Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 40:27 - کِتابِ مُقادّس

27 پس اَے یعقُوبؔ! تُو کیوں یُوں کہتا ہے اور اَے اِسرائیل! تُو کِس لِئے اَیسی بات کرتا ہے کہ میری راہ خُداوند سے پوشِیدہ ہے اور میری عدالت میرے خُدا سے گُذر گئی؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 اَے یعقوب! تُو کیوں یُوں کہتاہے اَور اَے اِسرائیل، تُو کیوں شکایت کرتا ہے، ”کہ میری راہ یَاہوِہ سے پوشیدہ ہے؛ اَور میرا خُدا میرے اِنصاف کی کویٔی فکر نہیں کرتا“؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 ऐ याक़ूब की क़ौम, तू क्यों कहती है कि मेरी राह रब की नज़र से छुपी रहती है? ऐ इसराईल, तू क्यों शिकायत करता है कि मेरा मामला मेरे ख़ुदा के इल्म में नहीं आता?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 اے یعقوب کی قوم، تُو کیوں کہتی ہے کہ میری راہ رب کی نظر سے چھپی رہتی ہے؟ اے اسرائیل، تُو کیوں شکایت کرتا ہے کہ میرا معاملہ میرے خدا کے علم میں نہیں آتا؟

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 40:27
10 حوالہ جات  

تب مَیں نے کہا مَیں نے بے فائِدہ مشقّت اُٹھائی۔ مَیں نے اپنی قُوّت بے فائِدہ بطالت میں صَرف کی تَو بھی یقِیناً میرا حق خُداوند کے ساتھ اور میرا اجر میرے خُدا کے پاس ہے۔


لیکن صِیُّون کہتی ہے یہوواؔہ نے مُجھے ترک کِیا ہے اور خُداوند مُجھے بُھول گیا ہے۔


زِندہ خُدا کی قَسم جِس نے میرا حق چِھین لِیا اور قادِرِ مُطلِق کی سَوگند جِس نے میری جان کو دُکھ دِیا ہے۔


کیونکہ ایُّوب نے کہا مَیں صادِق ہُوں اور خُدا نے میری حق تلفی کی ہے۔


اَے خُداوند! تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں تیری تمجِید کرُوں گا۔ تیرے نام کی سِتایش کرُوں گا کیونکہ تُو نے عجِیب کام کِئے ہیں۔ تیری مصلحتیں قدِیم سے وفاداری اور سچّائی ہیں۔


خُداوند تیرا نجات دینے والا فرماتا ہے کہ قہر کی شِدّت میں مَیں نے ایک دَم کے لِئے تُجھ سے مُنہ چِھپایا پر اب مَیں ابدی شفقت سے تُجھ پر رحم کرُوں گا۔


اور داؤُد نے اپنے دِل میں کہا کہ اب مَیں کِسی نہ کِسی دِن ساؤُل کے ہاتھ سے ہلاک ہُوں گا۔ پس میرے لِئے اِس سے بِہتر اَور کُچھ نہیں کہ مَیں فِلستِیوں کی سرزمِین کو بھاگ جاؤں اور ساؤُل مُجھ سے نااُمّید ہو کر بنی اِسرائیل کی سرحدّوں میں پِھر مُجھے نہیں ڈُھونڈے گا۔ یُوں مَیں اُس کے ہاتھ سے بچ جاؤں گا۔


کیونکہ جو کُچھ میرے لِئے مُقرّر ہے وہ پُورا کرتا ہے اور بُہت سی اَیسی باتیں اُس کے ہاتھ میں ہیں۔


اَے یعقُوبؔ! اَے اِسرائیل! اِن باتوں کو یاد رکھ کیونکہ تُو میرا بندہ ہے مَیں نے تُجھے بنایا۔ تُو میرا خادِم ہے۔ اَے اِسرائیل مَیں تُجھ کو فراموش نہ کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات