Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 40:4 - کِتابِ مُقادّس

4 ہر ایک نشیب اُونچا کِیا جائے اور ہر ایک پہاڑ اور ٹِیلا پست کِیا جائے اور ہر ایک ٹیڑھی چِیز سِیدھی اور ہر ایک ناہموار جگہ ہموار کی جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ہر وادی کو اُونچا کیا جائے گا، ہر پہاڑ اَور ٹیلہ نیچا کر دیا جائے گا؛ ناہموار زمین ہموار کی جائے گی، اَور اُونچی نیچی جگہیں میدان بنا دی جایٔیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 लाज़िम है कि हर वादी भर दी जाए, ज़रूरी है कि हर पहाड़ और बुलंद जगह मैदान बन जाए। जो टेढ़ा है उसे सीधा किया जाए, जो नाहमवार है उसे हमवार किया जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 لازم ہے کہ ہر وادی بھر دی جائے، ضروری ہے کہ ہر پہاڑ اور بلند جگہ میدان بن جائے۔ جو ٹیڑھا ہے اُسے سیدھا کیا جائے، جو ناہموار ہے اُسے ہموار کیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 40:4
18 حوالہ جات  

ہر ایک گھاٹی بھر دی جائے گی اور ہر ایک پہاڑ اور ٹِیلہ نِیچا کِیا جائے گا اور جو ٹیڑھا ہے سیدھا اور جو اُونچا نِیچا ہے ہموار راستہ بنے گا۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ کُلاہ دُور کر اور تاج اُتار۔ یہ اَیسا نہ رہے گا۔ پست کو بُلند کر اور اُسے جو بُلند ہے پست کر۔


مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ یہ شخص دُوسرے کی نِسبت راست باز ٹھہر کر اپنے گھر گیا کیونکہ جو کوئی اپنے آپ کو بڑا بنائے گا وہ چھوٹا کِیا جائے گا اور جو اپنے آپ کو چھوٹا بنائے گا وہ بڑا کِیا جائے گا۔


مَیں تیرے آگے آگے چلُوں گا اور ناہموار جگہوں کو ہموار بنا دُوں گا۔ مَیں پِیتل کے دروازوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کرُوں گا اور لوہے کے بینڈوں کو کاٹ ڈالُوں گا۔


اور مَیدان کے سب درخت جانیں گے کہ مَیں خُداوند نے بڑے درخت کو پست کِیا اور چھوٹے درخت کو بُلند کِیا۔ ہرے درخت کو سُکھا دِیا اور سُوکھے درخت کو ہرا کِیا۔ مَیں خُداوند نے فرمایا اور کر دِکھایا۔


وہ غرِیب کو خاک پر سے اُٹھاتا اور کنگال کو گُھورے میں سے نِکال کھڑا کرتا ہے تاکہ اِن کو شاہزادوں کے ساتھ بِٹھائے اور جلال کے تخت کے وارِث بنائے کیونکہ زمِین کے سُتُون خُداوند کے ہیں۔ اُس نے دُنیا کو اُن ہی پر قائِم کِیا ہے۔


بیابان اور اُس کی بستِیاں۔ قِیدار کے آباد گاؤں اپنی آواز بُلند کریں۔ سلع کے بسنے والے گِیت گائیں۔ پہاڑوں کی چوٹیوں پر سے للکاریں۔


جِن کی روِشیں ناہموار اور جِن کی راہیں ٹیڑھی ہیں۔


پُکارنے والے کی آواز! بیابان میں خُداوند کی راہ درُست کرو۔ صحرا میں ہمارے خُدا کے لِئے شاہراہ ہموار کرو۔


اور خُداوند کا جلال آشکارا ہو گا اور تمام بشر اُس کو دیکھے گا کیونکہ خُداوند نے اپنے مُنہ سے فرمایا ہے۔


اور مَیں اپنے سارے کوہِستان کو ایک راستہ بنا دُوں گا اور میری شاہراہیں اُونچی کی جائیں گی۔


اَے بڑے پہاڑ تُو کیا ہے؟ تُو زرُبّاؔبل کے سامنے مَیدان ہو جائے گا اور جب وہ چوٹی کا پتّھر نِکال لائے گا تو لوگ پُکاریں گے کہ اُس پر فضل ہو۔ فضل ہو۔


گُذر جاؤ! پھاٹکوں میں سے گُذر جاؤ! لوگوں کے لِئے راہ درُست کرو اور شاہراہ اُونچی اور بُلند کرو۔ پتّھر چُن کر صاف کر دو۔ لوگوں کے لِئے جھنڈا کھڑا کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات