Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 40:29 - کِتابِ مُقادّس

29 وہ تھکے ہُوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زِیادہ کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 وہ تھکے ہوؤں کو قُوّت بخشتا ہے اَور کمزوروں کی طاقت بڑھاتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 वह थकेमाँदों को ताज़गी और बेबसों को तक़वियत देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 وہ تھکے ماندوں کو تازگی اور بےبسوں کو تقویت دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 40:29
17 حوالہ جات  

تُو مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ ہِراسان نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں مَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مدد کرُوں گا اور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔


جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں مَیں سب کُچھ کر سکتا ہُوں۔


اور اُس کے جلال کی قُدرت کے مُوافِق ہر طرح کی قُوّت سے قَوی ہوتے جاؤ تاکہ خُوشی کے ساتھ ہر صُورت سے صبر اور تحمُّل کر سکو۔


اور مَیں اُن کو خُداوند میں تقوِیّت بخشُوں گا اور وہ اُس کا نام لے کر اِدھر اُدھر چلیں گے خُداوند فرماتا ہے۔


کیونکہ مَیں نے تھکی جان کو آسُودہ اور ہر غمگِین رُوح کو سیر کِیا ہے۔


خُداوند اپنی اُمّت کو زور بخشے گا۔ خُداوند اپنی اُمّت کو سلامتی کی برکت دے گا۔


خُداوند خُدا نے مُجھ کو شاگِرد کی زُبان بخشی تاکہ مَیں جانُوں کہ کلام کے وسِیلہ سے کِس طرح تھکے ماندے کی مدد کرُوں۔ وہ مُجھے ہر صُبح جگاتا ہے اور میرا کان لگاتا ہے تاکہ شاگِردوں کی طرح سنُوں۔


تیرے بینڈے لوہے اور پِیتل کے ہوں گے اور جَیسے تیرے دِن وَیسی ہی تیری قُوّت ہو۔


آگ کی تیزی کو بُجھایا۔ تلوار کی دھار سے بچ نِکلے۔ کمزوری میں زورآور ہُوئے۔ لڑائی میں بہادُر بنے۔ غَیروں کی فَوجوں کو بھگا دِیا۔


لیکن اُس کی کمان مضبُوط رہی اور اُس کے ہاتھوں اور بازُوؤں نے یعقُوبؔ کے قادِر کے ہاتھ سے قُوّت پائی۔ (وہِیں سے وہ چَوپان اُٹھا ہے جو اِسرائیلؔ کی چٹان ہے۔)


اِس لِئے ہم ہِمّت نہیں ہارتے بلکہ گو ہماری ظاہِری اِنسانِیّت زائِل ہوتی جاتی ہے پِھر بھی ہماری باطِنی اِنسانِیّت روز بروز نئی ہوتی جاتی ہے۔


پر خُدا نے اُس گڑھے کو جو لحی میں ہے چاک کر دِیا اور اُس میں سے پانی نِکلا اور جب اُس نے اُسے پی لِیا تو اُس کی جان میں جان آئی اور وہ تازہ دَم ہُؤا اِس لِئے اُس جگہ کا نام عین ہقّورؔے رکھّا گیا۔ وہ لحی میں آج تک ہے۔


اَے خُدا! تُو اپنے مَقدِسوں میں مُہِیب ہے۔ اِسرائیل کا خُدا ہی اپنے لوگوں کو زور اور توانائی بخشتا ہے۔ خُدا مُبارک ہو۔


زورآوروں کی کمانیں ٹُوٹ گِئیں اور جو لڑکھڑاتے تھے وہ قُوّت سے کمربستہ ہُوئے۔


وہ سب تو ہم کو ڈرانا چاہتے تھے اور کہتے تھے کہ اِس کام میں اُن کے ہاتھ اَیسے ڈِھیلے پڑ جائیں گے کہ وہ ہونے ہی کا نہیں پر اب اَے خُدا تُو میرے ہاتھوں کو زور بخش۔


تیرے لوگ اُس میں بسنے لگے۔ اَے خُدا! تُو نے اپنے فَیض سے غرِیبوں کے لِئے اُسے تیّار کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات