Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 33:9 - کِتابِ مُقادّس

9 زمِین کُڑھتی اور مُرجھاتی ہے۔ لُبناؔن رُسوا ہُؤا اور مُرجھا گیا۔ شارُوؔن بیابان کی مانِند ہے۔ بسن اور کرمِل بے برگ ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 زمین خشک ہوکر مُرجھائی جاتی ہے، لبانونؔ شرمندہ اَور کمہلا گیا ہے؛ شارونؔ عراباہؔ یعنی بیابان کی طرح ہے، اَور باشانؔ اَور کرمِلؔ کے پتّے جھڑ رہیں ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 ज़मीन ख़ुश्क होकर मुरझा गई है, लुबनान कुमलाकर शरमिंदा हो गया है। शारून का मैदान बेशजर बयाबान-सा बन गया है, बसन और करमिल अपने पत्ते झाड़ रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 زمین خشک ہو کر مُرجھا گئی ہے، لبنان کملا کر شرمندہ ہو گیا ہے۔ شارون کا میدان بےشجر بیابان سا بن گیا ہے، بسن اور کرمل اپنے پتے جھاڑ رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 33:9
23 حوالہ جات  

اُس میں کثرت سے کلِیاں نِکلیں گی۔ وہ شادمانی سے گا کر خُوشی کرے گا۔ لُبناؔن کی شَوکت اور کرمِل اور شارُوؔن کی زِینت اُسے دی جائے گی۔ وہ خُداوند کا جلال اور ہمارے خُدا کی حشمت دیکھیں گے۔


وُہی سمُندر کو ڈانٹتا اور سُکھا دیتا ہے اور سب ندِیوں کو خُشک کر ڈالتا ہے۔ بسن اور کرمِل کُملا جاتے ہیں اور لُبناؔن کی کونپلیں مُرجھا جاتی ہیں۔


اور شارُوؔن گلّوں کا گھر ہو گا اور عکُور کی وادی بَیلوں کے بَیٹھنے کا مقام میرے اُن لوگوں کے لِئے جو میرے طالِب ہُوئے۔


اپنے عصا سے اپنے لوگوں یعنی اپنی مِیراث کی گلّہ بانی کر۔ جو کرمِل کے جنگل میں تنہا رہتے ہیں اُن کو بسن اور جِلعاد میں پہلے کی طرح چَرنے دے۔


لیکن مَیں اِسرائیل کو پِھر اُس کے مسکن میں لاؤُں گا اور وہ کرمِل اور بسن میں چرے گا اور اُس کی جان کوہِ اِفرائِیم اور جِلعاد پر آسُودہ ہو گی۔


تُو نے اپنے خادِموں کے ذرِیعہ سے خُداوند کی تَوہِین کی اور کہا کہ مَیں اپنے بُہت سے رتھوں کو ساتھ لے کر پہاڑوں کی چوٹیوں پر بلکہ لُبناؔن کے وسطی حِصّوں تک چڑھ آیا ہُوں اور مَیں اُس کے اُونچے اُونچے دیوداروں اور اچّھے سے اچّھے صنَوبر کے درختوں کو کاٹ ڈالُوں گا اور مَیں اُس کے چوٹی پر کے زرخیز جنگل میں جا گُھسُوں گا۔


دیکھو خُداوند زمِین کو خالی اور سرنگُون کر کے وِیران کرتا ہے اور اُس کے باشِندوں کو تِتّربِتّر کر دیتا ہے۔


ہاں صنوبر کے درخت اور لُبناؔن کے دیودار تُجھ پر یہ کہتے ہُوئے خُوشی کرتے ہیں کہ جب سے تُو گِرایا گیا تب سے کوئی کاٹنے والا ہماری طرف نہیں آیا۔


اُس کے پھاٹک ماتم اور نَوحہ کریں گے اور وہ اُجاڑ ہو کر خاک پر بَیٹھے گی۔


اور لُبناؔن کے سب دیوداروں پر جو بُلند اور اُونچے ہیں اور بسن کے سب بلُوطوں پر۔


مَیں شاروؔن کی نرگِس اور وادِیوں کی سوسن ہُوں۔


اور ہم نے اُسی وقت اُس کے سب شہر لے لِئے اور ایک شہر بھی اَیسا نہ رہا جو ہم نے اُن سے لے نہ لِیا ہو۔ یُوں اَرجُوبؔ کا سارا مُلک جو بسنؔ میں عوجؔ کی سلطنت میں شامِل تھا اور اُس میں ساٹھ شہر تھے ہمارے قبضہ میں آیا۔


تب لُدّہ اور شارُون کے سب رہنے والے اُسے دیکھ کر خُداوند کی طرف رجُوع لائے۔


اور وہ جنگل کی گُنجان جھاڑیوں کو لوہے سے کاٹ ڈالے گا اور لُبناؔن ایک زبردست کے ہاتھ سے گِر جائے گا۔


تَو بھی مَیں ارئییل کو دُکھ دُوں گا اور وہاں نَوحہ اور ماتم ہو گا پر میرے لِئے وہ ارئییل ہی ٹھہرے گا۔


اِس لِئے مُلک ماتم کرے گا اور اُس کے تمام باشِندے جنگلی جانوروں اور ہوا کے پرِندوں سمیت ناتواں ہو جائیں گے بلکہ سمُندر کی مچھلیاں بھی غائِب ہو جائیں گی۔


تاک کی طرح اُس کے انگُور کچّے ہی جھڑ جائیں گے اور زَیتُون کی طرح اُس کے پُھول گِر جائیں گے۔


اُس نے کہا کہ خُداوند صِیُّون سے نعرہ مارے گا اور یروشلیِم سے آواز بُلند کرے گا اور چرواہوں کی چراگاہیں ماتم کریں گی اور کرمِل کی چوٹی سُوکھ جائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات