Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 42:14 - کِتابِ مُقادّس

14 مَیں بُہت مُدّت سے چُپ رہا۔ مَیں خاموش ہو رہا اور ضبط کرتا رہا پر اب مَیں دردِ زِہ والی کی طرح چِلاّؤُں گا۔ مَیں ہا نپُوں گا اور زور زور سے سانس لُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 مَیں کافی عرصہ سے چُپ رہا ہُوں، مَیں خاموش رہا اَور ضَبط سے کام لیتا رہا۔ لیکن اَب ایک زچّہ کی مانند، میں چِلّاؤں گا، ہانپُوں گا اَور نالہ کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 वह फ़रमाता है, “मैं बड़ी देर से ख़ामोश रहा हूँ। मैं चुप रहा और अपने आपको रोकता रहा। लेकिन अब मैं दर्दे-ज़ह में मुब्तला औरत की तरह कराहता हूँ। मेरा साँस फूल जाता और मैं बेताबी से हाँपता रहता हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 وہ فرماتا ہے، ”مَیں بڑی دیر سے خاموش رہا ہوں۔ مَیں چپ رہا اور اپنے آپ کو روکتا رہا۔ لیکن اب مَیں دردِ زہ میں مبتلا عورت کی طرح کراہتا ہوں۔ میرا سانس پھول جاتا اور مَیں بےتابی سے ہانپتا رہتا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 42:14
16 حوالہ جات  

اور ہمارے خُداوند کے تحمُّل کو نجات سمجھو۔ چُنانچہ ہمارے پِیارے بھائی پَولُس نے بھی اُس حِکمت کے مُوافِق جو اُسے عِنایت ہُوئی تُمہیں یِہی لِکھا ہے۔


پس کیا خُدا اپنے برگُزِیدوں کا اِنصاف نہ کرے گا جو رات دِن اُس سے فریاد کرتے ہیں؟ اور کیا وہ اُن کے بارے میں دیر کرے گا؟


پس تُمہارے بد اَعمال اور نفرتی کاموں کے سبب سے خُداوند برداشت نہ کر سکا۔ اِس لِئے تُمہارا مُلک وِیران ہُؤا اور حَیرت و لَعنت کا باعِث بنا جِس میں کوئی بسنے والا نہ رہا جَیسا کہ آج کے دِن ہے۔


خُداوند فرماتا ہے تُو نے مُجھے ترک کِیا اور برگشتہ ہو گئی اِس لِئے مَیں تُجھ پر اپنا ہاتھ بڑھاؤُں گا اور تُجھے برباد کرُوں گا مَیں تو ترس کھاتے کھاتے تنگ آ گیا۔


صِیُّون سے جو حُسن کا کمال ہے خُدا جلوہ گر ہُؤا ہے۔


مَیں بولُوں گا تاکہ مُجھے تسکِین ہو۔ مَیں اپنے لبوں کو کھولُوں گا اور جواب دُوں گا۔


کیونکہ مَیں باتوں سے بھرا ہُوں اور جو رُوح میرے اندر ہے وہ مُجھے مجبُور کرتی ہے۔


تُو نے یہ کام کِئے اور مَیں خاموش رہا۔ تُو نے گُمان کِیا کہ مَیں بِالکل تُجھ ہی سا ہُوں لیکن مَیں تُجھے ملامت کر کے اِن کو تیری آنکھوں کے سامنے ترتِیب دُوں گا۔


تَو بھی خُداوند تُم پر مِہربانی کرنے کے لِئے اِنتظار کرے گا اور تُم پر رحم کرنے کےلِئے بُلند ہو گا کیونکہ خُداوند عادِل خُدا ہے۔ مُبارک ہیں وہ سب جو اُس کا اِنتظار کرتے ہیں۔


پس تُو کِس سے ڈری اور کِس کے خَوف سے تُو نے جُھوٹ بولا اور مُجھے یاد نہ کِیا اور خاطِر میں نہ لائی؟ کیا مَیں ایک مُدّت سے خاموش نہیں رہا؟ تَو بھی تُو مُجھ سے نہ ڈری۔


اَے خُداوند! کیا تُو اِس پر بھی اپنے آپ کو روکے گا؟ کیا تُو خاموش رہے گا اور ہم کو یُوں بدحال کرے گا؟


دیکھو میرے آگے یہ قلم بند ہُؤا ہے۔ پس مَیں خاموش نہ رہُوں گا بلکہ بدلہ دُوں گا۔ خُداوند فرماتا ہے ہاں اُن کی گود میں ڈال دُوں گا۔


کیونکہ مَیں نے اُس عَورت کی سی آواز سُنی ہے جِسے درد لگے ہوں اور اُس کی سی درد ناک آواز جِس کے پہلا بچّہ پَیدا ہو یعنی دُخترِ صِیُّون کی آواز جو ہانپتی اور اپنے ہاتھ پَھیلا کر کہتی ہے ہائے! قاتِلوں کے سامنے میری جان بے تاب ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات