Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 40:22 - کِتابِ مُقادّس

22 وہ مُحِیطِ زمِین پر بَیٹھا ہے اور اُس کے باشِندے ٹِڈّوں کی مانِند ہیں۔ وہ آسمان کو پردہ کی مانِند تانتا ہے اور اُس کو سکُونت کے لِئے خَیمہ کی مانِند پَھیلاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 وہ دُنیا کے مُحیط سے بھی اُوپر تخت نشین ہے، اَور اُس کے باشِندے ٹِڈّوں کی مانند ہیں۔ وہ آسمانوں کو شامیانہ کی مانند تانتا ہے، اَور اُنہیں خیمہ کی مانند پھیلاتا ہے تاکہ اُن میں سکونت کر سکیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 रब रूए-ज़मीन के ऊपर बुलंदियों पर तख़्तनशीन है जहाँ से इनसान टिड्डियों जैसे लगते हैं। वह आसमान को परदे की तरह तानकर और हर तरफ़ खींचकर रहने के क़ाबिल ख़ैमा बना देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 رب رُوئے زمین کے اوپر بلندیوں پر تخت نشین ہے جہاں سے انسان ٹڈیوں جیسے لگتے ہیں۔ وہ آسمان کو پردے کی طرح تان کر اور ہر طرف کھینچ کر رہنے کے قابل خیمہ بنا دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 40:22
28 حوالہ جات  

تُو نُور کو پوشاک کی طرح پہنتا ہے اور آسمان کو سائبان کی طرح تانتا ہے۔


جِس نے آسمان کو پَیدا کِیا اور تان دِیا۔ جِس نے زمِین کو اور اُن کو جو اُس میں سے نِکلتے ہیں پَھیلایا۔ جو اُس کے باشِندوں کو سانس اور اُس پر چلنے والوں کو رُوح عِنایت کرتا ہے یعنی خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے۔


جب اُس نے آسمان کو قائِم کِیا مَیں وہِیں تھی۔ جب اُس نے سمُندر کی سطح پر دائِرہ کھینچا۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ آسمان میرا تخت ہے اور زمِین میرے پاؤں کی چَوکی۔ تُم میرے لِئے کَیسا گھر بناؤ گے اور کَون سی جگہ میری آرام گاہ ہو گی؟


اُسی نے اپنی قُدرت سے زمِین کو بنایا۔ اُسی نے اپنی حِکمت سے جہان کو قائِم کِیا اور اپنی عقل سے آسمان کو تان دِیا ہے۔


سب قَومیں اُس کی نظر میں ہیچ ہیں بلکہ وہ اُس کے نزدِیک بطالت اور ناچِیز سے بھی کمتر گِنی جاتی ہیں۔


اُس کی جو قدِیم فلکُ الافلاک پر سوار ہے۔ دیکھو! وہ اپنی آواز بُلند کرتا ہے۔ اُس کی آواز میں قُدرت ہے۔


دَلدار بادل اُس کے لِئے پردہ ہیں کہ وہ دیکھ نہیں سکتا۔ وہ آسمان کے دائِرہ میں سَیر کرتا پِھرتا ہے۔


وہ آسمانوں کو اکیلا تان دیتا ہے اور سمُندر کی لہروں پر چلتا ہے۔


اور خُداوند اپنے خالِق کو بُھول گیا ہے جِس نے آسمان کو تانا اور زمِین کی بُنیاد ڈالی اور تُو ہر وقت ظالِم کے جوش و خروش سے کہ گویا وہ ہلاک کرنے کو تیّار ہے ڈرتا ہے؟ پر ظالِم کا جوش و خروش کہاں ہے؟


خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا جِس نے رَحِم ہی سے تُجھے بنایا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں خُداوند سب کا خالِق ہُوں۔ مَیں ہی اکیلا آسمان کو تاننے اور زمِین کو بِچھانے والا ہُوں کَون میرا شرِیک ہے؟


دیکھ قَومیں ڈول کی ایک بُوند کی مانِند ہیں اور ترازُو کی بارِیک گرد کی مانِند گِنی جاتی ہیں۔ دیکھ وہ جزِیروں کو ایک ذرّہ کی مانِند اُٹھا لیتا ہے۔


وہ جو آسمان پر تخت نشِین ہے ہنسے گا۔ خُداوند اُن کا مضحکہ اُڑائے گا۔


اور ہم نے وہاں بنی عَناقؔ کو بھی دیکھا جو جبّار ہیں اور جبّاروں کی نسل سے ہیں اور ہم تو اپنی ہی نِگاہ میں اَیسے تھے جَیسے ٹِڈّے ہوتے ہیں اور اَیسے ہی اُن کی نِگاہ میں تھے۔


اِسرائیل کی بابت خُداوند کی طرف سے بارِ نبُوّت:- خُداوند جو آسمان کو تانتا اور زمِین کی بُنیاد ڈالتا اور اِنسان کے اندر اُس کی رُوح پَیدا کرتا ہے یُوں فرماتا ہے۔


خُداوند طُوفان کے وقت تخت نشِین تھا۔ بلکہ خُداوند ہمیشہ تک تخت نشِین ہے۔


بلکہ کیا کوئی بادلوں کے پَھیلاؤ اور اُس کے شامِیانہ کی گرجوں کو سمجھ سکتا ہے؟


مِصرؔ کی بابت بارِ نبُوّت۔ دیکھو خُداوند ایک تیز رَو بادل پر سوار ہو کر مِصرؔ میں آتا ہے اور مِصرؔ کے بُت اُس کے حضُور لرزان ہوں گے اور مِصرؔ کا دِل پِگھل جائے گا۔


کیا تُو اُس کے ساتھ فلک کو پَھیلا سکتا ہے جو ڈھلے ہُوئے آئِینہ کی طرح مضبُوط ہے؟


اور خُدا نے کہا کہ پانیوں کے درمیان فضا ہو تاکہ پانی پانی سے جُدا ہو جائے۔


اُس نے ظُلمت یعنی ابر کی تارِیکی اور آسمان کے دلدار بادلوں کو اپنے چَوگِرد اپنے چِھپنے کی جگہ اور اپنا شامیانہ بنایا۔


اُن کا سُر ساری زمِین پر اور اُن کا کلام دُنیا کی اِنتہا تک پُہنچا ہے۔ اُس نے آفتاب کے لِئے اُن میں خَیمہ لگایا ہے


اَے ربُّ الافواج اِسرائیل کے خُدا۔ کرُّوبیوں کے اُوپر بَیٹھنے والے! تُو ہی اکیلا زمِین کی سب سلطنتوں کا خُدا ہے۔ تُو ہی نے آسمان اور زمِین کو پَیدا کِیا۔


وہ شِمال کو فضا میں پَھیلاتا ہے اور زمِین کو خلا میں لٹکاتا ہے۔


وہ ماندہ نہ ہو گا اور ہمّت نہ ہارے گا جب تک کہ عدالت کو زمِین پر قائِم نہ کر لے۔ جزِیرے اُس کی شرِیعت کا اِنتظار کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات