں نے قدِیم سے ہونے والی باتوں کی خبر دی ہے۔ ہاں وہ میرے مُنہ سے نِکلِیں۔ مَیں نے اُن کو ظاہِر کِیا۔ مَیں ناگہان اُن کو عمل میں لایا اور وہ وقُوع میں آئِیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 عرصہ ہُوا مَیں نے قدیم سے ہونے والی باتوں کی خبر دی، میرے مُنہ سے اُن کا اعلان کیا اَور مَیں نے اُنہیں ظاہر کیا؛ پھر اَچانک اُنہیں عَمل میں لایا اَور وہ وقوع میں آئیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जो कुछ पेश आया है उसका एलान मैंने बड़ी देर पहले किया। मेरे ही मुँह से उस की पेशगोई सादिर हुई, मैं ही ने उस की इत्तला दी। फिर अचानक ही मैं उसे अमल में लाया और वह वुक़ूपज़ीर हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جو کچھ پیش آیا ہے اُس کا اعلان مَیں نے بڑی دیر پہلے کیا۔ میرے ہی منہ سے اُس کی پیش گوئی صادر ہوئی، مَیں ہی نے اُس کی اطلاع دی۔ پھر اچانک ہی مَیں اُسے عمل میں لایا اور وہ وقوع پذیر ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 48:3
16 حوالہ جات  

دیکھو پُرانی باتیں پُوری ہو گئِیں اور مَیں نئی باتیں بتاتا ہُوں۔ اِس سے پیشتر کہ واقِع ہوں مَیں تُم سے بیان کرتا ہُوں۔


وہ اُن کو حاضِر کریں تاکہ وہ ہم کو ہونے والی چِیزوں کی خبر دیں۔ ہم سے اگلی باتیں بیان کرو کہ کیا تِھیں تاکہ ہم اُن پر سوچیں اور اُن کے انجام کو سمجھیں یا آیندہ کو ہونے والی باتوں سے ہم کو آگاہ کرو۔


اور جِتنی اچّھی باتیں خُداوند نے اِسرائیلؔ کے گھرانے سے کہی تِھیں اُن میں سے ایک بھی نہ چُھوٹی۔ سب کی سب پُوری ہُوئِیں۔


تُم مُنادی کرو اور اُن کو نزدِیک لاؤ۔ ہاں وہ باہم مشورَت کریں۔ کِس نے قدِیم ہی سے یہ ظاہِر کِیا؟ کِس نے قدِیم ایّام میں اِس کی خبر پہلے ہی سے دی ہے؟ کیا مَیں خُداوند ہی نے یہ نہیں کِیا؟ سو میرے سِوا کوئی خُدا نہیں ہے۔ صادِقُ القَول اور نجات دینے والا خُدا میرے سِوا کوئی نہیں۔


تمام قَومیں فراہم کی جائیں اور سب اُمّتیں جمع ہوں۔ اُن کے درمِیان کَون ہے جو اُسے بیان کرے یا ہم کو پِچھلی باتیں بتائے؟ وہ اپنے گواہوں کو لائیں تاکہ وہ سچّے ثابِت ہوں اور لوگ سُنیں اور کہیں کہ یہ سچ ہے۔


دیکھ مَیں اُس میں ایک رُوح ڈال دُوں گا اور وہ ایک افواہ سُن کر اپنے مُلک کو لَوٹ جائے گا اور مَیں اُسے اُسی کے مُلک میں تلوار سے مَروا ڈالُوں گا۔


تیرے مُجھ پر جُھنجھلانے کے سبب سے اور اِس لِئے کہ تیرا گھمنڈ میرے کانوں تک پُہنچا ہے مَیں اپنی نکیل تیری ناک میں اور اپنی لگام تیرے مُنہ میں ڈالُوں گا اور تُو جِس راہ سے آیا ہے مَیں تُجھے اُسی راہ سے واپس لَوٹا دُوں گا۔


لیکن تیرے دُشمنوں کا غول بارِیک گرد کی مانِند ہو گا اور اُن ظالِموں کی گُروہ اُڑنے والے بُھوسے کی مانِند ہو گی اور یہ ناگہان ایک دَم میں واقِع ہو گا۔


اِس لِئے یہ بدکرداری تُمہارے لِئے اَیسی ہو گی جَیسی پھٹی ہُوئی دِیوار جو گِرا چاہتی ہے۔ اُونچی اُبھری ہُوئی دِیوار جِس کا گِرنا ناگہان ایک دم میں ہو۔


مَیں ہی نے پہلے صِیُّون سے کہا کہ دیکھ۔ اُن کو دیکھ اور مَیں ہی یروشلیِم کو ایک بشارت دینے والا بخشُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات