Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 47:12 - کِتابِ مُقادّس

12 اب اپنا جادُو اور اپنا سارا سِحر جِس کی تُو نے بچپن ہی سے مشق کر رکھّی ہے اِستعمال کر۔ شاید تُو اُن سے نفع پائے۔ شاید تُو غالِب آئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 ”تَب تُو اَپنے جادُو، ٹونے اَور بہت سے منتر جِن کی تُونے بچپن ہی سے مشق کر رکھی ہے، جاری رکھ، شاید تُو کامیاب ہو، یا شاید تُو رُعب جما سکے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 अब खड़ी हो जा, अपने जादू-टोने का पूरा ख़ज़ाना खोलकर सब कुछ इस्तेमाल में ला जो तूने जवानी से बड़ी मेहनत-मशक़्क़त के साथ अपना लिया है। शायद फ़ायदा हो, शायद तू लोगों को डराकर भगा सके।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اب کھڑی ہو جا، اپنے جادوٹونے کا پورا خزانہ کھول کر سب کچھ استعمال میں لا جو تُو نے جوانی سے بڑی محنت مشقت کے ساتھ اپنا لیا ہے۔ شاید فائدہ ہو، شاید تُو لوگوں کو ڈرا کر بھگا سکے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 47:12
22 حوالہ جات  

یہ اُس خُوب صُورت جادُوگرنی فاحِشہ کی بدکاری کی کثرت کا نتِیجہ ہے کیونکہ وہ قَوموں کو اپنی بدکاری سے اور گھرانوں کو اپنی جادُوگری سے بیچتی ہے۔


لیکن تیرے بُت کہاں ہیں جِن کو تُو نے اپنے لِئے بنایا؟ اگر وہ تیری مُصِیبت کے وقت تُجھے بچا سکتے ہیں تو اُٹھیں کیونکہ اَے یہُوداؔہ! جِتنے تیرے شہر ہیں اُتنے ہی تیرے معبُود ہیں۔


مَیں جُھوٹوں کے نِشانوں کو باطِل کرتا اور فال گِیروں کو دِیوانہ بناتا ہُوں اور حِکمت والوں کو ردّ کرتا اور اُن کی حِکمت کو حماقت ٹھہراتا ہُوں۔


اور مِصرؔ کی رُوح افسُردہ ہو جائے گی اور مَیں اُس کے منصُوبہ کو فنا کرُوں گا اور وہ بُتوں اور افسُوں گروں اور جِنّات کے یاروں اور جادُوگروں کی تلاش کریں گے۔


اور جب وہ تُم سے کہیں تُم جِنّات کے یاروں اور افسُون گروں کی جو پُھسپُھساتے اور بُڑبُڑاتے ہیں تلاش کرو تو تُم کہو کیا لوگوں کو مُناسِب نہیں کہ اپنے خُدا کے طالِب ہوں؟ کیا زِندوں کی بابت مُردوں سے سوال کریں؟


اور جادُوگر پھوڑوں کے سبب سے مُوسیٰؔ کے آگے کھڑے نہ رہ سکے کیونکہ جادُوگروں اور سب مِصریوں کے پھوڑے نِکلے ہُوئے تھے۔


اور جادُوگروں نے بھی اپنے جادُو سے اَیسا ہی کِیا اور مُلکِ مِصرؔ پر مینڈک چڑھا لائے۔


تب فرِعونؔ نے بھی داناؤں اور جادُوگروں کو بُلوایا اور مِصرؔ کے جادُوگروں نے بھی اپنے جادُو سے اَیسا ہی کِیا۔


اور جو خُون اور جادُوگری اور حرام کاری اور چوری اُنہوں نے کی تھی اُن سے تَوبہ نہ کی۔


اِسرائیل اب یُوں کہے اُنہوں نے میری جوانی سے اب تک مُجھے بار بار ستایا۔


تب بادشاہ نے حُکم دِیا کہ فال گِیروں اور نجُومِیوں اور جادُوگروں اور کسدیوں کو بُلائیں کہ بادشاہ کے خواب اُسے بتائیں چُنانچہ وہ آئے اور بادشاہ کے حضُور کھڑے ہُوئے۔


حکِیم اور نجُومی میرے حضُور حاضِر کِئے گئے تاکہ اِس نوِشتہ کو پڑھیں اور اِس کا مطلب مُجھ سے بیان کریں لیکن وہ اِس کا مطلب بیان نہیں کر سکے۔


تب غَیب بِین پشیمان اور فالگِیر شرمِندہ ہوں گے بلکہ سب لوگ مُنہ پر ہاتھ رکھّیں گے کیونکہ خُدا کی طرف سے کُچھ جواب نہ ہو گا۔


گدھی خُداوند کے فرِشتہ کو دیکھ کر دِیوار سے جا لگی اور بلعاؔم کا پاؤں دِیوار سے پِچا دِیا۔ سو اُس نے پِھر اُسے مارا۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ کُلاہ دُور کر اور تاج اُتار۔ یہ اَیسا نہ رہے گا۔ پست کو بُلند کر اور اُسے جو بُلند ہے پست کر۔


اور جو بات بادشاہ طلب کرتا ہے نِہایت مُشکِل ہے اور دیوتاؤں کے سِوا جِن کی سکُونت اِنسان کے ساتھ نہیں بادشاہ کے حضُور کوئی اُس کو بیان نہیں کر سکتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات