Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 37:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اَے ربُّ الافواج اِسرائیل کے خُدا۔ کرُّوبیوں کے اُوپر بَیٹھنے والے! تُو ہی اکیلا زمِین کی سب سلطنتوں کا خُدا ہے۔ تُو ہی نے آسمان اور زمِین کو پَیدا کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 ”اَے قادرمُطلق یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا جو کروبیم کے درمیان تخت نشین ہیں، زمین کی تمام سلطنتوں کا اکیلے آپ ہی خُدا ہیں۔ آپ ہی آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 “ऐ रब्बुल-अफ़वाज इसराईल के ख़ुदा जो करूबी फ़रिश्तों के दरमियान तख़्तनशीन है, तू अकेला ही दुनिया के तमाम ममालिक का ख़ुदा है। तू ही ने आसमानो-ज़मीन को ख़लक़ किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 ”اے رب الافواج اسرائیل کے خدا جو کروبی فرشتوں کے درمیان تخت نشین ہے، تُو اکیلا ہی دنیا کے تمام ممالک کا خدا ہے۔ تُو ہی نے آسمان و زمین کو خلق کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 37:16
34 حوالہ جات  

خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ قَومیں کانپیں۔ وہ کرُّوبیوں پر بَیٹھتا ہے۔ زمِین لرزے۔


وہاں مَیں تُجھ سے مِلا کرُوں گا اور اُس سرپوش کے اُوپر سے اور کرُّوبیوں کے بِیچ میں سے جو عہد نامہ کے صندُوق کے اُوپر ہوں گے اُن سب احکام کے بارے میں جو مَیں بنی اِسرائیل کے لِئے تُجھے دُوں گا تُجھ سے بات چِیت کِیا کرُوں گا۔


کیونکہ تُو بزُرگ ہے اور عجِیب و غرِیب کام کرتا ہے۔ تُو ہی واحِد خُدا ہے۔


اَے اِسرائیل کے چَوپان! تُو جو گلّہ کی مانِند یُوسفؔ کو لے چلتا ہے کان لگا! تُو جو کرُّوبیوں پر بَیٹھا ہے جلوہ گر ہو!


سو اُنہوں نے سَیلا میں لوگ بھیجے اور وہ کرُوبِیوں کے اُوپر بَیٹھنے والے ربُّ الافواج کے عہد کے صندُوق کو وہاں سے لے آئے اور عیلی کے دونوں بیٹے حُفنی اور فِینحاؔس خُدا کے عہد کے صندُوق کے ساتھ وہاں حاضِر تھے۔


پس آؤ ہم فضل کے تخت کے پاس دِلیری سے چلیں تاکہ ہم پر رَحم ہو اور وہ فضل حاصِل کریں جو ضرُورت کے وقت ہماری مدد کرے۔


کیونکہ اُسی میں سب چِیزیں پَیدا کی گئِیں۔ آسمان کی ہوں یا زمِین کی۔ دیکھی ہوں یا اَن دیکھی۔ تخت ہوں یا رِیاستیں یا حُکُومتیں یا اِختیارات۔ سب چِیزیں اُسی کے وسِیلہ سے اور اُسی کے واسطے پَیدا ہُوئی ہیں۔


سب چِیزیں اُس کے وسِیلہ سے پَیدا ہُوئِیں اور جو کُچھ پَیدا ہُؤا ہے اُس میں سے کوئی چِیز بھی اُس کے بغَیر پَیدا نہیں ہُوئی۔


خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا جِس نے رَحِم ہی سے تُجھے بنایا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں خُداوند سب کا خالِق ہُوں۔ مَیں ہی اکیلا آسمان کو تاننے اور زمِین کو بِچھانے والا ہُوں کَون میرا شرِیک ہے؟


کیونکہ تیرا خالِق تیرا شَوہر ہے۔ اُس کا نام ربُّ الافواج ہے اور تیرا فِدیہ دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس ہے۔ وہ تمام رُویِ زمِین کا خُدا کہلائے گا۔


اَے اِنتِہایِ زمِین کے سب رہنے والو! تُم میری طرف مُتوجِّہ ہو اور نجات پاؤ کیونکہ مَیں خُدا ہُوں اور میرے سِوا کوئی نہیں۔


خُداوند اِسرائیل کا بادشاہ اور اُس کا فِدیہ دینے والا ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ مَیں ہی اوّل اور مَیں ہی آخِر ہُوں اور میرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔


کیا تُو نہیں جانتا؟ کیا تُو نے نہیں سُنا کہ خُداوند خُدایِ ابدی و تمام زمِین کا خالِق تھکتا نہیں اور ماندہ نہیں ہوتا؟ اُس کی حِکمت اِدراک سے باہر ہے۔


سو اب اَے خُداوند ہمارے خُدا! تُو ہم کو اُس کے ہاتھ سے بچا لے تاکہ زمِین کی سب سلطنتیں جان لیں کہ تُو ہی اکیلا خُداوند ہے۔


تُم ربُّ الافواج ہی کو مُقدّس جانو اور اُسی سے ڈرو اور اُسی سے خائِف رہو۔


اور ایک نے دُوسرے کو پُکارا اور کہا قُدُّوس قُدُّوس قُدُّوس ربُّ الافواج ہے۔ ساری زمِین اُس کے جلال سے معمُور ہے۔


جِس نے آسمان اور زمِین اور سمُندر کو اور جو کُچھ اُن میں ہے بنایا۔ جو سچّائی کو ہمیشہ قائِم رکھتا ہے۔


لشکروں کا خُداوند ہمارے ساتھ ہے۔ یعقُوب کا خُدا ہماری پناہ ہے۔ (سِلاہ)


لشکروں کا خُداوند ہمارے ساتھ ہے۔ یعقُوب کا خُدا ہماری پناہ ہے۔ (سِلاہ)


پِھر وہ اپنی جلَو کے سب لوگوں سمیت مَردِ خُدا کے پاس لَوٹا اور اُس کے سامنے کھڑا ہُؤا اور کہنے لگا کہ دیکھ اب مَیں نے جان لِیا کہ اِسرائیلؔ کو چھوڑ اَور کہِیں رُویِ زمِین پر کوئی خُدا نہیں۔ اِس لِئے اب کرم فرما کر اپنے خادِم کا ہدیہ قبُول کر۔


اور اُس نے اُن پتّھروں سے خُداوند کے نام کا ایک مذبح بنایا اور مذبح کے اِردگِرد اُس نے اَیسی بڑی کھائی کھودی جِس میں دو پَیمانے بِیج کی سمائی تھی۔


اور سدا یہ کہہ کہہ کر تیرے نام کی بڑائی کی جائے کہ ربُّ الافواج اِسرائیلؔ کا خُدا ہے اور تیرے بندہ داؤُد کا گھرانا تیرے حضُور قائِم کِیا جائے گا۔


کیونکہ خُداوند تُمہارا خُدا اِلہٰوں کا اِلہٰ خُداوندوں کا خُداوند ہے۔ وہ بزُرگوار اور قادِر اور مُہِیب خُدا ہے جو رُو رِعایت نہیں کرتا اور نہ رِشوت لیتا ہے۔


خُدا نے اِبتدا میں زمِین و آسمان کو پَیدا کِیا۔


پس تُمہارے درمِیان جو کوئی اُس کی ساری قَوم میں سے ہو اُس کا خُدا اُس کے ساتھ ہو اور وہ یروشلیِم کو جو یہُوداؔہ میں ہے جائے اور خُداوند اِسرائیل کے خُدا کا گھر جو یروشلیِم میں ہے بنائے (خُدا وُہی ہے)۔


اور حِزقیاہ نے خُداوند سے یُوں دُعا کی۔


وہ مُحِیطِ زمِین پر بَیٹھا ہے اور اُس کے باشِندے ٹِڈّوں کی مانِند ہیں۔ وہ آسمان کو پردہ کی مانِند تانتا ہے اور اُس کو سکُونت کے لِئے خَیمہ کی مانِند پَھیلاتا ہے۔


جِس نے آسمان کو پَیدا کِیا اور تان دِیا۔ جِس نے زمِین کو اور اُن کو جو اُس میں سے نِکلتے ہیں پَھیلایا۔ جو اُس کے باشِندوں کو سانس اور اُس پر چلنے والوں کو رُوح عِنایت کرتا ہے یعنی خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے۔


مَیں نے زمِین بنائی اور اُس پر اِنسان کو پَیدا کیا اور مَیں ہی نے ہاں میرے ہاتھوں نے آسمان کو تانا اور اُس کے سب لشکروں پر مَیں نے حُکم کِیا۔


اور کاہِن خُداوند کے عہد کے صندُوق کو اُس کی جگہ پر اُس گھر کی اِلہام گاہ میں یعنی پاکترِین مکان میں عَین کرُّوبِیوں کے بازُوؤں کے نِیچے لے آئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات