Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 48:13 - کِتابِ مُقادّس

13 یقِیناً میرے ہی ہاتھ نے زمِین کی بُنیاد ڈالی اور میرے دہنے ہاتھ نے آسمان کو پَھیلایا۔ مَیں اُن کو پُکارتا ہُوں اور وہ حاضِر ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 میرے ہی ہاتھ نے زمین کی بُنیاد ڈالی، اَور میرے داہنے ہاتھ نے آسمانوں کو پھیلایا؛ جَب مَیں اُنہیں بُلاتا ہُوں، تَب وہ سَب ایک ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 मेरे ही हाथ ने ज़मीन की बुनियाद रखी, मेरे ही दहने हाथ ने आसमान को ख़ैमे की तरह तान लिया। जब मैं आवाज़ देता हूँ तो सब मिलकर खड़े हो जाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 میرے ہی ہاتھ نے زمین کی بنیاد رکھی، میرے ہی دہنے ہاتھ نے آسمان کو خیمے کی طرح تان لیا۔ جب مَیں آواز دیتا ہوں تو سب مل کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 48:13
18 حوالہ جات  

اپنی آنکھیں اُوپر اُٹھاؤ اور دیکھو کہ اِن سب کا خالِق کَون ہے۔ وُہی جو اِن کے لشکر کو شُمار کر کے نِکالتا ہے اور اُن سب کو نام بنام بُلاتا ہے اُس کی قُدرت کی عظمت اور اُس کے بازُو کی توانائی کے سبب سے ایک بھی غَیر حاضِر نہیں رہتا۔


کیونکہ خُداوند جِس نے آسمان پَیدا کِئے وُہی خُدا ہے۔ اُسی نے زمِین بنائی اور تیّار کی۔ اُسی نے اُسے قائِم کِیا۔ اُس نے اُسے عبث پَیدا نہیں کِیا بلکہ اُس کو آبادی کے لِئے آراستہ کِیا۔ وہ یُوں فرماتا ہے کہ مَیں خُداوند ہُوں اور میرے سِوا اَور کوئی نہیں۔


تُو نے قدِیم سے زمِین کی بُنیاد ڈالی۔ آسمان تیرے ہاتھ کی صنعت ہے۔


کیونکہ خُداوند نے چھ دِن میں آسمان اور زمِین اور سمُندر اور جو کُچھ اُن میں ہے وہ سب بنایا اور ساتویں دِن آرام کِیا۔ اِس لِئے خُداوند نے سبت کے دِن کو برکت دی اور اُسے مُقدّس ٹھہرایا۔


جِس نے آسمان کو پَیدا کِیا اور تان دِیا۔ جِس نے زمِین کو اور اُن کو جو اُس میں سے نِکلتے ہیں پَھیلایا۔ جو اُس کے باشِندوں کو سانس اور اُس پر چلنے والوں کو رُوح عِنایت کرتا ہے یعنی خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے۔


کِس نے سمُندر کو چُلّو سے ناپا اور آسمان کی پَیمایش بالِشت سے کی اور زمِین کی گرد کو پَیمانہ میں بھرا اور پہاڑوں کو پلڑوں میں وزن کِیا اور ٹِیلوں کو ترازُو میں تولا؟


وہ مُحِیطِ زمِین پر بَیٹھا ہے اور اُس کے باشِندے ٹِڈّوں کی مانِند ہیں۔ وہ آسمان کو پردہ کی مانِند تانتا ہے اور اُس کو سکُونت کے لِئے خَیمہ کی مانِند پَھیلاتا ہے۔


وہ سِتاروں کو شُمار کرتا ہے اور اُن سب کے نام رکھتا ہے۔


کیا تُو اُس کے ساتھ فلک کو پَھیلا سکتا ہے جو ڈھلے ہُوئے آئِینہ کی طرح مضبُوط ہے؟


(چُنانچہ لِکھا ہے کہ مَیں نے تُجھے بُہت سی قَوموں کا باپ بنایا) اُس خُدا کے سامنے جِس پر وہ اِیمان لایا اور جو مُردوں کو زِندہ کرتا ہے اور جو چِیزیں نہیں ہیں اُن کو اِس طرح بُلا لیتا ہے کہ گویا وہ ہیں۔


کیا تُم نہیں جانتے؟ کیا تُم نے نہیں سُنا؟ کیا یہ بات اِبتدا ہی سے تُم کو بتائی نہیں گئی؟ کیا تُم بِنایِ عالم سے نہیں سمجھے؟


مَیں نے زمِین بنائی اور اُس پر اِنسان کو پَیدا کیا اور مَیں ہی نے ہاں میرے ہاتھوں نے آسمان کو تانا اور اُس کے سب لشکروں پر مَیں نے حُکم کِیا۔


اور خُداوند اپنے خالِق کو بُھول گیا ہے جِس نے آسمان کو تانا اور زمِین کی بُنیاد ڈالی اور تُو ہر وقت ظالِم کے جوش و خروش سے کہ گویا وہ ہلاک کرنے کو تیّار ہے ڈرتا ہے؟ پر ظالِم کا جوش و خروش کہاں ہے؟


خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا جِس نے رَحِم ہی سے تُجھے بنایا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں خُداوند سب کا خالِق ہُوں۔ مَیں ہی اکیلا آسمان کو تاننے اور زمِین کو بِچھانے والا ہُوں کَون میرا شرِیک ہے؟


اُسی نے اپنی قُدرت سے زمِین کو بنایا۔ اُسی نے اپنی حِکمت سے جہان کو قائِم کِیا اور اپنی عقل سے آسمان کو تان دِیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات