Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 33:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اور تُمہاری لُوٹ کا مال اُسی طرح بٹورا جائے گا جِس طرح کِیڑے بٹور لیتے ہیں۔ لوگ اُس پر ٹِڈّی کی طرح ٹُوٹ پڑیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَے قومو، تمہارا لُوٹ کا مال اُسی طرح بٹورا جائے گا جَیسے چُھوٹی ٹِڈّیاں جمع کرتی ہیں؛ ٹِڈّیوں کے جھُنڈ کی طرح لوگ اُس پر ٹوٹ پڑیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ऐ क़ौमो, जो माल तुमने लूट लिया वह दूसरे छीन लेंगे। जिस तरह टिड्डियों के ग़ोल फ़सलों पर झपटकर सब कुछ चट कर जाते हैं उसी तरह दूसरे तुम्हारी पूरी मिलकियत पर टूट पड़ेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اے قومو، جو مال تم نے لُوٹ لیا وہ دوسرے چھین لیں گے۔ جس طرح ٹڈیوں کے غول فصلوں پر جھپٹ کر سب کچھ چٹ کر جاتے ہیں اُسی طرح دوسرے تمہاری پوری ملکیت پر ٹوٹ پڑیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 33:4
11 حوالہ جات  

اور اُن برسوں کا حاصِل جو میری تُمہارے خِلاف بھیجی ہُوئی فَوجِ ملخ نِگل گئی اور کھا کر چٹ کر گئی تُم کو واپس دُوں گا۔


وہ شہر میں کُود پڑتے اور دِیواروں اور گھروں پر چڑھ کر چوروں کی طرح کِھڑکیوں سے گُھس جاتے ہیں۔


تیری رسِّیاں ڈِھیلی ہیں۔ لوگ مستُول کی چُول کو مضبُوط نہ کر سکے۔ وہ بادبان نہ پَھیلا سکے۔ سو لُوٹ کا وافِرمال تقسِیم کِیا گیا۔ لنگڑے بھی غنِیمت پر قابِض ہو گئے۔


جب یہُوسفط اور اُس کے لوگ اُن کا مال لُوٹنے آئے تو اُن کو اِس کثرت سے دَولت اور لاشیں اور قِیمتی جواہِر جِن کو اُنہوں نے اپنے لِئے اُتار لِیا مِلے کہ وہ اِن کو لے جا بھی نہ سکے اور مالِ غنِیمت اِتنا تھا کہ وہ تِین دِن تک اُس کے بٹورنے میں لگے رہے۔


اور آسا اور اُس کے لوگوں نے اُن کو جِرار تک رگیدا اور کُوشِیوں میں سے اِتنے قتل ہُوئے کہ وہ پِھر سنبھل نہ سکے کیونکہ وہ خُداوند اور اُس کے لشکر کے آگے ہلاک ہُوئے اور وہ بُہت سی لُوٹ لے آئے۔


ہنگامہ کی آواز سُنتے ہی لوگ بھاگ گئے۔ تیرے اُٹھتے ہی قَومیں تِتّربِتّر ہو گئِیں۔


خُداوند سرفراز ہے کیونکہ وہ بُلندی پر رہتا ہے۔ اُس نے عدالت اور صداقت سے صِیُّون کو معمُور کر دِیا ہے۔


اِس لِئے دیکھ مَیں اپنا ہاتھ تُجھ پر چلاؤُں گا اور تُجھے دِیگر اقوام کے حوالہ کرُوں گا تاکہ وہ تُجھ کو لُوٹ لیں اور مَیں تُجھے اُمّتوں میں سے کاٹ ڈالُوں گا اور مُلکوں میں سے تُجھے نیست و نابُود کرُوں گا۔ مَیں تُجھے ہلاک کرُوں گا اور تُو جانے گا کہ خُداوند مَیں ہُوں۔


کہ جو کُچھ ٹِڈّیوں کے ایک غول سے بچا اُسے دُوسرا غول نِگل گیا اور جو کُچھ دُوسرے سے بچا اُسے تِیسرا غول چَٹ کر گیا اور جو کُچھ تِیسرے سے بچا اُسے چَوتھا غول کھا گیا۔


گویا اُن کے آگے آگے آگ بھسم کرتی جاتی ہے اور اُن کے پِیچھے پِیچھے شُعلہ جلاتا جاتا ہے۔ اُن کے آگے زمِین باغِ عدؔن کی مانِند ہے اور اُن کے پِیچھے وِیران بیابان ہے۔ ہاں اُن سے کُچھ نہیں بچتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات