Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 47:13 - کِتابِ مُقادّس

13 تُو اپنی مشوَرتوں کی کثرت سے تھک گئی۔ اب افلاک پَیما اور مُنّجِم اور وہ جو ماہ بماہ آیندہ حالات دریافت کرتے ہیں اُٹھیں اور جو کُچھ تُجھ پر آنے والا ہے اُس سے تُجھ کو بچائیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 جو بھی مشورت تُجھے مِلی اُس نے تو تُجھے تھکا دیا! تیرے نجومی اَور ستارہ شناس جو ماہ بہ ماہ پیشن گوئیاں کرتے ہیں، سامنے آئیں، اَور تُجھ پر آنے والی آفت سے تُجھے بچائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 लेकिन दूसरों के बेशुमार मशवरे बेकार हैं, उन्होंने तुझे सिर्फ़ थका दिया है। अब तेरे नजूमी खड़े हो जाएँ, जो सितारों को देख देखकर हर महीने पेशगोइयाँ करते हैं वह सामने आकर तुझे उससे बचाएँ जो तुझ पर आनेवाला है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 لیکن دوسروں کے بےشمار مشورے بےکار ہیں، اُنہوں نے تجھے صرف تھکا دیا ہے۔ اب تیرے نجومی کھڑے ہو جائیں، جو ستاروں کو دیکھ دیکھ کر ہر مہینے پیش گوئیاں کرتے ہیں وہ سامنے آ کر تجھے اُس سے بچائیں جو تجھ پر آنے والا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 47:13
13 حوالہ جات  

مَیں جُھوٹوں کے نِشانوں کو باطِل کرتا اور فال گِیروں کو دِیوانہ بناتا ہُوں اور حِکمت والوں کو ردّ کرتا اور اُن کی حِکمت کو حماقت ٹھہراتا ہُوں۔


وہ سخت مِحنت سے ہار گئی لیکن اُس کا بڑا زنگ اُس سے دُور نہیں ہُؤا۔ آگ سے بھی اُس کا زنگ دُور نہیں ہوتا۔


ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ بابل کی چَوڑی فصِیل بِالکُل گِرا دی جائے گی اور اُس کے بُلند پھاٹک آگ سے جلا دِئے جائیں گے۔ یُوں لوگوں کی مِحنت بے فائِدہ ٹھہرے گی اور قَوموں کا کام آگ کے لِئے ہو گا اور وہ ماندہ ہوں گے۔


تُو اپنے سفر کی درازی سے تھک گئی تَو بھی تُو نے نہ کہا کہ اِس سے کُچھ فائِدہ نہیں۔ تُو نے اپنی قُوّت کی تازگی پائی اِس لِئے تُو افسُردہ نہ ہُوئی۔


کیا یہ ربُّ الافواج کی طرف سے نہیں کہ لوگوں کی مِحنت آگ کے لِئے ہو اور قَوموں کی مشقّت بطالت کے لِئے؟


اُسی رات کو بیلشضر کسدیوں کا بادشاہ قتل ہُؤا۔


جِن کے لِئے تُو نے مِحنت کی تیرے لِئے اَیسے ہی ہوں گے۔ جِن کے ساتھ تُو نے اپنی جوانی ہی سے تِجارت کی اُن میں سے ہر ایک اپنی راہ لے گا۔ تُجھ کو بچانے والا کوئی نہ رہے گا۔


اور جب وہ تُم سے کہیں تُم جِنّات کے یاروں اور افسُون گروں کی جو پُھسپُھساتے اور بُڑبُڑاتے ہیں تلاش کرو تو تُم کہو کیا لوگوں کو مُناسِب نہیں کہ اپنے خُدا کے طالِب ہوں؟ کیا زِندوں کی بابت مُردوں سے سوال کریں؟


سو ناگہان ایک ہی دِن میں یہ دو مُصِیبتیں تُجھ پر آ پڑیں گی یعنی تُو بے اَولاد اور بیوہ ہو جائے گی۔ تیرے جادُو کی اِفراط اور تیرے سِحر کی کثرت کے باوُجُود یہ مُصِیبتیں پُورے طَور سے تُجھ پر آ پڑیں گی۔


اور کہنا بابل اِسی طرح ڈُوب جائے گا اور اُس مُصِیبت کے سبب سے جو مَیں اُس پر ڈال دُوں گا پِھر نہ اُٹھے گا اور وہ ماندہ ہوں گے یَرمِیاؔہ کی باتیں یہاں تک ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات