Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 37:7 - کِتابِ مُقادّس

7 دیکھ مَیں اُس میں ایک رُوح ڈال دُوں گا اور وہ ایک افواہ سُن کر اپنے مُلک کو لَوٹ جائے گا اور مَیں اُسے اُسی کے مُلک میں تلوار سے مَروا ڈالُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 سُنو، میں اُس میں ایک اَیسی رُوح ڈال دُوں گا کہ وہ ایک افواہ سُنتے ہی اَپنے مُلک کو لَوٹ جائے گا اَور مَیں اُسے اُس کے مُلک میں ہی تلوار سے قتل کروا دوں گا۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 देख, मैं उसका इरादा बदल दूँगा। वह अफ़वाह सुनकर इतना मुज़तरिब हो जाएगा कि अपने ही मुल्क को वापस चला जाएगा। वहाँ मैं उसे तलवार से मरवा दूँगा’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 دیکھ، مَیں اُس کا ارادہ بدل دوں گا۔ وہ افواہ سن کر اِتنا مضطرب ہو جائے گا کہ اپنے ہی ملک کو واپس چلا جائے گا۔ وہاں مَیں اُسے تلوار سے مروا دوں گا‘۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 37:7
15 حوالہ جات  

اور اُس نے کُوش کے بادشاہ تِرہاقہ کی بابت سُنا کہ وہ تُجھ سے لڑنے کو نِکلا ہے اور جب اُس نے یہ سُنا تو حِزقیاہ کے پاس ایلچی بھیجے اور کہا۔


اور خُداوند نے ایک فرِشتہ کو بھیجا جِس نے شاہِ اسُور کے لشکر میں سب زبردست سُورماؤں اور پیشواؤں اور سرداروں کو ہلاک کر ڈالا۔ پس وہ شرمِندہ ہو کر اپنے مُلک کو لَوٹا اور جب وہ اپنے دیوتا کے مندِر میں گیا تو اُن ہی نے جو اُس کے صُلب سے نِکلے تھے اُسے وہِیں تلوار سے قتل کِیا۔


ڈراونی آوازیں اُس کے کان میں گُونجتی رہتی ہیں۔ اِقبال مندی کے وقت غارت گر اُس پر آ پڑے گا۔


وہ خُدا کے دَم سے ہلاک ہوتے اور اُس کے غضب کے جھوکے سے بھسم ہوتے ہیں۔


کیونکہ خُداوند نے رتھوں کی آواز اور گھوڑوں کی آواز بلکہ ایک بڑی فَوج کی آواز ارامیوں کے لشکر کو سُنوائی۔ سو وہ آپس میں کہنے لگے کہ دیکھو شاہِ اِسرائیلؔ نے حِتّیوں کے بادشاہوں اور مِصریوں کے بادشاہوں کو ہمارے خِلاف اُجرت پر بُلایا ہے تاکہ وہ ہم پر چڑھ آئیں۔


اِس سے پہلے کہ تُمہاری ہانڈِیوں کو کانٹوں کی آنچ لگے وہ ہرے اور جلتے دونوں کو یکساں بگولے سے اُڑا لے جائے گا۔


تیرے مُجھ پر جُھنجھلانے کے سبب سے اور اِس لِئے کہ تیرا گھمنڈ میرے کانوں تک پُہنچا ہے مَیں اپنی نکیل تیری ناک میں اور اپنی لگام تیرے مُنہ میں ڈالُوں گا اور تُو جِس راہ سے آیا ہے مَیں تُجھے اُسی راہ سے واپس لَوٹا دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات