Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 37:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اور اُس نے گھر کے دِیوان الِیاقِیم اور شبناؔہ مُنشی اور کاہِنوں کے بزُرگوں کو ٹاٹ اُڑھا کر آمُوص کے بیٹے یسعیاہ نبی کے پاس بھیجا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اُس نے شاہی محل کے دیوان اِلیاقیؔم اَور شبناہؔ مُنشی اَور بڑے کاہِنوں کو ٹاٹ اوڑھ کر یَشعیاہ بِن آموصؔ نبی کے پاس بھیجا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 साथ साथ उसने महल के इंचार्ज इलियाक़ीम, मीरमुंशी शिबनाह और इमामों के बुज़ुर्गों को आमूस के बेटे यसायाह नबी के पास भेजा। सब टाट के मातमी लिबास पहने हुए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ساتھ ساتھ اُس نے محل کے انچارج اِلیاقیم، میرمنشی شبناہ اور اماموں کے بزرگوں کو آموص کے بیٹے یسعیاہ نبی کے پاس بھیجا۔ سب ٹاٹ کے ماتمی لباس پہنے ہوئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 37:2
15 حوالہ جات  

یسعیاہ بِن آمُوص کی رویا جو اُس نے یہُوداؔہ اور یروشلیِم کی بابت یہُوداؔہ کے بادشاہوں عُزیّاہ اور یُوتاؔم اور آخز اور حِزقیاہ کے ایّام میں دیکھی۔


اَے کاہِنو! کمریں کَس کر ماتم کرو۔ اَے مذبح پر خِدمت کرنے والو واوَیلا کرو۔ اَے میرے خُدا کے خادِمو آؤ رات بھر ٹاٹ اوڑھو کیونکہ نذز کی قُربانی اور تپاون تُمہارے خُدا کے گھر سے مَوقُوف ہو گئے۔


حِزقیاؔہ نے ایلچیوں کے ہاتھ سے نامہ لِیا اور اُسے پڑھا اور حِزقیاؔہ نے خُداوند کے گھر جا کر اُسے خُداوند کے حضُور پَھیلا دِیا۔


تب الِیاقِیم بِن خِلقیاہ جو گھر کا دِیوان تھا اور شبنا مُنشی اور مُحرِّر یُوآؔخ بِن آسف نِکل کر اُس کے پاس آئے۔


اور وہ صُبح سویرے اُٹھ کر دشتِ تقُوؔع میں نِکل گئے اور اُن کے چلتے وقت یہوُسفط نے کھڑے ہو کر کہا اَے یہُوداؔہ اور یروشلیِم کے باشِندو! میری سُنو۔ خُداوند اپنے خُدا پر اِیمان رکھّو تو تُم قائِم کِئے جاؤ گے۔ اُس کے نبیوں کا یقِین کرو تو تُم کامیاب ہو گے۔


اور اُس نے گھر کے دِیوان الِیاؔقِیم اور شبناہ مُنشی اور کاہِنوں کے بزُرگوں کو ٹاٹ اُڑھا کر آمُوص کے بیٹے یسعیاہ نبی کے پاس بھیجا۔


اور جب اُنہوں نے بادشاہ کو پُکارا تو الِیاقِیم بِن خِلقیاہ جو گھر کا دِیوان تھا اور شبناؔہ مُنشی اور آسف محرِّر کا بیٹا یُوآؔخ اُن کے پاس نِکل کر آئے۔


اُس وقت خُداوند نے یسعیاہ بِن آمُوص کی معرفت یُوں فرمایا کہ جا اور ٹاٹ کا لِباس اپنی کمر سے کھول ڈال اور اپنے پاؤں سے جُوتے اُتار۔ سو اُس نے اَیسا ہی کِیا۔ وہ برہنہ اور ننگے پاؤں پِھرا کرتا تھا۔


خُداوند ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اُس خزانچی شبناؔہ کے پاس جو محلّ پر مُعیّن ہے جا اور کہہ۔


اور اُس روز یُوں ہو گا کہ مَیں اپنے بندہ الِیاقِیم بِن خِلقیاہ کو بُلاؤُں گا۔


تب یسعیاہ بِن آمُوص نے حِزقیاہ کو کہلا بھیجا کہ خُداوند اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے چُونکہ تُو نے شاہِ اسُور سنحیرِؔب کے خِلاف مُجھ سے دُعا کی ہے۔


اُن ہی دِنوں میں حِزقیاہ اَیسا بِیمار پڑا کہ مَرنے کے قرِیب ہو گیا اور یسعیاہ نبی آمُوص کے بیٹے نے اُس کے پاس آ کر اُس سے کہا کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُو اپنے گھر کا اِنتظام کر دے کیونکہ تُو مَر جائے گا اور بچنے کا نہیں۔


جب مردؔکَی کو وہ سب جو کِیا گیا تھا معلُوم ہُؤا تو مردؔکَی نے اپنے کپڑے پھاڑے اور ٹاٹ پہنے اور سر پر راکھ ڈال کر شہر کے بِیچ میں چلا گیا اور بُلند اور پُر درد آواز سے چِلاّنے لگا۔


اور اُس وقت خُداوند ربُّ الافواج نے رونے اور ماتم کرنے اور سر مُنڈانے اور ٹاٹ سے کمر باندھنے کا حُکم دِیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات