Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 47:14 - کِتابِ مُقادّس

14 دیکھ وہ بُھوسے کی مانِند ہوں گے۔ آگ اُن کو جلائے گی۔ وہ اپنے آپ کو شُعلہ کی شِدّت سے بچا نہ سکیں گے۔ یہ آگ نہ تاپنے کے انگارے ہو گی نہ اُس کے پاس بَیٹھ سکیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 وہ بھُوسے کی مانند ہیں؛ آگ اُنہیں جَلا دے گی۔ وہ اَپنے آپ کو شُعلوں کی شِدّت سے بچا بھی نہ سکیں گے۔ یہ اَنگارے تاپنے کے لیٔے نہیں ہیں؛ نہ ہی اِس آگ کے پاس کویٔی بیٹھ سَکتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 यक़ीनन वह आग में जलनेवाला भूसा ही हैं जो अपनी जान को शोलों से बचा नहीं सकते। और यह कोयलों की आग नहीं होगी जिसके सामने इनसान बैठकर आग ताप सके।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 یقیناً وہ آگ میں جلنے والا بھوسا ہی ہیں جو اپنی جان کو شعلوں سے بچا نہیں سکتے۔ اور یہ کوئلوں کی آگ نہیں ہو گی جس کے سامنے انسان بیٹھ کر آگ تاپ سکے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 47:14
21 حوالہ جات  

کیونکہ دیکھو وہ دِن آتا ہے جو بھٹّی کی مانِند سوزان ہو گا۔ تب سب مغرُور اور بدکردار بُھوسے کی مانِند ہوں گے اور وہ دِن اُن کو اَیسا جلائے گا کہ شاخ و بُن کُچھ نہ چھوڑے گا ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


اگرچہ وہ اُلجھے ہُوئے کانٹوں کی مانِند پیچِیدہ اور اپنی مَے سے ترہوں تَو بھی وہ سُوکھے بُھوسے کی طرح بِالکُل جلا دِئے جائیں گے۔


جو بدن کو قتل کرتے ہیں اور رُوح کو قتل نہیں کر سکتے اُن سے نہ ڈرو بلکہ اُسی سے ڈرو جو رُوح اور بدن دونوں کو جہنّم میں ہلاک کر سکتا ہے۔


اور میرا چِہرہ اُن کے خِلاف ہو گا۔ وہ آگ سے نِکل بھاگیں گے پر آگ اُن کو بھسم کرے گی اور جب میرا چِہرہ اُن کے خِلاف ہو گا تو تُم جانو گے کہ خُداوند مَیں ہُوں۔


کِس نے مشرِق سے اُس کو برپا کِیا جِس کو وہ صداقت سے اپنے قدموں میں بُلاتا ہے؟ وہ قَوموں کو اُس کے حوالہ کرتا اور اُسے بادشاہوں پر مُسلّط کرتا ہے اور اُن کو خاک کی مانِند اُس کی تلوار کے اور اُڑتی ہُوئی بُھوسی کی مانِند اُس کی کمان کے حوالہ کرتا ہے۔


بلکہ اِسرائیل کا نُور ہی آگ بن جائے گا اور اُس کا قُدُّوس ایک شُعلہ ہو گا اور وہ اُس کے خس و خار کو ایک دِن میں جلا کر بھسم کر دے گا۔


پِھر ایک زورآور فرِشتہ نے بڑی چکّی کے پاٹ کی مانِند ایک پتّھر اُٹھایا اور یہ کہہ کر سمُندر میں پھینک دِیا کہ بابل کا بڑا شہر بھی اِسی طرح زور سے گِرایا جائے گا اور پِھر کبھی اُس کا پتہ نہ مِلے گا۔


اور اگر آدمی ساری دُنیا حاصِل کرے اور اپنی جان کا نُقصان اُٹھائے تو اُسے کیا فائِدہ ہو گا؟ یا آدمی اپنی جان کے بدلے کیا دے گا؟


تب یعقُوبؔ کا گھرانا آگ ہو گا اور یُوسفؔ کا گھرانا شُعلہ اور عیسَو کا گھرانا پُھوس اور وہ اُس میں بھڑکیں گے اور اُس کو کھا جائیں گے اور عیسَو کے گھرانے میں سے کوئی نہ بچے گا کیونکہ یہ خُداوند کا فرمان ہے۔


پہاڑوں کی چوٹِیوں پر رتھوں کے کھڑکھڑانے اور بُھوسے کو بھسم کرنے والے شُعلۂِ آتِش کے شور کی مانِند بُلند ہوتے ہیں۔ وہ جنگ کے لِئے صف بستہ زبردست قَوم کی مانِند ہیں۔


ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ بابل کی چَوڑی فصِیل بِالکُل گِرا دی جائے گی اور اُس کے بُلند پھاٹک آگ سے جلا دِئے جائیں گے۔ یُوں لوگوں کی مِحنت بے فائِدہ ٹھہرے گی اور قَوموں کا کام آگ کے لِئے ہو گا اور وہ ماندہ ہوں گے۔


اور گُذرگاہیں لے لی گئِیں اور نَیستان آگ سے جلائے گئے اور فَوج ہَڑبَڑا گئی۔


بابل کے بہادُر لڑائی سے دست بردار اور قلعوں میں بَیٹھے ہیں۔ اُن کا زور گھٹ گیا۔ وہ عَورتوں کی مانِند ہو گئے۔ اُس کے مسکن جلائے گئے۔ اُس کے اڑبنگے توڑے گئے۔


وہ ہنُوز لگائے نہ گئے وہ ہنُوز بوئے نہ گئے۔ اُن کا تنہ ہنُوز زمِین میں جڑ نہ پکڑ چُکا کہ وہ فقط اُن پر پُھونک مارتا ہے اور وہ خُشک ہو جاتے ہیں اور گِردباد اُن کو بُھوسے کی مانِند اُڑا لے جاتا ہے۔


وہ اِسے کُمہار کے برتن کی طرح توڑ ڈالے گا۔ اِسے بے دریغ چکنا چُور کرے گا چُنانچہ اِس کے ٹُکڑوں میں ایک ٹِھیکرا بھی نہ مِلے گا جِس میں چُولھے پر سے آگ اُٹھائی جائے یا حَوض سے پانی لِیا جائے۔


پس جِس طرح آگ بُھوسے کو کھا جاتی ہے اور جلتا ہُؤا پُھوس بَیٹھ جاتا ہے اُسی طرح اُن کی جڑ بوسِیدہ ہو گی اور اُن کی کلی گرد کی طرح اُڑ جائے گی کیونکہ اُنہوں نے ربُّ الافواج کی شرِیعت کو ترک کِیا اور اِسرائیل کے قُدُّوس کے کلام کو حقِیر جانا۔


وہ گُنہگار جو صِیُّون میں ہیں ڈر گئے۔ کپکپی نے بے دِینوں کو آ دبایا ہے۔ کَون ہم میں سے اُس مُہلِک آگ میں رہ سکتا ہے؟ اور کَون ہم میں سے ابدی شُعلوں کے درمِیان بس سکتا ہے؟


اُس کا ایک ٹُکڑا لے کر آگ میں جلاتا ہے اور اُسی کے ایک ٹُکڑے پر گوشت کباب کر کے کھاتا اور سیر ہوتا ہے۔ پِھر وہ تاپتا اور کہتا ہے اہا! مَیں گرم ہو گیا۔ مَیں نے آگ دیکھی۔


چُنانچہ وہ لوگ تمام مُلکِ مِصرؔ میں مارے مارے پِھرنے لگے کہ بُھس کے عوض کُھونٹی جمع کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات