Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 42:8 - کِتابِ مُقادّس

8 یہوواؔہ مَیں ہُوں۔ یِہی میرا نام ہے۔ مَیں اپنا جلال کِسی دُوسرے کے لِئے اور اپنی حمد کھودی ہُوئی مُورتوں کے لِئے روا نہ رکُھّوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 ”یَاہوِہ میں ہُوں؛ یہی میرا نام ہے! میں اَپنا جلال کسی اَور کو نہ دُوں گا نہ اَپنی حَمد کو بُتوں کے لیٔے روا رکھوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 मैं रब हूँ, यही मेरा नाम है! मैं बरदाश्त नहीं करूँगा कि जो जलाल मुझे मिलना है वह किसी और को दे दिया जाए, कि लोग बुतों की तमजीद करें जबकि उन्हें मेरी तमजीद करनी चाहिए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 مَیں رب ہوں، یہی میرا نام ہے! مَیں برداشت نہیں کروں گا کہ جو جلال مجھے ملنا ہے وہ کسی اَور کو دے دیا جائے، کہ لوگ بُتوں کی تمجید کریں جبکہ اُنہیں میری تمجید کرنی چاہئے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 42:8
16 حوالہ جات  

مَیں نے اپنی خاطِر ہاں اپنی ہی خاطِر یہ کِیا ہے کیونکہ میرے نام کی تکفِیر کیوں ہو؟ مَیں تو اپنی شَوکت دُوسرے کو نہیں دینے کا۔


مَیں ہی یہوواؔہ ہُوں اور میرے سِوا کوئی بچانے والا نہیں۔


کیونکہ تُجھ کو کِسی دُوسرے معبُود کی پرستِش نہیں کرنی ہو گی اِس لِئے کہ خُداوند جِس کا نام غیُور ہے وہ خُدایِ غیُور ہے بھی۔


تاکہ وہ جان لیں کہ تُو ہی جِس کا نام یہوواؔہ ہے تمام زمِین پر بُلند و بالا ہے۔


تاکہ وہ یقِین کریں کہ خُداوند اُن کے باپ دادا کا خُدا ابرہامؔ کا خُدا اِضحاقؔ کا خُدا اور یعقُوب ؔکا خُدا تُجھ کو دِکھائی دِیا۔


تاکہ سب لوگ بیٹے کی عِزّت کریں جِس طرح باپ کی عِزّت کرتے ہیں۔ جو بیٹے کی عِزّت نہیں کرتا وہ باپ کی جِس نے اُسے بھیجا عِزّت نہیں کرتا۔


یِسُوعؔ نے اُن سے کہا مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ پیشتر اُس سے کہ ابرہامؔ پَیدا ہُؤا مَیں ہُوں۔


اگر تُو اُس شرِیعت کی اُن سب باتوں پر جو اِس کِتاب میں لِکھی ہیں اِحتیاط رکھ کر اِس طرح عمل نہ کرے کہ تُجھ کو خُداوند اپنے خُدا کے جلالی اور مُہِیب نام کا خَوف ہو۔


اُس کے نام کے جلال کا گِیت گاؤ۔ سِتایش کرتے ہُوئے اُس کی تمِجید کرو۔


کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا اِسرائیل کا قُدُّوس تیرا نجات دینے والا ہُوں۔ مَیں نے تیرے فِدیہ میں مِصرؔ کو اور تیرے بدلے کُوؔش اور سبا کو دِیا۔


اُنہوں نے مَے پی اور سونے اور چاندی اور پِیتل اور لوہے اور لکڑی اور پتّھر کے بُتوں کی حمد کی۔


اِس لِئے مَیں نے قدِیم ہی سے یہ باتیں تُجھے کہہ سُنائِیں اور اُن کے واقِع ہونے سے پیشتر تُجھ پر ظاہِر کر دِیا تا نہ ہو کہ تُو کہے میرے بُت نے یہ کام کِیا اور میرے کھودے ہُوئے صنم نے اور میری ڈھالی ہُوئی مُورت نے یہ باتیں فرمائِیں۔


تُو نے یہ سُنا ہے سو اِس سب پر توجُّہ کر۔ کیا تُم اِس کا اِقرار نہ کرو گے؟ اب مَیں تُجھے نئی چِیزیں اور پوشِیدہ باتیں جِن سے تُو واقِف نہ تھا دِکھاتا ہُوں۔


خُداوند جو پُورا کرتا اور بناتا اور قائِم کرتا ہے جِس کا نام یہوواؔہ ہے یُوں فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات