Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 45:9 - کِتابِ مُقادّس

9 افسوس اُس پر جو اپنے خالِق سے جھگڑتا ہے! ٹِھیکرا تو زمِین کے ٹِھیکروں میں سے ہے۔ کیا مِٹّی کُمہار سے کہے کہ تُو کیا بناتا ہے؟ کیا تیری دست کاری کہے اُس کے تو ہاتھ نہیں؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 ”افسوس اُس پرجو اَپنے خالق سے جھگڑتا ہے، اَورجو زمین کے ٹھیکروں میں سے محض ایک ٹھیکرا ہے۔ کیا مٹّی کُمہار سے کہتی ہے، ’تُو کیا بنا رہاہے؟‘ کیا تیری دستکاری کہتی ہے، ’اُس کے ہاتھ نہیں ہیں؟‘

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 उस पर अफ़सोस जो अपने ख़ालिक़ से झगड़ा करता है, गो वह मिट्टी के टूटे-फूटे बरतनों का ठीकरा ही है। क्या गारा कुम्हार से पूछता है, “तू क्या बना रहा है?” क्या तेरी बनाई हुई कोई चीज़ तेरे बारे में शिकायत करती है, “उस की कोई ताक़त नहीं”?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اُس پر افسوس جو اپنے خالق سے جھگڑا کرتا ہے، گو وہ مٹی کے ٹوٹے پھوٹے برتنوں کا ٹھیکرا ہی ہے۔ کیا گارا کمہار سے پوچھتا ہے، ”تُو کیا بنا رہا ہے؟“ کیا تیری بنائی ہوئی کوئی چیز تیرے بارے میں شکایت کرتی ہے، ”اُس کی کوئی طاقت نہیں“؟

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 45:9
22 حوالہ جات  

تَو بھی اَے خُداوند! تُو ہمارا باپ ہے۔ ہم مِٹّی ہیں اور تُو ہمارا کُمہار ہے اور ہم سب کے سب تیری دست کاری ہیں۔


کہ اَے اِسرائیل کے گھرانے کیا مَیں اِس کُمہار کی طرح تُم سے سلُوک نہیں کر سکتا ہُوں؟ خُداوند فرماتا ہے دیکھو جِس طرح مِٹّی کُمہار کے ہاتھ میں ہے اُسی طرح اَے اِسرائیل کے گھرانے تُم میرے ہاتھ میں ہو۔


آہ! تُم کَیسے ٹیڑھے ہو! کیا کُمہار مِٹّی کے برابر گِنا جائے گا یا مصنُوع اپنے صانِع سے کہے گا کہ مَیں تیری صنعت نہیں؟ کیا مخلُوق اپنے خالِق سے کہے گا کہ تُو کُچھ نہیں جانتا؟


کیا کُلہاڑا اُس کے رُوبرُو جو اُس سے کاٹتا ہے لاف زنی کرے گا؟ کیا اَرّہ اَرّہ کش کے سامنے شیخی مارے گا؟ گویاعصا اپنے اُٹھانے والے کو حرکت دیتا ہے اور چھڑی آدمی کو اُٹھاتی ہے۔


کوئی حِکمت کوئی فہم اور کوئی مشوَرت نہیں جو خُداوند کے مُقابِل ٹھہر سکے۔


مَیں نے تیرے لِئے پھندا لگایا اور اَے بابل تُو پکڑا گیا اور تُجھے خبر نہ تھی۔ تیرا پتہ مِلا اور تُو گرِفتار ہو گیا کیونکہ تُو نے خُداوند سے لڑائی کی ہے۔


کیا ہم خُداوند کی غَیرت کو جوش دِلاتے ہیں؟ کیا ہم اُس سے زورآور ہیں؟


دیکھو! وہ شِکار پکڑتا ہے۔ کَون اُسے روک سکتا ہے؟ کَون اُس سے کہے گا کہ تُو کیا کرتا ہے؟


تُو کیوں اُس سے جھگڑتا ہے؟ کیونکہ وہ اپنی باتوں میں سے کِسی کا حِساب نہیں دیتا۔


کیا جو فضُول حُجّت کرتا ہے وہ قادرِ مُطلق سے جھگڑا کرے؟ جو خُدا سے بحث کرتا ہے وہ اِس کا جواب دے۔


جو کُچھ ہُؤا ہے اُس کا نام زمانۂِ قدِیم میں رکھّا گیا اور یہ بھی معلُوم ہے کہ وہ اِنسان ہے اور وہ اُس کے ساتھ جو اُس سے زورآور ہے جھگڑ نہیں سکتا۔


اُس پر افسوس جو باپ سے کہے تُو کِس چِیز کا والِد ہے؟ اور ماں سے کہے تُو کِس چِیز کی والِدہ ہے؟


اور شاہِ یہُوداؔہ یہویقِیم سے کہہ کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُو نے طُومار کو جلا دِیا اور کہا ہے کہ تُو نے اُس میں یُوں کیوں لِکھا کہ شاہِ بابل یقِیناً آئے گا اور اِس مُلک کو غارت کرے گا اور نہ اِس میں اِنسان باقی چھوڑے گا نہ حَیوان۔


اور زمِین کے تمام باشِندے ناچِیز گِنے جاتے ہیں اور وہ آسمانی لشکر اور اہلِ زمِین کے ساتھ جو کُچھ چاہتا ہے کرتا ہے اور کوئی نہیں جو اُس کا ہاتھ روک سکے یا اُس سے کہے کہ تُو کیا کرتا ہے؟


وہ دِل کا عقل مند اور طاقت میں زورآور ہے۔ کِس نے جُرأت کر کے اُس کا سامنا کِیا اور برومند ہُؤا؟


یاد کر کہ تُو نے گُندھی ہُوئی مِٹّی کی طرح مُجھے بنایا اور کیا تُو مُجھے پِھر خاک میں مَلائے گا؟


اور کوئی نہیں جو تیرا نام لے۔ جو اپنے آپ کو آمادہ کرے کہ تُجھ سے لِپٹا رہے کیونکہ ہماری بدکرداری کے سبب سے تُو ہم سے رُوپوش ہُؤا اور ہم کو پِگھلا ڈالا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات