Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 40:18 - کِتابِ مُقادّس

18 پس تُم خُدا کو کِس سے تشبِیہ دو گے؟ اور کَون سی چِیز اُس سے مُشابہ ٹھہراؤ گے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 پس تُم خُدا کو کس سے تشبیہ دوگے؟ اَور کون سِی چیز اُس سے مُشابہ ٹھہراؤگے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 अल्लाह का मुवाज़ना किससे हो सकता है? उसका मुक़ाबला किस तस्वीर या मुजस्समे से हो सकता है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اللہ کا موازنہ کس سے ہو سکتا ہے؟ اُس کا مقابلہ کس تصویر یا مجسمے سے ہو سکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 40:18
24 حوالہ جات  

تُم مُجھے کِس سے تشبِیہ دو گے اور مُجھے کِس کے برابر ٹھہراؤ گے اور مُجھے کِس کی مانِند کہو گے تاکہ ہم مُشابہ ہوں؟


خُداوند کی مانِند کوئی قدُّوس نہیں کیونکہ تیرے سِوا اَور کوئی ہے ہی نہیں اور نہ کوئی چٹان ہے جو ہمارے خُدا کی مانِند ہو۔


معبُودوں میں اَے خُداوند۔ تیری مانِند کَون ہے؟ کَون ہے جو تیری مانِند اپنے تقدُّس کے باعِث جلالی اور اپنی مدح کے سبب سے رُعب والا اور صاحبِ کرامات ہے؟


پس خُدا کی نسل ہو کر ہم کو یہ خیال کرنا مُناسِب نہیں کہ ذاتِ اِلہٰی اُس سونے یا روپَے یا پتّھر کی مانِند ہے جو آدمی کے ہُنر اور اِیجاد سے گھڑے گئے ہوں۔


وہ قُدُّوس فرماتا ہے تُم مُجھے کِس سے تشبِیہ دو گے؟ اور مَیں کِس چِیز سے مُشابہ ہُوں گا۔


اَے خُداوند! تیرا کوئی نظِیر نہیں۔ تُو عظِیم ہے اور قُدرت کے سبب سے تیرا نام بزُرگ ہے۔


کیونکہ افلاک پر خُداوند کا نظِیر کَون ہے؟ فرِشتگان میں کَون خُداوند کی مانِند ہے؟


یا کیا تیرا بازُو خُدا کا سا ہے؟ اور کیا تُو اُس کی سی آواز سے گرج سکتا ہے؟


تُجھ سا خُدا کَون ہے جو بدکرداری مُعاف کرے اور اپنی مِیراث کے بقِیّہ کی خطاؤں سے درگُذرے؟ وہ اپنا قہر ہمیشہ تک نہیں رکھ چھوڑتا کیونکہ وہ شفقت کرنا پسند کرتا ہے۔


اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! اَے یاہ! تُجھ سا زبردست کَون ہے؟ تیری وفاداری تیرے چَوگِرد ہے۔


کیونکہ مَیں اب کی بار اپنی سب بلائیں تیرے دِل اور تیرے نوکروں اور تیری رعیّت پر نازِل کرُوں گا تاکہ تُو جان لے کہ تمام دُنیا میں میری مانِند کوئی نہیں ہے۔


اُس نے کہا کل کے لِئے۔ تب اُس نے کہا تیرے ہی کہنے کے مُطابِق ہو گا تاکہ تُو جانے کہ خُداوند ہمارے خُدا کی مانِند کوئی نہیں۔


اَے یسُورُوؔن! خُدا کی مانِند اَور کوئی نہیں جو تیری مدد کے لِئے آسمان پر اور اپنے جاہ و جلال میں افلاک پر سوار ہے۔


تُو اپنے لِئے کوئی تراشی ہُوئی مُورت نہ بنانا۔ نہ کِسی چِیز کی صُورت بنانا جو اُوپر آسمان میں یا نِیچے زمِین پر یا زمِین کے نِیچے پانی میں ہے۔


پہلی باتوں کو جو قدِیم سے ہیں یاد کرو کہ مَیں خُدا ہُوں اور کوئی دُوسرا نہیں۔ مَیں خُدا ہُوں اور مُجھ سا کوئی نہیں۔


خُداوند ہمارے خُدا کی مانِند کَون ہے جو عالمِ بالا پر تخت نشِین ہے


وہ اُس کے جلال کا پرتَو اور اُس کی ذات کا نقش ہو کر سب چِیزوں کو اپنی قُدرت کے کلام سے سنبھالتا ہے۔ وہ گُناہوں کو دھو کر عالَمِ بالا پر کِبریا کی دہنی طرف جا بَیٹھا۔


وہ اَن دیکھے خُدا کی صُورت اور تمام مخلُوقات سے پہلے مَولُود ہے۔


یعقُوبؔ کا بخرہ اُن کی مانِند نہیں کیونکہ وہ سب چِیزوں کا خالِق ہے اور اِسرائیل اُس کی مِیراث کا عصا ہے۔ ربُّ الافواج اُس کا نام ہے۔


سو تُم اپنی خُوب ہی اِحتیاط رکھنا کیونکہ تُم نے اُس دِن جب خُداوند نے آگ میں سے ہو کر حورب ؔمیں تُم سے کلام کِیا کِسی طرح کی کوئی صُورت نہیں دیکھی۔


اَیسا معبُود جو مُقدّسوں کی محفِل میں نہایت تعظِیم کے لائِق ہے اور اپنے سب اِردگِرد والوں سے زیادہ مُہِیب ہے۔


خُداوند اِسرائیل کا بادشاہ اور اُس کا فِدیہ دینے والا ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ مَیں ہی اوّل اور مَیں ہی آخِر ہُوں اور میرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔


اَے اِسرائیل کے گھرانے! وہ کلام جو خُداوند تُم سے کرتا ہے سُنو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات