Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 42:13 - کِتابِ مُقادّس

13 خُداوند بہادُر کی مانِند نِکلے گا۔ وہ جنگی مَرد کی مانِند اپنی غَیرت دِکھائے گا۔ وہ نعرہ مارے گا۔ ہاں وہ للکارے گا۔ وہ اپنے دُشمنوں پر غالِب آئے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 یَاہوِہ ایک بہادر کی مانند نکل پڑیں گے اَور ایک جنگجو سپاہی کی طرح اَپنی غیرت دِکھائیں گے؛ ایک للکار کے ساتھ وہ جنگ کا نعرہ بُلند کریں گے اَور اَپنے دُشمنوں پر فتحیاب ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 रब सूरमे की तरह लड़ने के लिए निकलेगा, फ़ौजी की तरह जोश में आएगा और जंग के नारे लगा लगाकर अपने दुश्मनों पर ग़ालिब आएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 رب سورمے کی طرح لڑنے کے لئے نکلے گا، فوجی کی طرح جوش میں آئے گا اور جنگ کے نعرے لگا لگا کر اپنے دشمنوں پر غالب آئے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 42:13
19 حوالہ جات  

تب خُداوند گویا نِیند سے جاگ اُٹھا۔ اُس زبردست آدمی کی طرح جو مَے کے سبب سے للکارتا ہو


پس خُداوند فرماتا ہے میرے مُنتظِر رہو جب تک کہ مَیں لُوٹ کے لِئے نہ اُٹھوں کیونکہ مَیں نے ٹھان لِیا ہے کہ قَوموں کو جمع کرُوں اور مُملکتوں کو اِکٹّھا کرُوں تاکہ اپنے غضب یعنی تمام قہرِ شدِید کو اُن پر نازِل کرُوں کیونکہ میری غَیرت کی آگ ساری زمِین کو کھا جائے گی۔


اُس نے کہا کہ خُداوند صِیُّون سے نعرہ مارے گا اور یروشلیِم سے آواز بُلند کرے گا اور چرواہوں کی چراگاہیں ماتم کریں گی اور کرمِل کی چوٹی سُوکھ جائے گی۔


خُداوند کے قہر کے دِن اُن کا سونا چاندی اُن کو بچا نہ سکے گا بلکہ تمام مُلک کو اُس کی غَیرت کی آگ کھا جائے گی کیونکہ وہ یک لخت مُلک کے سب باشِندوں کو تمام کر ڈالے گا۔


خُداوند غیُور اور اِنتقام لینے والا خُدا ہے ہاں خُداوند اِنتقام لینے والا اور قہّار ہے۔ خُداوند اپنے مُخالِفوں سے اِنتقام لیتا ہے اور اپنے دُشمنوں کے لِئے قہر کو قائِم رکھتا ہے۔


وہ خُداوند کی پَیروی کریں گے جو شیرِ بَبر کی طرح گرجے گا کیونکہ وہ گرجے گا اور اُس کے فرزند مغرِب کی طرف سے کانپتے ہُوئے آئیں گے۔


اِس لِئے تُو یہ سب باتیں اُن کے خِلاف نبُوّت سے بیان کر اور اُن سے کہہ دے کہ خُداوند بُلندی پر سے گرجے گا اور اپنے مُقدّس مکان سے للکارے گا۔ وہ بڑے زور و شور سے اپنی چراگاہ پر گرجے گا۔ انگُور لتاڑنے والوں کی مانِند وہ زمِین کے سب باشِندوں کو للکارے گا۔


کیونکہ خُداوند نے مُجھ سے یُوں فرمایا ہے کہ جِس طرح شیرِ بَبر ہاں جوان شیرِ بَبر اپنے شِکار پر سے غُرّاتا ہے اور اگر بُہت سے گڈرئے اُس کے مُقابلہ کو بُلائے جائیں تو اُن کی للکار سے نہیں ڈرتا اور اُن کے ہجُوم سے دب نہیں جاتا اُسی طرح ربُّ الافواج کوہِ صِیُّون اور اُس کے ٹِیلے پر لڑنے کو اُترے گا۔


اَے خُداوند! تیرا ہاتھ بُلند ہے پر وہ نہیں دیکھتے لیکن وہ لوگوں کے لِئے تیری غَیرت کو دیکھیں گے اور شرمسار ہوں گے بلکہ آگ تیرے دُشمنوں کو کھا جائے گی۔


اور تُم دیکھو گے اور تُمہارا دِل خُوش ہو گا اور تُمہاری ہڈِّیاں سبزہ کی مانِند نشو و نُما پائیں گی اور خُداوند کا ہاتھ اپنے بندوں پر ظاہِر ہو گا پر اُس کا قہر اُس کے دُشمنوں پر بھڑکے گا۔


اُس کی سلطنت کے اِقبال اور سلامتی کی کُچھ اِنتہا نہ ہو گی۔ وہ داؤُد کے تخت اور اُس کی مُملکت پر آج سے ابد تک حُکمران رہے گا اور عدالت اور صداقت سے اُسے قِیام بخشے گا ربُّ الافواج کی غیُوری یہ کرے گی۔


خُداوند کا دہنا ہاتھ بُلند ہُؤا ہے۔ خُداوند کا دہنا ہاتھ دِلاوری کرتا ہے۔


کیونکہ خُداوند صِیّوُن سے نعرہ مارے گا اور یروشلیِم سے آواز بُلند کرے گا اور آسمان و زمِین کانپیں گے لیکن خُداوند اپنے لوگوں کی پناہ گاہ اور بنی اِسرائیل کا قلعہ ہے۔


کیونکہ ایک بقِیّہ یروشلیِم میں سے اور وہ جو بچ رہے ہیں کوہِ صِیُّون سے نِکلیں گے۔ ربُّ الافواج کی غیُوری یہ کر دِکھائے گی۔


آسمان پر سے نِگاہ کر اور اپنے مُقدّس اور جلِیل مسکن سے دیکھ۔ تیری غَیرت اور تیری قُدرت کے کام کہاں ہیں؟ تیری دِلی رحمت اور تیری شفقت جو مُجھ پر تھی مَوقُوف ہو گئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات