Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 40:26 - کِتابِ مُقادّس

26 اپنی آنکھیں اُوپر اُٹھاؤ اور دیکھو کہ اِن سب کا خالِق کَون ہے۔ وُہی جو اِن کے لشکر کو شُمار کر کے نِکالتا ہے اور اُن سب کو نام بنام بُلاتا ہے اُس کی قُدرت کی عظمت اور اُس کے بازُو کی توانائی کے سبب سے ایک بھی غَیر حاضِر نہیں رہتا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 اَپنی آنکھیں اُوپر اُٹھاکر آسمانوں کی طرف دیکھو: اِن سَب کا خالق کون ہے؟ وُہی جو اجرامِ فلکی شُمار کرکے نکالتا ہے، اَور اُن میں سے ہر ایک کو نام بنام بُلاتا ہے۔ اُس کی عظیم قُدرت اَور زبردست توانائی کی وجہ سے، اُن میں سے کویٔی بھی غائب نہیں رہتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 अपनी नज़र उठाकर आसमान की तरफ़ देखो। किसने यह सब कुछ ख़लक़ किया? वह जो आसमानी लशकर की पूरी तादाद बाहर लाकर हर एक को नाम लेकर बुलाता है। उस की क़ुदरत और ज़बरदस्त ताक़त इतनी अज़ीम है कि एक भी दूर नहीं रहता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 اپنی نظر اُٹھا کر آسمان کی طرف دیکھو۔ کس نے یہ سب کچھ خلق کیا؟ وہ جو آسمانی لشکر کی پوری تعداد باہر لا کر ہر ایک کو نام لے کر بُلاتا ہے۔ اُس کی قدرت اور زبردست طاقت اِتنی عظیم ہے کہ ایک بھی دُور نہیں رہتا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 40:26
26 حوالہ جات  

اپنی آنکھیں آسمان کی طرف اُٹھاؤ اور نِیچے زمِین پر نِگاہ کرو کیونکہ آسمان دُھوئیں کی مانِند غائِب ہو جائیں گے اور زمِین کپڑے کی طرح پُرانی ہو جائے گی اور اُس کے باشِندے مچھّروں کی طرح مَر جائیں گے لیکن میری نجات ابد تک رہے گی اور میری صداقت مَوقُوف نہ ہو گی۔


یقِیناً میرے ہی ہاتھ نے زمِین کی بُنیاد ڈالی اور میرے دہنے ہاتھ نے آسمان کو پَھیلایا۔ مَیں اُن کو پُکارتا ہُوں اور وہ حاضِر ہو جاتے ہیں۔


خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا جِس نے رَحِم ہی سے تُجھے بنایا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں خُداوند سب کا خالِق ہُوں۔ مَیں ہی اکیلا آسمان کو تاننے اور زمِین کو بِچھانے والا ہُوں کَون میرا شرِیک ہے؟


مَیں ہی روشنی کا مُوجِد اور تارِیکی کا خالِق ہُوں۔ مَیں سلامتی کا بانی اور بلا کو پَیدا کرنے والا ہُوں۔ مَیں ہی خُداوند یہ سب کُچھ کرنے والا ہُوں۔


جِس نے آسمان کو پَیدا کِیا اور تان دِیا۔ جِس نے زمِین کو اور اُن کو جو اُس میں سے نِکلتے ہیں پَھیلایا۔ جو اُس کے باشِندوں کو سانس اور اُس پر چلنے والوں کو رُوح عِنایت کرتا ہے یعنی خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے۔


تُم خُداوند کی کِتاب میں ڈُھونڈو اور پڑھو۔ اِن میں سے ایک بھی کم نہ ہو گا اور کوئی بے جُفت نہ ہو گا کیونکہ میرے مُنہ نے یِہی حُکم کِیا ہے اور اُس کی رُوح نے اِن کو جمع کِیا ہے۔


آسمان خُدا کا جلال ظاہِر کرتا ہے اور فضا اُس کی دست کاری دِکھاتی ہے۔


یا جب تُو آسمان کی طرف نظر کرے اور تمام اجرامِ فلک یعنی سُورج اور چاند اور تاروں کو دیکھے تو گُمراہ ہو کر اُن ہی کو سِجدہ اور اُن کی عِبادت کرنے لگے جِن کو خُداوند تیرے خُدا نے رُویِ زمِین کی سب قَوموں کے لِئے رکھّا ہے۔


تُو نے قدِیم سے زمِین کی بُنیاد ڈالی۔ آسمان تیرے ہاتھ کی صنعت ہے۔


سو خُدا نے دو بڑے نیّر بنائے۔ ایک نیّرِ اکبر کہ دِن پر حُکم کرے اور ایک نیّرِ اصغر کہ رات پر حُکم کرے اور اُس نے سِتاروں کو بھی بنایا۔


مَیں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاؤُں گا۔ میری کُمک کہاں سے آئے گی؟


اَے یعقُوبؔ! میری سُن اور اَے اِسرائیل جو میرا بُلایا ہُؤا ہے! مَیں وُہی ہُوں۔ مَیں ہی اوّل اور مَیں ہی آخِر ہُوں۔


کیونکہ یہ سب چِیزیں تو میرے ہاتھ نے بنائِیں اور یُوں مَوجُود ہُوئِیں خُداوند فرماتا ہے لیکن مَیں اُس شخص پر نِگاہ کرُوں گا۔ اُسی پر جو غرِیب اور شِکستہ دِل ہے اور میرے کلام سے کانپ جاتا ہے۔


اور خُدا نے کہا کہ فلک پر نیّر ہوں کہ دِن کو رات سے الگ کریں اور وہ نِشانوں اور زمانوں اور دِنوں اور برسوں کے اِمتیاز کے لِئے ہوں۔


خُدا سے کہو تیرے کام کیا ہی مُہِیب ہیں؟ تیری بڑی قُدرت کے باعِث تیرے دُشمن عاجِزی کریں گے۔


وہ آج تیرے احکام کے مُطابِق قائِم ہیں کیونکہ سب چِیزیں تیری خِدمت گُذار ہیں۔


مَیں نے زمِین بنائی اور اُس پر اِنسان کو پَیدا کیا اور مَیں ہی نے ہاں میرے ہاتھوں نے آسمان کو تانا اور اُس کے سب لشکروں پر مَیں نے حُکم کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات