Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 44:2 - کِتابِ مُقادّس

2 خُداوند تیرا خالِق جِس نے رَحِم ہی سے تُجھے بنایا اور تیری مدد کرے گا۔ یُوں فرماتا ہے کہ اَے یعقُوبؔ میرے خادِم اور یسُورُوؔن میرے برگُزِیدہ خَوف نہ کر۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 یَاہوِہ، تیرا خالق، جِس نے تُجھے رحم میں بنایا، اَورجو تیری مدد کرےگا، یُوں فرماتے ہیں: اَے میرے خادِم یعقوب، اَور میرے برگُزیدہ یسُورُونؔ، خوف نہ کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 रब जिसने तुझे बनाया और माँ के पेट से ही तश्कील देकर तेरी मदद करता आया है वह फ़रमाता है, ‘ऐ याक़ूब मेरे ख़ादिम, मत डर! ऐ यसूरून जिसे मैंने चुन लिया है, ख़ौफ़ न खा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 رب جس نے تجھے بنایا اور ماں کے پیٹ سے ہی تشکیل دے کر تیری مدد کرتا آیا ہے وہ فرماتا ہے، ’اے یعقوب میرے خادم، مت ڈر! اے یسورون جسے مَیں نے چن لیا ہے، خوف نہ کھا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 44:2
29 حوالہ جات  

اِس سے پیشتر کہ مَیں نے تُجھے بطن میں خلق کِیا۔ مَیں تُجھے جانتا تھا اور تیری وِلادت سے پہلے مَیں نے تُجھے مخصُوص کِیا اور قَوموں کے لِئے تُجھے نبی ٹھہرایا۔


اور اب اَے یعقُوبؔ! خُداوند جِس نے تُجھ کو پَیدا کِیا اور جِس نے اَے اِسرائیل تُجھ کو بنایا یُوں فرماتا ہے کہ خَوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہ دِیا ہے۔ مَیں نے تیرا نام لے کر تُجھے بُلایا ہے۔ تُو میرا ہے۔


خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا جِس نے رَحِم ہی سے تُجھے بنایا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں خُداوند سب کا خالِق ہُوں۔ مَیں ہی اکیلا آسمان کو تاننے اور زمِین کو بِچھانے والا ہُوں کَون میرا شرِیک ہے؟


ہر ایک کو جو میرے نام سے کہلاتا ہے اور جِس کو مَیں نے اپنے جلال کے لِئے خلق کِیا جِسے مَیں نے پَیدا کِیا ہاں جِسے مَیں ہی نے بنایا۔


اَے جزِیرو میری سُنو! اَے اُمّتو جو دُور ہو کان لگاؤ! خُداوند نے مُجھے رَحِم ہی سے بُلایا۔ بطنِ مادر ہی سے اُس نے میرے نام کا ذِکر کِیا۔


چُنانچہ اُس نے ہم کو بنایِ عالَم سے پیشتر اُس میں چُن لِیا تاکہ ہم اُس کے نزدِیک مُحبّت میں پاک اور بے عَیب ہوں۔


تُو مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ ہِراسان نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں مَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مدد کرُوں گا اور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔


اور جِن کو اُس نے پہلے سے مُقرّر کِیا اُن کو بُلایا بھی اور جِن کو بُلایا اُن کو راست باز بھی ٹھہرایا اور جِن کو راست باز ٹھہرایا اُن کو جلال بھی بخشا۔


تُو پَیدایش ہی سے مُجھے سنبھالتا آیا ہے۔ تُو میری ماں کے بطن ہی سے میرا شفِیق رہا ہے۔ سو مَیں سدا تیری سِتایش کرتا رہُوں گا۔


مَیں نے اِن لوگوں کو اپنے لِئے بنایا تاکہ وہ میری حمد کریں۔


اور اَے بھائِیو! خُدا کے پِیارو! ہم کو معلُوم ہے کہ تُم برگُزِیدہ ہو۔


اَے چھوٹے گلّے نہ ڈر کیونکہ تُمہارے باپ کو پسند آیا کہ تُمہیں بادشاہی دے۔


پس آؤ ہم فضل کے تخت کے پاس دِلیری سے چلیں تاکہ ہم پر رَحم ہو اور وہ فضل حاصِل کریں جو ضرُورت کے وقت ہماری مدد کرے۔


اَے یعقُوبؔ! اَے اِسرائیل! اِن باتوں کو یاد رکھ کیونکہ تُو میرا بندہ ہے مَیں نے تُجھے بنایا۔ تُو میرا خادِم ہے۔ اَے اِسرائیل مَیں تُجھ کو فراموش نہ کرُوں گا۔


خُدا اُس میں ہے۔ اُسے کبھی جُنِبش نہ ہو گی۔ خُدا صُبح سویرے اُس کی کُمک کرے گا۔


تُو خَوف نہ کر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ مَیں تیری نسل کو مشرِق سے لے آؤُں گا اور مغرِب سے تُجھے فراہم کرُوں گا۔


ہِراسان نہ ہو اَے کِیڑے یعقُوبؔ! اَے اِسرائیل کی قلِیل جماعت! مَیں تیری مدد کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے ہاں مَیں جو اِسرائیل کا قُدُّوس تیرا فِدیہ دینے والا ہُوں۔


اور وہ اُس وقت یسُورُون میں بادشاہ تھا جب قَوم کے سردار اکٹھّے اور اِسرائیلؔ کے قبِیلے جمع ہُوئے۔


لیکن یسُورُوؔن موٹا ہو کر لاتیں مارنے لگا۔ تُو موٹا ہو کر لدّھڑ ہو گیا ہے اور تُجھ پر چربی چھا گئی ہے۔ تب اُس نے خُدا کو جِس نے اُسے بنایا چھوڑ دیا اور اپنی نجات کی چٹان کی حقارت کی۔


اَے یسُورُوؔن! خُدا کی مانِند اَور کوئی نہیں جو تیری مدد کے لِئے آسمان پر اور اپنے جاہ و جلال میں افلاک پر سوار ہے۔


جب اُس کی شاخیں مُرجھا جائیں گی تو توڑی جائیں گی۔ عَورتیں آئیں گی اور اُن کو جلائیں گی کیونکہ لوگ دانِش سے خالی ہیں اِس لِئے اُن کا خالِق اُن پر رحم نہیں کرے گا اور اُن کا بنانے والا اُن پر ترس نہیں کھائے گا۔


پر تُو اَے اِسرائیل میرے بندے! اَے یعقُوبؔ جِس کو مَیں نے پسند کِیا جو میرے دوست ابرہامؔ کی نسل سے ہے۔


خُداوند اِسرائیل کا قُدُّوس اور خالِق یُوں فرماتا ہے کہ کیا تُم آنے والی چِیزوں کی بابت مُجھ سے پُوچھو گے؟ کیا تُم میرے بیٹوں یا میری دست کاری کی بابت مُجھے حُکم دو گے؟


چُونکہ مَیں خُداوند کی نظر میں جلِیلُ القدر ہُوں اور وہ میری توانائی ہے اِس لِئے وہ جِس نے مُجھے رَحِم ہی سے بنایا تاکہ اُس کا خادِم ہو کر یعقُوبؔ کو اُس کے پاس واپس لاؤُں اور اِسرائیل کو اُس کے پاس جمع کرُوں یُوں فرماتا ہے۔


اِس لِئے اَے میرے خادِم یعقُوبؔ ہِراسان نہ ہو خُداوند فرماتا ہے اور اَے اِسرائیل گھبرا نہ جا کیونکہ دیکھ مَیں تُجھے دُور سے اور تیری اَولاد کو اَسِیری کی سرزمِین سے چُھڑاؤں گا اور یعقُوبؔ واپس آئے گا اور آرام و راحت سے رہے گا اور کوئی اُسے نہ ڈرائے گا۔


آؤ ہم جُھکیں اور سِجدہ کریں! اور اپنے خالق خُداوند کے حضُور گُھٹنے ٹیکیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات