Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 47:10 - کِتابِ مُقادّس

10 کیونکہ تُو نے اپنی شرارت پر بھروسا کِیا۔ تُو نے کہا مُجھے کوئی نہیں دیکھتا۔ تیری حِکمت اور تیری دانِش نے تُجھے بہکایا اور تُو نے اپنے دِل میں کہا مَیں ہی ہُوں اور میرے سِوا اَور کوئی نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 تُونے اَپنی شرارت پر بھروسا کیا اَور کہا، ’مُجھے کویٔی نہیں دیکھتا۔‘ تیری حِکمت اَور تیری دانش نے تُجھے بہکایا جَب تُونے اَپنے دِل میں کہا، ’میں ہی ہُوں اَور میرے سِوا اَور کویٔی نہیں۔‘

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 तूने अपनी बदकारी पर एतमाद करके सोचा, ‘कोई नहीं मुझे देखता।’ लेकिन तेरी ‘हिक्मत’ और ‘इल्म’ तुझे ग़लत राह पर लाया है। उनकी बिना पर तूने दिल में कहा, ‘मैं ही हूँ, मेरे सिवा कोई और नहीं है।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 تُو نے اپنی بدکاری پر اعتماد کر کے سوچا، ’کوئی نہیں مجھے دیکھتا۔‘ لیکن تیری ’حکمت‘ اور ’علم‘ تجھے غلط راہ پر لایا ہے۔ اُن کی بنا پر تُو نے دل میں کہا، ’مَیں ہی ہوں، میرے سوا کوئی اَور نہیں ہے۔‘

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 47:10
23 حوالہ جات  

اُن پر افسوس جو اپنی نظر میں دانِش مند اور اپنی نِگاہ میں صاحِبِ اِمتیاز ہیں!


اُن پر افسوس جو اپنی مشورَت خُداوند سے چِھپاتے ہیں۔ جِن کا کاروبار اندھیرے میں ہوتا ہے اور کہتے ہیں کَون ہم کو دیکھتا ہے؟ کَون ہم کو پہچانتا ہے؟


وہ اپنے آپ کو دانا جتا کر بیوُقُوف بن گئے۔


کہ دیکھو یہ وُہی آدمی ہے جِس نے خُدا کو اپنی پناہ گاہ نہ بنایا بلکہ اپنے مال کی فراوانی پر بھروسا کِیا اور شرارت میں پکّا ہو گیا


تب اُس نے مُجھے فرمایا کہ اَے آدمؔ زاد کیا تُو نے دیکھا کہ بنی اِسرائیل کے سب بزُرگ تارِیکی میں یعنی اپنے مُنقّش کاشانوں میں کیا کرتے ہیں؟ کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ خُداوند ہم کو نہیں دیکھتا۔ خُداوند نے مُلک کو چھوڑ دِیا ہے۔


کوئی اِنصاف کی بات پیش نہیں کرتا اور کوئی سچّائی سے حُجّت نہیں کرتا۔ وہ بطالت پر توکُّل کرتے ہیں اور جُھوٹ بولتے ہیں۔ وہ زِیان کاری سے باردار ہو کر بدکرداری کو جنم دیتے ہیں۔


کیونکہ دُنیا کی حِکمت خُدا کے نزدِیک بیوُقُوفی ہے۔ چُنانچہ لِکھا ہے کہ وہ حکِیموں کو اُن ہی کی چالاکی میں پھنسا دیتا ہے۔


تب اُس نے مُجھے فرمایا کہ اِسرائیل اور یہُوداؔہ کے خاندان کی بدکرداری نِہایت عظِیم ہے۔ مُلک خُون ریزی سے پُر ہے اور شہر بے اِنصافی سے بھرا ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ خُداوند نے مُلک کو چھوڑ دِیا ہے اور وہ نہیں دیکھتا۔


کیا کوئی آدمی پوشِیدہ جگہوں میں چِھپ سکتا ہے کہ مَیں اُسے نہ دیکُھوں؟ خُداوند فرماتا ہے کیا زمِین و آسمان مُجھ سے معمُور نہیں ہیں؟ خُداوند فرماتا ہے۔


وہ راکھ کھاتا ہے۔ فریب خُوردہ دِل نے اُس کو اَیسا گُمراہ کر دِیا ہے کہ وہ اپنی جان بچا نہیں سکتا اور نہیں کہتا کیا میرے دہنے ہاتھ میں بطالت نہیں؟


کِسی آدمی کو رُوح پر اِختیار نہیں کہ اُسے روک سکے اور مَرنے کا دِن بھی اُس کے اِختیار سے باہر ہے اور اُس لڑائی سے چُھٹّی نہیں مِلتی اور نہ شرارت اُس کو جو اُس میں غرق ہے چُھڑائے گی۔


وہ بُرے کام کا مُصمّم اِرادہ کرتے ہیں۔ وہ پھندے لگانے کی صلاح کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ہم کو کَون دیکھے گا؟


چُونکہ تُم کہا کرتے ہو کہ ہم نے مَوت سے عہد باندھا اور پاتال سے پَیمان کر لِیا ہے۔ جب سزا کا سَیلاب آئے گا تو ہم تک نہیں پُہنچے گا کیونکہ ہم نے جُھوٹ کو اپنی پناہ گاہ بنایا ہے اور دروغ گوئی کی آڑ میں چِھپ گئے ہیں۔


وہ اپنے دِل میں کہتا ہے خُدا بُھول گیا ہے۔ وہ اپنا مُنہ چِھپاتا ہے۔ وہ ہرگز نہیں دیکھے گا۔


پس اب یہ بات سُن۔ اَے تُو جو عِشرت میں غرق ہے۔ جو بے پروا رہتی ہے۔ جو اپنے دِل میں کہتی ہے کہ مَیں ہُوں اور میرے سِوا کوئی نہیں۔ مَیں بیوہ کی طرح نہ بَیٹُھوں گی اور نہ بے اَولاد ہونے کی حالت سے واقِف ہُوں گی۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ نہ صاحِبِ حِکمت اپنی حِکمت پر اور نہ قَوی اپنی قُوّت پر اور نہ مال دار اپنے مال پر فخر کرے۔


اِس لِئے اَے بادشاہ تیرے حضُور میری صلاح قبُول ہو اور تُو اپنی خطاؤں کو صداقت سے اور اپنی بدکرداری کو مِسکِینوں پر رحم کرنے سے دُور کر۔ مُمکن ہے کہ اِس سے تیرا اِطمِینان زِیادہ ہو۔


یہ وہ شادمان شہر ہے جو بے فِکر تھا۔ جِس نے دِل میں کہا کہ مَیں ہُوں اور میرے سِوا کوئی دُوسرا نہیں۔ وہ کَیسا وِیران ہُؤا! حَیوانوں کے بَیٹھنے کی جگہ! ہر ایک جو اُدھر سے گُذرے گا سُسکارے گا اور ہاتھ ہِلائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات