Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 43:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور اب اَے یعقُوبؔ! خُداوند جِس نے تُجھ کو پَیدا کِیا اور جِس نے اَے اِسرائیل تُجھ کو بنایا یُوں فرماتا ہے کہ خَوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہ دِیا ہے۔ مَیں نے تیرا نام لے کر تُجھے بُلایا ہے۔ تُو میرا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 لیکن اَب اَے یعقوب، اَور اَے اِسرائیل، جِس نے تُمہیں پیدا کیا تمہارا خالق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”خوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فدیہ دیا ہے؛ اَور مَیں نے تُجھے تیرا نام لے کر بُلایا ہے؛ تُم میرا ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 लेकिन अब रब जिसने तुझे ऐ याक़ूब ख़लक़ किया और तुझे ऐ इसराईल तश्कील दिया फ़रमाता है, “ख़ौफ़ मत खा, क्योंकि मैंने एवज़ाना देकर तुझे छुड़ाया है, मैंने तेरा नाम लेकर तुझे बुलाया है, तू मेरा ही है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 لیکن اب رب جس نے تجھے اے یعقوب خلق کیا اور تجھے اے اسرائیل تشکیل دیا فرماتا ہے، ”خوف مت کھا، کیونکہ مَیں نے عوضانہ دے کر تجھے چھڑایا ہے، مَیں نے تیرا نام لے کر تجھے بُلایا ہے، تُو میرا ہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 43:1
49 حوالہ جات  

جان رکھّو کہ خُداوند ہی خُدا ہے۔ اُسی نے ہم کو بنایا اور ہم اُسی کے ہیں۔ ہم اُس کے لوگ اور اُس کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔


اور مَیں اِس تِہائی کو آگ میں ڈال کر چاندی کی طرح صاف کرُوں گا اور سونے کی طرح تاؤُں گا۔ وہ مُجھ سے دُعا کریں گے اور مَیں اُن کی سنُوں گا۔ مَیں کہُوں گا یہ میرے لوگ ہیں اور وہ کہیں گے خُداوند ہی ہمارا خُدا ہے۔


ہر ایک کو جو میرے نام سے کہلاتا ہے اور جِس کو مَیں نے اپنے جلال کے لِئے خلق کِیا جِسے مَیں نے پَیدا کِیا ہاں جِسے مَیں ہی نے بنایا۔


جِس نے اپنے آپ کو ہمارے واسطے دے دِیا تاکہ فِدیہ ہو کر ہمیں ہر طرح کی بے دِینی سے چُھڑا لے اور پاک کر کے اپنی خاص مِلکِیّت کے لِئے ایک اَیسی اُمّت بنائے جو نیک کاموں میں سرگرم ہو۔


اور وہ یہ نیا گِیت گانے لگے کہ تُو ہی اِس کِتاب کو لینے اور اُس کی مُہریں کھولنے کے لائِق ہے کیونکہ تُو نے ذبح ہو کر اپنے خُون سے ہر ایک قبِیلہ اور اہلِ زُبان اور اُمّت اور قَوم میں سے خُدا کے واسطے لوگوں کو خرِید لِیا۔


کیونکہ ہم اُسی کی کارِیگری ہیں اور مسِیح یِسُوعؔ میں اُن نیک اَعمال کے واسطے مخلُوق ہُوئے جِن کو خُدا نے پہلے سے ہمارے کرنے کے لِئے تیّار کِیا تھا۔


مَیں نے اِن لوگوں کو اپنے لِئے بنایا تاکہ وہ میری حمد کریں۔


مَیں خُداوند نے تُجھے صداقت سے بُلایا۔ مَیں ہی تیرا ہاتھ پکڑُوں گا اور تیری حِفاظت کرُوں گا اور لوگوں کے عہد اور قَوموں کے نُور کے لِئے تُجھے دُوں گا۔


تَو بھی خُدا کی مضبُوط بُنیاد قائِم رہتی ہے اور اُس پر یہ مُہر ہے کہ خُداوند اپنوں کو پہچانتا ہے اور جو کوئی خُداوند کا نام لیتا ہے ناراستی سے باز رہے۔


خُداوند تیرا خالِق جِس نے رَحِم ہی سے تُجھے بنایا اور تیری مدد کرے گا۔ یُوں فرماتا ہے کہ اَے یعقُوبؔ میرے خادِم اور یسُورُوؔن میرے برگُزِیدہ خَوف نہ کر۔


ہِراسان نہ ہو اَے کِیڑے یعقُوبؔ! اَے اِسرائیل کی قلِیل جماعت! مَیں تیری مدد کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے ہاں مَیں جو اِسرائیل کا قُدُّوس تیرا فِدیہ دینے والا ہُوں۔


پِھر مَیں نے تیری طرف گُذر کِیا اور تُجھ پر نظر کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ تُو عِشق انگیز عُمر کو پُہنچ گئی ہے پس مَیں نے اپنا دامن تُجھ پر پَھیلایا اور تیری برہنگی کو چِھپایا اور قَسم کھا کر تُجھ سے عہد باندھا خُداوند خُدا فرماتا ہے اور تُو میری ہو گئی۔


اُن کا چُھڑانے والا زورآور ہے۔ ربُّ الافواج اُس کا نام ہے۔ وہ اُن کی پُوری حِمایت کرے گا تاکہ زمِین کو راحت بخشے اور بابل کے باشِندوں کو پریشان کرے۔


خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا مَیں یہ کام بھی جِس کا تُو نے ذِکر کِیا ہے کرُوں گا کیونکہ تُجھ پر میرے کرم کی نظر ہے اور مَیں تُجھ کو بنام پہچانتا ہُوں۔


ربُّ الافواج فرماتا ہے اُس روز وہ میرے لوگ بلکہ میری خاص مِلکِیّت ہوں گے اور مَیں اُن پر اَیسا رحِیم ہُوں گا جَیسا باپ اپنے خِدمت گُذار بیٹے پر ہوتا ہے۔


اِس لِئے اَے صاحبو! خاطِر جمع رکھّو کیونکہ مَیں خُدا کا یقِین کرتا ہُوں کہ جَیسا مُجھ سے کہا گیا ہے وَیسا ہی ہو گا۔


خُداوند قدِیم سے مُجھ پر ظاہِر ہُؤا اور کہا کہ مَیں نے تُجھ سے ابدی مُحبّت رکھّی اِسی لِئے مَیں نے اپنی شفقت تُجھ پر بڑھائی۔


اُس نے کہا کہ تیرا نام آگے کو یعقُوبؔ نہیں بلکہ اِسرائیلؔ ہو گا کیونکہ تُو نے خُدا اور آدمِیوں کے ساتھ زور آزمائی کی اور غالِب ہُؤا۔


یہ آیندہ پُشت کے لِئے لِکھا جائے گا اور ایک قَوم پَیدا ہو گی جو خُداوند کی سِتایش کرے گی۔


کیونکہ خُداوند کا حِصّہ اُسی کے لوگ ہیں۔ یعقُوب اُس کی مِیراث کا قُرعہ ہے۔


اَے جزِیرو میری سُنو! اَے اُمّتو جو دُور ہو کان لگاؤ! خُداوند نے مُجھے رَحِم ہی سے بُلایا۔ بطنِ مادر ہی سے اُس نے میرے نام کا ذِکر کِیا۔


کہ کیا تُو نہیں دیکھتا کہ یہ لوگ کیا کہتے ہیں کہ جِن دو گھرانوں کو خُداوند نے چُنا اُن کو اُس نے رَدّ کر دِیا؟ یُوں وہ میرے لوگوں کو حقِیر جانتے ہیں کہ گویا اُن کے نزدِیک وہ قَوم ہی نہیں رہے۔


اور وہ مُقدّس لوگ اور خُداوند کے خرِیدے ہُوئے کہلائیں گے اور تُو مطلُوبہ یعنی غَیر مترُوک شہر کہلائے گی۔


خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے کہ مَیں ہی خُداوند تیرا خُدا ہُوں جو تُجھے مُفِید تعلِیم دیتا ہُوں اور تُجھے اُس راہ میں جِس میں تُجھے جانا ہے لے چلتا ہُوں۔


تو مَیں یعقُوبؔ کی نسل کو اور اپنے خادِم داؤُد کی نسل کو رَدّ کر دُوں گا تاکہ مَیں ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوبؔ کی نسل پر حُکُومت کرنے کے لِئے اُس کے فرزندوں میں سے کِسی کو نہ لُوں بلکہ مَیں تو اُن کو اَسِیری سے واپس لاؤُں گا اور اُن پر رحم کرُوں گا۔


اپنی رحمت سے تُو نے اُن لوگوں کو جِن کو تُو نے خلاصی بخشی راہنمائی کی۔ اور اپنے زور سے تُو اُن کو اپنے مُقدّس مکان کو لے چلا ہے۔


یقِیناً تُو ہمارا باپ ہے۔ اگرچہ ابرہامؔ ہم سے ناواقِف ہو اور اِسرائیل ہم کو نہ پہچانے۔ تُو اَے خُداوند ہمارا باپ اور فِدیہ دینے والا ہے۔ تیرا نام ازل سے یِہی ہے۔


اور جب بُہت دِنوں تک نہ سُورج نظر آیا نہ تارے اور شِدّت کی آندھی چل رہی تھی تو آخِر ہم کو بچنے کی اُمّید بِالکُل نہ رہی۔


خَوف و ہراس اُن پر طاری ہے۔ تیرے بازُو کی عظمت کے سبب سے وہ پتّھر کی طرح بے حِس و حرکت ہیں جب تک اَے خُداوند تیرے لوگ نِکل نہ جائیں۔ جب تک تیرے لوگ جِن کو تُو نے خرِیدا ہے پار نہ ہو جائیں۔


جب اُس کی شاخیں مُرجھا جائیں گی تو توڑی جائیں گی۔ عَورتیں آئیں گی اور اُن کو جلائیں گی کیونکہ لوگ دانِش سے خالی ہیں اِس لِئے اُن کا خالِق اُن پر رحم نہیں کرے گا اور اُن کا بنانے والا اُن پر ترس نہیں کھائے گا۔


تُو خَوف نہ کر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ مَیں تیری نسل کو مشرِق سے لے آؤُں گا اور مغرِب سے تُجھے فراہم کرُوں گا۔


تُم بابل سے نِکلو۔ کسدیوں کے درمِیان سے بھاگو۔ نغمہ کی آواز سے بیان کرو۔ اِسے مشہُور کرو۔ ہاں اِس کی خبر زمِین کے کناروں تک پُہنچاؤ۔ کہتے جاؤ کہ خُداوند نے اپنے خادِم یعقُوبؔ کا فِدیہ دِیا۔


اَے یروشلیِم کے وِیرانو! خُوشی سے للکارو۔ مِل کر نغمہ سرائی کرو کیونکہ خُداوند نے اپنی قَوم کو دِلاسا دِیا۔ اُس نے یروشلیِم کا فِدیہ دِیا۔


اُن کی تمام مُصِیبتوں میں وہ مُصِیبت زدہ ہُؤا اور اُس کے حضُور کے فرِشتہ نے اُن کو بچایا۔ اُس نے اپنی اُلفت اور رحمت سے اُن کا فِدیہ دِیا۔ اُس نے اُن کو اُٹھایا اور قدِیم سے ہمیشہ اُن کو لِئے پِھرا۔


اور اُس نے کہا اَے عزِیز مَرد خَوف نہ کر۔ تیری سلامتی ہو۔ مضبُوط و توانا ہو اور جب اُس نے مُجھ سے یہ کہا تو مَیں نے توانائی پائی اور کہا اَے میرے خُداوند فرما کیونکہ تُو ہی نے مُجھے قُوّت بخشی ہے۔


کیا تُم اَے بے وقُوف اور کم عقل لوگو! اِس طرح خُداوند کو بدلہ دو گے؟ کیا وہ تُمہارا باپ نہیں جِس نے تُم کو خرِیدا ہے؟ اُس ہی نے تُم کو بنایا اور قیام بخشا۔


لیکن یسُورُوؔن موٹا ہو کر لاتیں مارنے لگا۔ تُو موٹا ہو کر لدّھڑ ہو گیا ہے اور تُجھ پر چربی چھا گئی ہے۔ تب اُس نے خُدا کو جِس نے اُسے بنایا چھوڑ دیا اور اپنی نجات کی چٹان کی حقارت کی۔


خُداوند اِسرائیل کا قُدُّوس اور خالِق یُوں فرماتا ہے کہ کیا تُم آنے والی چِیزوں کی بابت مُجھ سے پُوچھو گے؟ کیا تُم میرے بیٹوں یا میری دست کاری کی بابت مُجھے حُکم دو گے؟


اور مَیں تُم پر ظُلم کرنے والوں کو اُن ہی کا گوشت کِھلاؤُں گا اور وہ مِیٹھی مَے کی مانِند اپنا ہی لہُوپی کر بدمست ہو جائیں گے اور ہر فردِ بشر جانے گا کہ مَیں خُداوند تیرا نجات دینے والا اور یعقُوبؔ کا قادِر تیرا فِدیہ دینے والا ہُوں۔


اور خُداوند اپنے خالِق کو بُھول گیا ہے جِس نے آسمان کو تانا اور زمِین کی بُنیاد ڈالی اور تُو ہر وقت ظالِم کے جوش و خروش سے کہ گویا وہ ہلاک کرنے کو تیّار ہے ڈرتا ہے؟ پر ظالِم کا جوش و خروش کہاں ہے؟


جِس روز مَیں نے تُجھے پُکارا تُو نزدِیک آیا اور تُو نے فرمایا کہ ہِراسان نہ ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات