Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 41:19 - کِتابِ مُقادّس

19 بیابان میں دیودار اور ببُول اور آس اور زَیتُون کے درخت لگاؤُں گا۔ صحرا میں چِیڑ اور سرو و صنَوبر اِکٹّھے لگاؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 میں بنجر زمین میں دیودار اَور کیکر اَور مہندی اَور زَیتُون کے درخت اُگاؤں گا۔ اَور صحرا میں چیڑ اَور سَرو اَور صنوبر اِکٹھّے لگاؤں گا،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 मेरे हाथ से रेगिस्तान में देवदार, कीकर, मेहँदी और ज़ैतून के दरख़्त लगेंगे, बयाबान में जूनीपर, सनोबर और सरो के दरख़्त मिलकर उगेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 میرے ہاتھ سے ریگستان میں دیودار، کیکر، مہندی اور زیتون کے درخت لگیں گے، بیابان میں جونیپر، صنوبر اور سرو کے درخت مل کر اُگیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 41:19
16 حوالہ جات  

کانٹوں کی جگہ صنَوبر نِکلے گا اور جھاڑی کے بدلے آس کا درخت ہو گا اور یہ خُداوند کے لِئے نام اور ابدی نِشان ہو گا جو کبھی مُنقطع نہ ہو گا۔


بیابان اور وِیرانہ شادمان ہوں گے اور دشت خُوشی کرے گا اور نرگِس کی مانِند شگُفتہ ہو گا۔


لُبناؔن کا جلال تیرے پاس آئے گا۔ سرو اور صنَوبر اور دیودار سب آئیں گے تاکہ میرے مَقدِس کو آراستہ کریں اور مَیں اپنے پاؤں کی کُرسی کو رَونق بخشُوں گا۔


کیونکہ جِس طرح زمِین اپنے نباتات کو پَیدا کرتی ہے اور جِس طرح باغ اُن چِیزوں کو جو اُس میں بوئی گئی ہیں اُگاتا ہے اُسی طرح خُداوند خُدا صداقت اور سِتایش کو تمام قَوموں کے سامنے ظہُور میں لائے گا۔


اور تیرے لوگ سب کے سب راست باز ہوں گے۔ وہ ابد تک مُلک کے وارِث ہوں گے یعنی میری لگائی ہُوئی شاخ اور میری دست کاری ٹھہریں گے تاکہ میرا جلال ظاہِر ہو۔


اب آیندہ ایّام میں یعقُوبؔ جڑ پکڑے گا اور اِسرائیل پنپے گا اور پُھولے گا اور رُویِ زمِین کو میووں سے مالا مال کرے گا۔


اور دریا کے قرِیب اُس کے دونوں کناروں پر ہر قِسم کے میوہ دار درخت اُگیں گے جِن کے پتّے کبھی نہ مُرجھائیں گے اور جِن کے میوے کبھی مَوقُوف نہ ہوں گے وہ ہر مہِینے نئے میوے لائیں گے کیونکہ اُن کا پانی مَقدِس میں سے جاری ہے اور اُن کے میوے کھانے کے لِئے اور اُن کے پتّے دوا کے لِئے ہوں گے۔


صِیُّون کے غم زدوں کے لِئے یہ مُقرّر کر دُوں کہ اُن کو راکھ کے بدلے سِہرا اور ماتم کی جگہ خُوشی کا رَوغن اور اُداسی کے بدلے سِتایش کا خِلعت بخشُوں تاکہ وہ صداقت کے درخت اور خُداوند کے لگائے ہُوئے کہلائیں کہ اُس کا جلال ظاہِر ہو۔


یقِیناً خُداوند صِیُّون کو تسلّی دے گا۔ وہ اُس کے تمام وِیرانوں کی دِل داری کرے گا۔ وہ اُس کا بیابان عدن کی مانِند اور اُس کا صحرا خُداوند کے باغ کی مانِند بنائے گا۔ خُوشی اور شادمانی اُس میں پائی جائے گی۔ شُکرگُذاری اور گانے کی آواز اُس میں ہو گی۔


تاوقتیکہ عالمِ بالا سے ہم پر رُوح نازِل نہ ہو اور بیابان شاداب مَیدان نہ بنے اور شاداب مَیدان جنگل نہ گِنا جائے۔


دیکھو مَیں ایک نیا کام کرُوں گا۔ اب وہ ظہُور میں آئے گا۔ کیا تُم اُس سے ناواقِف رہو گے؟ ہاں مَیں بیابان میں ایک راہ اور صحرا میں ندیاں جاری کرُوں گا۔


اِفرائِیم کہے گا اب مُجھے بُتوں سے کیا کام؟ مَیں خُداوند نے اُس کی سُنی ہے اور اُس پر نِگاہ کرُوں گا۔ مَیں سرسبز سرو کی مانِند ہُوں۔ تُو مُجھ ہی سے برومند ہُؤا۔


کہ مَیں نے رات کو رویا میں دیکھا کہ ایک شخص سُرنگ گھوڑے پر سوار مِہندی کے درختوں کے درمیان نشیب میں کھڑا تھا اور اُس کے پِیچھے سُرنگ اور کُمَیت اور نُقرہ گھوڑے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات