Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 41:18 - کِتابِ مُقادّس

18 مَیں ننگے ٹِیلوں پر نہریں اور وادِیوں میں چشمے کھولُوں گا۔ صحرا کو تالاب اور خُشک زمِین کو پانی کا چشمہ بنا دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 میں بنجر ٹیلوں پر ندیاں بہاؤں گا، اَور وادیوں میں چشمے جاری کروں گا۔ میں صحرا کو پانی کے تالاب میں اَور خشک زمین کو چشموں میں بدل دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 मैं बंजर बुलंदियों पर नदियाँ जारी करूँगा और वादियों में चश्मे फूटने दूँगा। मैं रेगिस्तान को जोहड़ में और सूखी सूखी ज़मीन को पानी के सोतों में बदल दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 مَیں بنجر بلندیوں پر ندیاں جاری کروں گا اور وادیوں میں چشمے پھوٹنے دوں گا۔ مَیں ریگستان کو جوہڑ میں اور سوکھی سوکھی زمین کو پانی کے سوتوں میں بدل دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 41:18
24 حوالہ جات  

وہ بیابان کو جِھیل بنا دیتا ہے اور خُشک زمِین کو پانی کے چشمے۔


اور خُداوند سدا تیری راہنُمائی کرے گا اور خُشک سالی میں تُجھے سیر کرے گا اور تیری ہڈِّیوں کو قُوّت بخشے گا۔ پس تُو سیراب باغ کی مانِند ہو گا اور اُس چشمہ کی مانِند جِس کا پانی کم نہ ہو۔


اور جب بُرج گِر جائیں گے اور بڑی خُون ریزی ہو گی تو ہر ایک اُونچے پہاڑ اور بُلند ٹِیلے پر چشمے اور پانی کی ندیاں ہوں گی۔


کیونکہ جو برّہ تخت کے بیچ میں ہے وہ اُن کی گلّہ بانی کرے گا اور اُنہیں آبِ حیات کے چشموں کے پاس لے جائے گا اور خُدا اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا۔


کیونکہ مَیں پِیاسی زمِین پر پانی اُنڈیلُوں گا اور خُشک زمِین میں ندیاں جاری کرُوں گا۔ مَیں اپنی رُوح تیری نسل پر اور اپنی برکت تیری اَولاد پر نازِل کرُوں گا۔


پِھر اُس نے مُجھے بَلّور کی طرح چمکتا ہُؤا آبِ حیات کا ایک دریا دِکھایا جو خُدا اور برّہ کے تخت سے نِکل کر اُس شہر کی سڑک کے بِیچ میں بہتا تھا۔


اور اُس روز یروشلیِم سے آبِ حیات جاری ہو گا جِس کا آدھا بحرِ مشرِق کی طرف بہے گا اور آدھا بحرِ مغرِب کی طرف۔ گرمی سردی میں جاری رہے گا۔


اور اُس روز پہاڑوں پر سے نئی مَے ٹپکے گی اور ٹِیلوں پر سے دُودھ بہے گا اور یہُوداؔہ کی سب ندیوں میں پانی جاری ہو گا اور خُداوند کے گھر سے ایک چشمہ پُھوٹ نِکلے گا اور وادیِ شِطِّیم کو سیراب کرے گا۔


اور ایک شخص آندھی سے پناہ گاہ کی مانِند ہو گا اور طُوفان سے چِھپنے کی جگہ اور خُشک زمِین میں پانی کی ندیوں کی مانِند اور ماندگی کی زمِین میں بڑی چٹان کے سایہ کی مانِند ہو گا۔


پس تُم خُوش ہو کر نجات کے چشموں سے پانی بھرو گے۔


اور جب وہ اُن کو بیابان میں سے لے گیا تو وہ پِیاسے نہ ہُوئے۔ اُس نے اُن کے لِئے چٹان میں سے پانی نِکالا۔ اُس نے چٹان کو چِیرا اور پانی پُھوٹ نِکلا۔


اُس نے چٹان کو چِیرا اور پانی پُھوٹ نِکلا اور خُشک زمِین پر ندی کی طرح بہنے لگا۔


ایک اَیسا دریا ہے جِس کی شاخوں سے خُدا کے شہر کو یعنی حق تعالیٰ کے مُقدّس مسکن کو فرحت ہوتی ہے۔


وہ وادیوں میں چشمے جاری کرتا ہے جو پہاڑوں میں بہتے ہیں۔


بلکہ وہاں ذُوالجلال خُداوند بڑی بڑی ندیوں اور نہروں کے بدلے ہماری گُنجایش کے لِئے آپ مَوجُود ہو گا کہ وہاں ڈانڈ کی کوئی کشتی نہ جائے گی اور نہ شان دار جہازوں کا گُذر اُس میں ہو گا۔


بیابان اور وِیرانہ شادمان ہوں گے اور دشت خُوشی کرے گا اور نرگِس کی مانِند شگُفتہ ہو گا۔


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو میرے بندے کھائیں گے پر تُم بُھوکے رہو گے۔ میرے بندے پِئیں گے پر تُم پِیاسے رہو گے۔ میرے بندے شادمان ہوں گے پر تُم شرمِندہ ہو گے۔


پر خُدا نے اُس گڑھے کو جو لحی میں ہے چاک کر دِیا اور اُس میں سے پانی نِکلا اور جب اُس نے اُسے پی لِیا تو اُس کی جان میں جان آئی اور وہ تازہ دَم ہُؤا اِس لِئے اُس جگہ کا نام عین ہقّورؔے رکھّا گیا۔ وہ لحی میں آج تک ہے۔


اَے خُداوند! جنُوب کی ندیوں کی طرح ہمارے اسِیروں کو واپس لا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات