Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 46:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اَے یعقُوبؔ کے گھرانے اور اَے اِسرائیل کے گھر کے سب باقی ماندہ لوگو جِن کو بطن ہی سے مَیں نے اُٹھایا اور جِن کو رَحِم ہی سے مَیں نے گود میں لِیا میری سُنو!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 ”اَے یعقوب کے گھرانے، اَور اَے اِسرائیل کے گھر کے سبھی باقی بچے لوگو، جنہیں میں رحم میں پڑنے کی گھڑی سے سہارا دیتا رہا، اَور اُن کی پیدائش ہی سے گود میں اُٹھاتا رہا، میری سُنو!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 “ऐ याक़ूब के घराने, सुनो! ऐ इसराईल के घराने के बचे हुए अफ़राद, ध्यान दो! माँ के पेट से ही तुम मेरे लिए बोझ रहे हो, पैदाइश से पहले ही मैं तुम्हें उठाए फिर रहा हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 ”اے یعقوب کے گھرانے، سنو! اے اسرائیل کے گھرانے کے بچے ہوئے افراد، دھیان دو! ماں کے پیٹ سے ہی تم میرے لئے بوجھ رہے ہو، پیدائش سے پہلے ہی مَیں تمہیں اُٹھائے پھر رہا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 46:3
24 حوالہ جات  

اور بیابان میں بھی تُو نے یِہی دیکھا کہ جِس طرح اِنسان اپنے بیٹے کو اُٹھائے ہُوئے چلتا ہے اُسی طرح خُداوند تیرا خُدا تیرے اِس جگہ پُہنچنے تک سارے راستے جہاں جہاں تُم گئے تُم کو اُٹھائے رہا۔


اَے صداقت شِناسو! میری سُنو۔ اَے لوگو جِن کے دِل میں میری شرِیعت ہے! اِنسان کی ملامت سے نہ ڈرو اور اُن کی طعنہ زنی سے ہِراسان نہ ہو۔


تُو پَیدایش ہی سے مُجھے سنبھالتا آیا ہے۔ تُو میری ماں کے بطن ہی سے میرا شفِیق رہا ہے۔ سو مَیں سدا تیری سِتایش کرتا رہُوں گا۔


اَے لوگو جو صداقت کی پَیروی کرتے ہو اور خُداوند کے جویان ہو میری سُنو! اُس چٹان پر جِس میں سے تُم کاٹے گئے ہو اور اُس گڑھے کے سُوراخ پر جہاں سے تُم کھودے گئے ہو نظر کرو۔


یہ بات سُنو اَے یعقُوبؔ کے گھرانے جو اِسرائیل کے نام سے کہلاتے ہو اور یہُوداؔہ کے چشمہ سے نِکلے ہو جو خُداوند کا نام لے کر قَسم کھاتے ہو اور اِسرائیل کے خُدا کا اِقرار کرتے ہو پر امانت اور صداقت سے نہیں۔


کیونکہ اَے اِسرائیل اگرچہ تیرے لوگ سمُندر کی ریت کی مانِند ہوں تَو بھی اُن میں کا صِرف ایک بقِیّہ واپس آئے گا اور بربادی پُورے عدل سے مُقرّر ہو چُکی ہے۔


اگر ربُّ الافواج ہمارا تھوڑا سا بقِیّہ باقی نہ چھوڑتا تو ہم سدُوؔم کی مِثل اور عمُورؔہ کی مانِند ہو جاتے۔


کہ تُم نے دیکھا کہ مَیں نے مِصریوں سے کیا کیا کِیا اور تُم کو گویا عُقاب کے پروں پر بَیٹھا کر اپنے پاس لے آیا۔


اَے سخت دِلو جو صداقت سے دُور ہو میری سُنو۔


اَے یعقُوبؔ! اَے اِسرائیل! اِن باتوں کو یاد رکھ کیونکہ تُو میرا بندہ ہے مَیں نے تُجھے بنایا۔ تُو میرا خادِم ہے۔ اَے اِسرائیل مَیں تُجھ کو فراموش نہ کرُوں گا۔


شاید خُداوند تیرا خُدا ربشاقی کی باتیں سُنے گا جِسے اُس کے آقا شاہِ اسُور نے بھیجا ہے کہ زِندہ خُدا کی تَوہِین کرے اور جو باتیں خُداوند تیرے خُدا نے سُنِیں اُن پر وہ ملامت کرے گا۔ پس تُو اُس بقِیّہ کے لِئے جو مَوجُود ہے دُعا کر۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند دُوسری مرتبہ اپنا ہاتھ بڑھائے گا کہ اپنے لوگوں کا بقِیّہ جو بچ رہا ہو اسُور اور مِصرؔ اور فترُوس اور کُوش اور عَیلام اور سِنعار اور حمات اور سمُندر کی اطراف سے واپس لائے۔


اُن کی تمام مُصِیبتوں میں وہ مُصِیبت زدہ ہُؤا اور اُس کے حضُور کے فرِشتہ نے اُن کو بچایا۔ اُس نے اپنی اُلفت اور رحمت سے اُن کا فِدیہ دِیا۔ اُس نے اُن کو اُٹھایا اور قدِیم سے ہمیشہ اُن کو لِئے پِھرا۔


اپنی اُمّت کو بچا اور اپنی مِیراث کو برکت دے۔ اُن کی پاسبانی کر اور اُن کو ہمیشہ تک سنبھالے رہ۔


اور یُوں ہو گا کہ جو کوئی صِیّون میں چُھٹ جائے گا اور جو کوئی یروشلیِم میں باقی رہے گا بلکہ ہر ایک جِس کا نام یروشلیِم کے زِندوں میں لِکھا ہو گا مُقدّس کہلائے گا۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ وہ جو بنی اِسرائیل میں سے باقی رہ جائیں گے اور یعقُوبؔ کے گھرانے میں سے بچ رہیں گے اُس پر جِس نے اُن کو مارا پِھر تکیہ نہ کریں گے بلکہ خُداوند اِسرائیل کے قُدُّوس پر سچّے دِل سے توکُّل کریں گے۔


ایک بقِیّہ یعنی یعقُوبؔ کا بقِیّہ خُدایئ قادِر کی طرف پِھرے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات