Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 38:17 - کِتابِ مُقادّس

17 دیکھ میرا سخت رنج راحت سے تبدِیل ہُؤا۔ اور میری جان پر مِہربان ہو کر تُو نے اُسے نیستی کے گڑھے سے رہائی دی۔ کیونکہ تُو نے میرے سب گُناہوں کو اپنی پِیٹھ کے پِیچھے پھینک دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 جو تکلیف مَیں نے برداشت کی یقیناً یہ میرے حق میں مفید ثابت ہُوئی۔ آپ نے اَپنی مَحَبّت میں مُجھے تباہی کے گڑھے سے بچا لیا؛ آپ نے میرے تمام گُناہ اَپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال دئیے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 यक़ीनन यह तलख़ तजरबा मेरी बरकत का बाइस बन गया। तेरी मुहब्बत ने मेरी जान को क़ब्र से महफ़ूज़ रखा, तूने मेरे तमाम गुनाहों को अपनी पीठ के पीछे फेंक दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 یقیناً یہ تلخ تجربہ میری برکت کا باعث بن گیا۔ تیری محبت نے میری جان کو قبر سے محفوظ رکھا، تُو نے میرے تمام گناہوں کو اپنی پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 38:17
20 حوالہ جات  

مَیں ہی وہ ہُوں جو اپنے نام کی خاطِر تیرے گُناہوں کو مِٹاتا ہُوں اور مَیں تیری خطاؤں کو یاد نہیں رکُھّوں گا۔


مَیں پہاڑوں کی تہ تک غرق ہو گیا۔ زمِین کے اڑبنگے ہمیشہ کے لِئے مُجھ پر بند ہو گئے۔ تَو بھی اَے خُداوند میرے خُدا تُو نے میری جان پاتال سے بچائی۔


اور وہ پِھر اپنے اپنے پڑوسی اور اپنے اپنے بھائی کو یہ کہہ کر تعلِیم نہیں دیں گے کہ خُداوند کو پہچانو کیونکہ چھوٹے سے بڑے تک وہ سب مُجھے جانیں گے خُداوند فرماتا ہے اِس لِئے کہ مَیں اُن کی بدکرداری کو بخش دُوں گا اور اُن کے گُناہ کو یاد نہ کرُوں گا۔


اَے خُداوند! تُو میری جان کو پاتال سے نِکال لایا ہے۔ تُو نے مُجھے زِندہ رکھّا ہے کہ گور میں نہ جاؤُں۔


کیونکہ مُجھ پر تیری بڑی شفقت ہے اور تُو نے میری جان کو پاتال کی تہہ سے نِکالا ہے۔


تُو نے اپنے لوگوں کی بدکاری مُعاف کر دی ہے۔ تُو نے اُن کے سب گُناہ ڈھانک دِئے ہیں۔ (سِلاہ)


اُس نے مُجھے ہولناک گڑھے اور دلدل کی کِیچڑ میں سے نِکالا اور اُس نے میرے پاؤں چٹان پر رکھّے اور میری روِش قائِم کی


شرِیر کے غرُور کے سبب سے غرِیب کا تُندی سے پِیچھا کِیا جاتا ہے۔ جو منصُوبے اُنہوں نے باندھے ہیں وہ اُن ہی میں گرِفتار ہو جائیں۔


تب مَیں کہتا تھا کہ مَیں اپنے آشیانہ میں مروُں گا اور مَیں اپنے دِنوں کو ریت کی طرح بے شُمار کرُوں گا۔


تو وہ اُس پر رحم کرتا اور کہتا ہے کہ اُسے گڑھے میں جانے سے بچا لے۔ مُجھے فِدیہ مِل گیا ہے۔


لیکن اَے خُدا! تُو اُن کو ہلاکت کے گڑھے میں اُتارے گا۔ خُونی اور دغاباز اپنی آدھی عُمر تک بھی جِیتے نہ رہیں گے پر مَیں تُجھ پر توکُّل کرُوں گا۔


جَیسے پُورب پچھم سے دُور ہے وَیسے ہی اُس نے ہماری خطائیں ہم سے دُور کر دِیں


مَیں کیا کہُوں؟ اُس نے تو مُجھ سے وعدہ کِیا اور اُسی نے اُسے پُورا کِیا۔ مَیں اپنی باقی عُمر اپنی جان کی تلخی کے سبب سے آہِستہ آہِستہ بسر کرُوں گا۔


وہ تیری ساری بدکاری کو بخشتا ہے۔ وہ تُجھے تمام بِیماریوں سے شِفا دیتا ہے۔


وہ تیری جان ہلاکت سے بچاتا ہے۔ وہ تیرے سر پر شفقت و رحمت کا تاج رکھتا ہے۔


جب میرا دِل بیتاب ہُؤا تو مَیں نے خُداوند کو یاد کِیا اور میری دُعا تیری مُقدّس ہَیکل میں تیرے حضُور پُہنچی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات