Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 45:18 - کِتابِ مُقادّس

18 کیونکہ خُداوند جِس نے آسمان پَیدا کِئے وُہی خُدا ہے۔ اُسی نے زمِین بنائی اور تیّار کی۔ اُسی نے اُسے قائِم کِیا۔ اُس نے اُسے عبث پَیدا نہیں کِیا بلکہ اُس کو آبادی کے لِئے آراستہ کِیا۔ وہ یُوں فرماتا ہے کہ مَیں خُداوند ہُوں اور میرے سِوا اَور کوئی نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں؛ جِس نے آسمان پیدا کئے، وُہی خُدا ہیں؛ جِس نے زمین کو بنایا، اُسی نے اُس کی بُنیاد ڈالی؛ اُس نے اُسے خالی پڑی رہنے کے لیٔے نہیں بَلکہ آباد ہونے کے لیٔے آراستہ کیا وہ یُوں فرماتے ہیں: ”مَیں یَاہوِہ ہُوں، میرے سِوا اَور کویٔی نہیں ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 क्योंकि रब फ़रमाता है, “मैं ही रब हूँ, और मेरे सिवा कोई और नहीं है! जो यह फ़रमाता है वह ख़ुदा है, जिसने आसमान को ख़लक़ किया और ज़मीन को तश्कील देकर महफ़ूज़ बुनियाद पर रखा। और ज़मीन सुनसान बयाबान न रही बल्कि उसने उसे बसने के क़ाबिल बना दिया ताकि जानदार उसमें रह सकें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 کیونکہ رب فرماتا ہے، ”مَیں ہی رب ہوں، اور میرے سوا کوئی اَور نہیں ہے! جو یہ فرماتا ہے وہ خدا ہے، جس نے آسمان کو خلق کیا اور زمین کو تشکیل دے کر محفوظ بنیاد پر رکھا۔ اور زمین سنسان بیابان نہ رہی بلکہ اُس نے اُسے بسنے کے قابل بنا دیا تاکہ جاندار اُس میں رہ سکیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 45:18
16 حوالہ جات  

آسمان تو خُداوند کا آسمان ہے لیکن زمِین اُس نے بنی آدمؔ کو دی ہے۔


اُسی نے اپنی قُدرت سے زمِین کو بنایا۔ اُسی نے اپنی حِکمت سے جہان کو قائِم کِیا اور اپنی عقل سے آسمان کو تان دِیا ہے۔


مَیں نے زمِین بنائی اور اُس پر اِنسان کو پَیدا کیا اور مَیں ہی نے ہاں میرے ہاتھوں نے آسمان کو تانا اور اُس کے سب لشکروں پر مَیں نے حُکم کِیا۔


جِس نے آسمان کو پَیدا کِیا اور تان دِیا۔ جِس نے زمِین کو اور اُن کو جو اُس میں سے نِکلتے ہیں پَھیلایا۔ جو اُس کے باشِندوں کو سانس اور اُس پر چلنے والوں کو رُوح عِنایت کرتا ہے یعنی خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے۔


اور زمِین وِیران اور سُنسان تھی اور گہراؤ کے اُوپر اندھیرا تھا اور خُدا کی رُوح پانی کی سطح پر جُنبِش کرتی تھی۔


پِھر خُدا نے کہا کہ ہم اِنسان کو اپنی صُورت پر اپنی شبِیہ کی مانِند بنائیں اور وہ سمُندر کی مچھلیوں اور آسمان کے پرِندوں اور چَوپایوں اور تمام زمِین اور سب جان داروں پر جو زمِین پر رینگتے ہیں اِختیار رکھّیں۔


اُسی نے اپنی قُدرت سے زمِین کو بنایا۔ اُسی نے اپنی حِکمت سے جہان کو قائِم کِیا اور اپنی عقل سے آسمان کو تان دِیا ہے۔


اور خُدا نے نُوح ؔاور اُس کے بیٹوں کو برکت دی اور اُن کو کہا کہ باروَر ہو اور بڑھو اور زمِین کو معمُور کرو۔


اور خُدا نے اُن کو برکت دی اور کہا کہ پَھلو اور بڑھو اور زمِین کو معمُور و محکُوم کرو اور سمُندر کی مچھلیوں اور ہوا کے پرِندوں اور کُل جانوروں پر جو زمِین پر چلتے ہیں اِختیار رکھّو۔


خُدا نے اِبتدا میں زمِین و آسمان کو پَیدا کِیا۔


کَون آسمان پر چڑھا اور پِھر نِیچے اُترا؟ کِس نے ہوا کو اپنی مُٹھّی میں جمع کر لِیا؟ کِس نے پانی کو چادر میں باندھا؟ کِس نے زمِین کی حدُود ٹھہرائیں؟ اگر تُو جانتا ہے تو بتا اُس کا کیا نام ہے اور اُس کے بیٹے کا کیا نام ہے؟


خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا جِس نے رَحِم ہی سے تُجھے بنایا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں خُداوند سب کا خالِق ہُوں۔ مَیں ہی اکیلا آسمان کو تاننے اور زمِین کو بِچھانے والا ہُوں کَون میرا شرِیک ہے؟


یقِیناً میرے ہی ہاتھ نے زمِین کی بُنیاد ڈالی اور میرے دہنے ہاتھ نے آسمان کو پَھیلایا۔ مَیں اُن کو پُکارتا ہُوں اور وہ حاضِر ہو جاتے ہیں۔


اور خُداوند اپنے خالِق کو بُھول گیا ہے جِس نے آسمان کو تانا اور زمِین کی بُنیاد ڈالی اور تُو ہر وقت ظالِم کے جوش و خروش سے کہ گویا وہ ہلاک کرنے کو تیّار ہے ڈرتا ہے؟ پر ظالِم کا جوش و خروش کہاں ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات