Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 42:23 - کِتابِ مُقادّس

23 تُم میں کَون ہے جو اِس پر کان لگائے؟ جو آیندہ کی بابت توجُّہ سے سُنے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 تُم میں سے کون اِس پر کان لگائے گا یا آنے والے دِنوں کے بارے میں خُوب توجّہ سے سُنے گا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 काश तुममें से कोई ध्यान दे, कोई आइंदा के लिए तवज्जुह दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 کاش تم میں سے کوئی دھیان دے، کوئی آئندہ کے لئے توجہ دے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 42:23
16 حوالہ جات  

کاش کہ تُو میرے احکام کا شِنوا ہوتا اور تیری سلامتی نہر کی مانِند اور تیری صداقت سمُندر کی مَوجوں کی مانِند ہوتی۔


پس تَوبہ کرو اور رجُوع لاؤ تاکہ تُمہارے گُناہ مِٹائے جائیں اور اِس طرح خُداوند کے حضُور سے تازِگی کے دِن آئیں۔


خُداوند کی آواز شہر کو پُکارتی ہے اور دانِش مند اُس کے نام کا لِحاظ رکھتا ہے۔ عصا اور اُس کے مُقرّر کرنے والے کی سُنو۔


صِرف اپنی بدکرداری کا اِقرار کر کہ تُو خُداوند اپنے خُدا سے عاصی ہو گئی اور ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے غَیروں کے ساتھ اِدھر اُدھر آوارہ پِھری۔ خُداوند فرماتا ہے تُم میری آواز کے شِنوا نہ ہُوئے۔


کاش وہ عقل مند ہوتے کہ اِس کو سمجھتے اَور اپنی عاقبت پر غَور کرتے!


لیکن یہ وہ لوگ ہیں جو لُٹ گئے اور غارت ہُوئے۔ وہ سب کے سب زِندانوں میں گرِفتار اور قَیدخانوں میں پوشِیدہ ہیں۔ وہ شِکار ہُوئے اور کوئی نہیں چُھڑاتا۔ وہ لُٹ گئے اور کوئی نہیں کہتا پھیر دو۔


کِس نے یعقُوبؔ کو حوالہ کِیا کہ غارت ہو اور اِسرائیل کو کہ لُٹیروں کے ہاتھ میں پڑے؟ کیا خُداوند نے نہیں جِس کے خِلاف ہم نے گُناہ کِیا؟ کیونکہ اُنہوں نے نہ چاہا کہ اُس کی راہوں پر چلیں اور وہ اُس کی شرِیعت کے تابِع نہ ہُوئے۔


صاحِبِ حِکمت آدمی کَون ہے کہ اِسے سمجھے؟ اور وہ جِس سے خُداوند کے مُنہ نے فرمایا کہ اِس بات کا اِعلان کرے؟ کہ یہ سرزمِین کِس لِئے وِیران ہُوئی اور بیابان کی مانِند جل گئی کہ کوئی اِس میں قدم نہیں رکھتا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات