Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 42:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اور اندھوں کو اُس راہ سے جِسے وہ نہیں جانتے لے جاؤُں گا۔ مَیں اُن کو اُن راستوں پر جِن سے وہ آگاہ نہیں لے چلُوں گا۔ مَیں اُن کے آگے تارِیکی کو روشنی اور اُونچی نِیچی جگہوں کو ہموار کر دُوں گا۔ مَیں اُن سے یہ سلُوک کرُوں گا اور اُن کو ترک نہ کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 میں اَندھوں کو اُن راہوں سے لے چلُوں گا جِن سے وہ آگاہ نہیں، اَور اَنجانے راستوں پر اُن کی رہنمائی کروں گا؛ میں اُن کے آگے تاریکی کو رَوشنی میں بدل دُوں گا اَور ناہموار جگہوں کو ہموار کر دُوں گا۔ یہ ہیں وہ کام جو میں کروں گا؛ میں اُنہیں ترک نہ کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 मैं अंधों को ऐसी राहों पर ले चलूँगा जिनसे वह वाक़िफ़ नहीं होंगे, ग़ैरमानूस रास्तों पर उनकी राहनुमाई करूँगा। उनके आगे मैं अंधेरे को रौशन और नाहमवार ज़मीन को हमवार करूँगा। यह सब कुछ मैं सरंजाम दूँगा, एक बात भी अधूरी नहीं रह जाएगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 مَیں اندھوں کو ایسی راہوں پر لے چلوں گا جن سے وہ واقف نہیں ہوں گے، غیرمانوس راستوں پر اُن کی راہنمائی کروں گا۔ اُن کے آگے مَیں اندھیرے کو روشن اور ناہموار زمین کو ہموار کروں گا۔ یہ سب کچھ مَیں سرانجام دوں گا، ایک بات بھی ادھوری نہیں رہ جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 42:16
40 حوالہ جات  

اور جب تُو دہنی یا بائِیں طرف مُڑے تو تیرے کان تیرے پِیچھے سے یہ آواز سُنیں گے کہ راہ یِہی ہے اِس پر چل۔


ہر ایک گھاٹی بھر دی جائے گی اور ہر ایک پہاڑ اور ٹِیلہ نِیچا کِیا جائے گا اور جو ٹیڑھا ہے سیدھا اور جو اُونچا نِیچا ہے ہموار راستہ بنے گا۔


اور وہاں ایک شاہراہ اور گُذر گاہ ہو گی جو مُقدّس راہ کہلائے گی جِس سے کوئی ناپاک گُذر نہ کرے گا۔ لیکن یہ مُسافِروں کے لِئے ہو گی۔ احمق بھی اُس میں گُمراہ نہ ہوں گے۔


ہر ایک نشیب اُونچا کِیا جائے اور ہر ایک پہاڑ اور ٹِیلا پست کِیا جائے اور ہر ایک ٹیڑھی چِیز سِیدھی اور ہر ایک ناہموار جگہ ہموار کی جائے۔


کیونکہ تُم پہلے تارِیکی تھے مگر اب خُداوند میں نُور ہو۔ پس نُور کے فرزندوں کی طرح چلو۔


اُس وقت دیکھنے والوں کی آنکھیں دُھندلی نہ ہوں گی اور سُننے والوں کے کان شِنوا ہوں گے۔


زَر کی دوستی سے خالی رہو اور جو تُمہارے پاس ہے اُسی پر قناعِت کرو کیونکہ اُس نے خُود فرمایا ہے کہ مَیں تُجھ سے ہرگِز دست بردار نہ ہُوں گا اور کبھی تُجھے نہ چھوڑُوں گا۔


اور اُس وقت بہرے کِتاب کی باتیں سُنیں گے اور اندھوں کی آنکھیں تارِیکی اور اندھیرے میں سے دیکھیں گی۔


کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں کو ترک نہیں کرے گا اور وہ اپنی مِیراث کو نہیں چھوڑے گا۔


خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے کہ مَیں ہی خُداوند تیرا خُدا ہُوں جو تُجھے مُفِید تعلِیم دیتا ہُوں اور تُجھے اُس راہ میں جِس میں تُجھے جانا ہے لے چلتا ہُوں۔


مَیں تیرے آگے آگے چلُوں گا اور ناہموار جگہوں کو ہموار بنا دُوں گا۔ مَیں پِیتل کے دروازوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کرُوں گا اور لوہے کے بینڈوں کو کاٹ ڈالُوں گا۔


اُس وقت اندھوں کی آنکھیں وا کی جائیں گی اور بہروں کے کان کھولے جائیں گے۔


تَو بھی مَیں اُسے فریفتہ کر لُوں گا اور بیابان میں لا کر اُس سے تسلّی کی باتیں کہُوں گا۔


اِس لِئے دیکھو مَیں اُس کی راہ کانٹوں سے بند کرُوں گا اور اُس کے سامنے دِیوار بنا دُوں گا تاکہ اُسے راستہ نہ مِلے۔


اور وہ بھی جو رُوح میں گُمراہ ہیں فہم حاصِل کریں گے اور بُڑبُڑانے والے تعلِیم پذِیر ہوں گے۔


لیکن تُمہارے اور اُس کے درمِیان پَیمایش کر کے قرِیب دو ہزار ہاتھ کا فاصِلہ رہے۔ اُس کے نزدِیک نہ جانا تاکہ تُم کو معلُوم ہو کہ کِس راستے تُم کو چلنا ہے کیونکہ تُم اب تک اِس راہ سے کبھی نہیں گُذرے۔


اور وہ بھی جب تُم اُن کی روِش کو اور اُن کے کاموں کو دیکھو گے تُمہاری تسلّی کا باعِث ہوں گے اور تُم جانو گے کہ جو کُچھ مَیں نے اُس میں کِیا ہے بے سبب نہیں کِیا خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


اور تیرے سب فرزند خُداوند سے تعلیِم پائیں گے اور تیرے فرزندوں کی سلامتی کامِل ہو گی۔


وہ اُن کا پِیچھا کرتا اور اُس راہ سے جِس پر پیشتر قدم نہ رکھّا تھا سلامت گُذرتا ہے۔


خُدا کے کام پر غَور کر کیونکہ کَون اُس چِیز کو سِیدھا کر سکتا ہے جِسے اُس نے ٹیڑھا کِیا ہے؟


وہ جو ٹیڑھا ہے سِیدھا نہیں ہو سکتا اور ناقِص کا شُمار نہیں ہو سکتا۔


کہ تُو اُن کی آنکھیں کھول دے تاکہ اندھیرے سے رَوشنی کی طرف اور شَیطان کے اِختیار سے خُدا کی طرف رجُوع لائیں اور مُجھ پر اِیمان لانے کے باعِث گُناہوں کی مُعافی اور مُقدّسوں میں شرِیک ہو کر مِیراث پائیں۔


لیکن تُم ایک برگُزِیدہ نسل۔ شاہی کاہِنوں کا فِرقہ۔ مُقدّس قَوم اور اَیسی اُمّت ہو جو خُدا کی خاص مِلکِیّت ہے تاکہ اُس کی خُوبِیاں ظاہِر کرو جِس نے تُمہیں تارِیکی سے اپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔


صادِق کی راہ راستی ہے۔ تُو جو حق ہے صادِق کی راہبری کرتا ہے۔


تَو بھی خُداوند تُم پر مِہربانی کرنے کے لِئے اِنتظار کرے گا اور تُم پر رحم کرنے کےلِئے بُلند ہو گا کیونکہ خُداوند عادِل خُدا ہے۔ مُبارک ہیں وہ سب جو اُس کا اِنتظار کرتے ہیں۔


مُحتاج اور مِسکِین پانی ڈُھونڈتے پِھرتے ہیں پر مِلتا نہیں۔ اُن کی زُبان پِیاس سے خُشک ہے۔ مَیں خُداوند اُن کی سنُوں گا۔ مَیں اِسرائیل کا خُدا اُن کو ترک نہ کرُوں گا۔


مَیں ہی روشنی کا مُوجِد اور تارِیکی کا خالِق ہُوں۔ مَیں سلامتی کا بانی اور بلا کو پَیدا کرنے والا ہُوں۔ مَیں ہی خُداوند یہ سب کُچھ کرنے والا ہُوں۔


کیونکہ تُم نہ تو جلد نِکل جاؤ گے اور نہ بھاگنے والے کی طرح چلو گے کیونکہ خُداوند تُمہارا ہراول اور اِسرائیلؔ کا خُدا تُمہارا چنڈاول ہو گا۔


اور اگر تُو اپنے دِل کو بُھوکے کی طرف مائِل کرے اور آزُردہ دِل کو آسُودہ کرے تو تیرا نُور تارِیکی میں چمکے گا اور تیری تِیرگی دوپہر کی مانِند ہو جائے گی۔


اور وہ مُقدّس لوگ اور خُداوند کے خرِیدے ہُوئے کہلائیں گے اور تُو مطلُوبہ یعنی غَیر مترُوک شہر کہلائے گی۔


وُہی ثُریّا اور جبّار سِتاروں کا خالِق ہے جو مَوت کے سایہ کو مطلعِ نُور اور روزِ روشن کو شبِ دِیجُور بنا دیتا ہے اور سمُندر کے پانی کو بُلاتا اور رُویِ زمِین پر پَھیلاتا ہے جِس کا نام خُداوند ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات