Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 43:6 - کِتابِ مُقادّس

6 مَیں شِمال سے کہُوں گا کہ دے ڈال اور جنُوب سے کہ رکھ نہ چھوڑ۔ میرے بیٹوں کو دُور سے اور میری بیٹِیوں کو زمِین کی اِنتہا سے لاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 مَیں شمال کی طرف کہُوں گا، ’اُنہیں چھوڑ دو!‘ اَور جُنوب کی طرف، ’اُن کو نہ روکو۔‘ میرے بیٹوں کو دُور سے اَور میری بیٹیوں کو زمین کی اِنتہا سے لے آؤ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 शिमाल को मैं हुक्म दूँगा, ‘मुझे दो!’ और जुनूब को, ‘उन्हें मत रोकना!’ मेरे बेटे-बेटियों को दुनिया की इंतहा से वापस ले आओ,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 شمال کو مَیں حکم دوں گا، ’مجھے دو!‘ اور جنوب کو، ’اُنہیں مت روکنا!‘ میرے بیٹے بیٹیوں کو دنیا کی انتہا سے واپس لے آؤ،

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 43:6
26 حوالہ جات  

خُداوند فرماتا ہے اَے برگشتہ بچّو واپس آؤ! کیونکہ مَیں خُود تُمہارا مالِک ہُوں اور مَیں تُم کو ہر ایک شہر میں سے ایک اور ہر ایک گھرانے میں سے دو لے کر صِیُّون میں لاؤُں گا۔


اُس وقت ربُّ الافواج کے حضُور اُس قَوم کی طرف سے جو زورآور اور خُوب صُورت ہے اُس گُروہ کی طرف سے جو اِبتدا سے آج تک مُہِیب ہے۔ اُس قَوم سے جو زبردست اور ظفریاب ہے جِس کی زمِین ندیوں سے مُنقسم ہے ایک ہدیہ ربُّ الافواج کے نام کے مکان پر جو کوہِ صِیُّون ہے پُہنچایا جائے گا۔


اور اُن کو مُلک مُلک سے جمع کِیا۔ پُورب سے اور پچھم سے۔ اُتّر سے اور دکھِّن سے۔


اگر تیرے آوارہ گرد دُنیا کے اِنتہائی حِصّوں میں بھی ہوں تو وہاں سے بھی خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو جمع کر کے لے آئے گا۔


اَے اِنتِہایِ زمِین کے سب رہنے والو! تُم میری طرف مُتوجِّہ ہو اور نجات پاؤ کیونکہ مَیں خُدا ہُوں اور میرے سِوا کوئی نہیں۔


دیکھ یہ دُور سے اور یہ شِمال اور مغرِب سے اور یہ سِینِیم کے مُلک سے آئیں گے۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں قَوموں پر ہاتھ اُٹھاؤُں گا اور اُمّتوں پر اپنا جھنڈا کھڑا کرُوں گا اور وہ تیرے بیٹوں کو اپنی گود میں لِئے آئیں گے اور تیری بیٹِیوں کو اپنے کندھوں پر بِٹھا کر پُہنچائیں گے۔


اِس لِئے کہ تُو دہنی اور بائِیں طرف بڑھے گی اور تیری نسل قَوموں کی وارِث ہو گی اور وِیران شہروں کو بسائے گی۔


اپنی آنکھیں اُٹھا کر چاروں طرف دیکھ۔ وہ سب کے سب اِکٹّھے ہوتے ہیں اور تیرے پاس آتے ہیں۔ تیرے بیٹے دُور سے آئیں گے اور تیری بیٹِیوں کو گود میں اُٹھا کر لائیں گے۔


یقِیناً جزِیرے میری راہ دیکھیں گے اور ترسِیس کے جہاز پہلے آئیں گے کہ تیرے بیٹوں کو اُن کی چاندی اور اُن کے سونے سمیت دُور سے خُداوند تیرے خُدا اور اِسرائیل کے قُدُّوس کے نام کے لِئے لائیں کیونکہ اُس نے تُجھے بزُرگی بخشی ہے۔


اور خُداوند فرماتا ہے کہ وہ تُمہارے سب بھائیوں کو تمام قَوموں میں سے گھوڑوں اور رتھوں پر اور پالکِیوں میں اور خچّروں پر اور سانڈنیوں پر بِٹھا کر خُداوند کے ہدیہ کے لِئے یروشلیِم میں میرے کوہِ مُقدّس کو لائیں گے جِس طرح سے بنی اِسرائیل خُداوند کے گھر میں پاک برتنوں میں ہدیہ لاتے ہیں۔


بلکہ زِندہ خُداوند کی قَسم جو اِسرائیل کے گھرانے کی اَولاد کو شِمال کی سرزمِین سے اور اُن سب مُملکتوں سے جہاں جہاں مَیں نے اُن کو ہانک دِیا تھا نِکال لایا اور وہ اپنے مُلک میں بسیں گے۔


اور مَیں تُم کو مِل جاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں تُمہاری اَسِیری کو مَوقُوف کراؤُں گا اور تُم کو اُن سب قَوموں سے اور سب جگہوں سے جِن میں مَیں نے تُم کو ہانک دِیا ہے جمع کراؤُں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں تُم کو اُس جگہ میں جہاں سے مَیں نے تُم کو اَسِیر کروا کر بھیجا واپس لاؤُں گا۔


دیکھو مَیں شِمالی مُلک سے اُن کو لاؤُں گا اور زمِین کی سرحدّوں سے اُن کو جمع کرُوں گا اور اُن میں اندھے اور لنگڑے اور حامِلہ اور زچّہ سب ہوں گے۔ اُن کی بڑی جماعت یہاں واپس آئے گی۔


کیونکہ مَیں تُم کو اُن قَوموں میں سے نِکال لُوں گا اور تمام مُلکوں میں سے فراہم کرُوں گا اور تُم کو تُمہارے وطن میں واپس لاؤُں گا۔


اور تُو اُن سے کہنا کہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بنی اِسرائیل کو قَوموں کے درمِیان سے جہاں جہاں وہ گئے ہیں نِکال لاؤُں گا اور ہر طرف سے اُن کو فراہم کرُوں گا اور اُن کو اُن کے مُلک میں لاؤُں گا۔


اِس لِئے مَیں اُن کو اُس جگہ سے جہاں تُم نے بیچا ہے برانگیختہ کرُوں گا اور تُمہارا بدلہ تُمہارے سر پر لاؤُں گا۔


اور مُشکی گھوڑوں والا رتھ شِمالی مُلک کو نِکلا چلا جاتا ہے اور نُقرہ گھوڑوں والا اُس کے پِیچھے اور ابلق گھوڑوں والا جنُوبی مُلک کو۔


اور وہ قَوموں کے لِئے ایک جھنڈا کھڑا کرے گا اور اُن اِسرائیلیوں کو جو خارِج کِئے گئے ہوں جمع کرے گا اور سب بنی یہُوداؔہ کو جو پراگندہ ہوں گے زمِین کی چاروں طرف سے فراہم کرے گا۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ بڑا نرسِنگا پُھونکا جائے گا اور وہ جو اسُور کے مُلک میں قرِیبُ المَوت تھے اور وہ جو مُلکِ مِصرؔ میں جلاوطن تھے آئیں گے اور یروشلیِم کے مُقدّس پہاڑ پر خُداوند کی پرستِش کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات