Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 41:20 - کِتابِ مُقادّس

20 تاکہ وہ سب دیکھیں اور جانیں اور غَور کریں اور سمجھیں کہ خُداوند ہی کے ہاتھ نے یہ بنایا اور اِسرائیل کے قُدُّوس نے یہ پَیدا کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 تاکہ لوگ دیکھیں اَور جانیں، غور کریں اَور سمجھیں، کہ یہ یَاہوِہ کے ہاتھ کا کام ہے، اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کا اِنتظام ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 मैं यह इसलिए करूँगा कि लोग ध्यान देकर जान लें कि रब के हाथ ने यह सब कुछ किया है, कि इसराईल के क़ुद्दूस ने यह पैदा किया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 مَیں یہ اِس لئے کروں گا کہ لوگ دھیان دے کر جان لیں کہ رب کے ہاتھ نے یہ سب کچھ کیا ہے، کہ اسرائیل کے قدوس نے یہ پیدا کیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 41:20
20 حوالہ جات  

کَون نہیں جانتا کہ اِن سب باتوں میں خُداوند ہی کا ہاتھ ہے جِس نے یہ سب بنایا؟


اَے آسمانو گاؤ کہ خُداوند نے یہ کِیا۔ اَے اسفلِ زمِین للکار! اَے پہاڑو! اَے جنگل اور اُس کے سب درختو! نغمہ پردازی کرو کیونکہ خُداوند نے یعقُوبؔ کا فِدیہ دِیا اور اِسرائیل میں اپنا جلال ظاہِر کرے گا۔


مَیں نے اِن لوگوں کو اپنے لِئے بنایا تاکہ وہ میری حمد کریں۔


پر مَیں نے تُجھے فی الحقِیقت اِس لِئے قائِم رکھّا ہے کہ اپنی قُوّت تُجھے دِکھاؤُں تاکہ میرا نام ساری دُنیا میں مشہُور ہو جائے۔


یہ اُس دِن ہو گا جب کہ وہ اپنے مُقدّسوں میں جلال پانے اور سب اِیمان لانے والوں کے سبب سے تعجُّب کا باعِث ہونے کے لِئے آئے گا کیونکہ تُم ہماری گواہی پر اِیمان لائے۔


تاکہ وہ جان لیں کہ اِس میں تیرا ہاتھ ہے اور تُو ہی نے اَے خُداوند! یہ کِیا ہے۔


اور مَیں اُن کے کام اور اُن کے منصُوبے جانتا ہُوں۔ وہ وقت آتا ہے کہ مَیں تمام قَوموں اور اہلِ لُغت کو جمع کرُوں گا اور وہ آئیں گے اور میرا جلال دیکھیں گے۔


یعقُوب پر کوئی افسُون نہیں چلتا اور نہ اِسرائیل کے خِلاف فال کوئی چِیز ہے۔ بلکہ یعقُوب اور اِسرائیل کے حق میں اب یہ کہا جائے گا کہ خُدا نے کَیسے کَیسے کام کِئے!


اور مَیں تُم کو لے لُوں گا کہ میری قَوم بن جاؤ اور مَیں تُمہارا خُدا ہُوں گا اور تُم جان لو گے کہ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں جو تُم کو مِصریوں کے بوجھوں کے نِیچے سے نِکالتا ہُوں۔


اور وہ بھی جو رُوح میں گُمراہ ہیں فہم حاصِل کریں گے اور بُڑبُڑانے والے تعلِیم پذِیر ہوں گے۔


اور خُداوند کا جلال آشکارا ہو گا اور تمام بشر اُس کو دیکھے گا کیونکہ خُداوند نے اپنے مُنہ سے فرمایا ہے۔


مَیں خُداوند تُمہارا قُدُّوس اِسرائیل کا خالِق تُمہارا بادشاہ ہُوں۔


اور بادشاہ تیرے مُربیّ ہوں گے اور اُن کی بِیویاں تیری دایہ ہوں گی۔ وہ تیرے سامنے مُنہ کے بل زمِین پر گِریں گے اور تیرے پاؤں کی خاک چاٹیں گے اور تُو جانے گی کہ مَیں ہی خُداوند ہُوں جِس کے مُنتظِر شرمِندہ نہ ہوں گے۔


اور تُم دیکھو گے اور تُمہارا دِل خُوش ہو گا اور تُمہاری ہڈِّیاں سبزہ کی مانِند نشو و نُما پائیں گی اور خُداوند کا ہاتھ اپنے بندوں پر ظاہِر ہو گا پر اُس کا قہر اُس کے دُشمنوں پر بھڑکے گا۔


یہ بھی ربُّ الافواج سے مُقرّر ہُؤا ہے جِس کی مصلحت عجِیب اور دانائی عظِیم ہے۔


یہ کِس نے کِیا اور اِبتدائی پُشتوں کو طلب کر کے انجام دِیا؟ مَیں خُداوند نے جو اوّل و آخِر ہُوں۔ وہ مَیں ہی ہُوں۔


کیونکہ یہ سب چِیزیں تو میرے ہاتھ نے بنائِیں اور یُوں مَوجُود ہُوئِیں خُداوند فرماتا ہے لیکن مَیں اُس شخص پر نِگاہ کرُوں گا۔ اُسی پر جو غرِیب اور شِکستہ دِل ہے اور میرے کلام سے کانپ جاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات