Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 32:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اَے عَورتو تُم جو آرام میں ہو اُٹھو! میری آواز سُنو! اَے بے پروا بیٹیو! میری باتوں پر کان لگاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَے عورتوں! تُم جو آسُودہ ہو، اُٹھو اَور میری سُنو؛ اَے بے فکر بیٹیوں، میری باتوں پر کان لگاؤ!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 ऐ बेपरवा औरतो, उठकर मेरी बात सुनो! ऐ बेटियो जो अपने आपको महफ़ूज़ समझती हो, मेरे अलफ़ाज़ पर ध्यान दो!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اے بےپروا عورتو، اُٹھ کر میری بات سنو! اے بیٹیو جو اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہو، میرے الفاظ پر دھیان دو!

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 32:9
15 حوالہ جات  

جِس کے کان ہوں وہ سُن لے۔


کان لگا کر میری آواز سُنو۔ شِنوا ہو کر میری بات پر دِل لگاؤ۔


اور خُداوند فرماتا ہے چُونکہ صِیّون کی بیٹیاں مُتکبّر ہیں اور گردن کشی اور شوخ چشمی سے خِرامان ہوتی ہیں اور اپنے پاؤں سے ناز رفتاری کرتی اور گُھنگھرُو بجاتی جاتی ہیں۔


یہ وہ شادمان شہر ہے جو بے فِکر تھا۔ جِس نے دِل میں کہا کہ مَیں ہُوں اور میرے سِوا کوئی دُوسرا نہیں۔ وہ کَیسا وِیران ہُؤا! حَیوانوں کے بَیٹھنے کی جگہ! ہر ایک جو اُدھر سے گُذرے گا سُسکارے گا اور ہاتھ ہِلائے گا۔


جو ناز پروردہ تھے گلِیوں میں تباہ حال ہیں۔ جو بچپن سے ارغوان پوش تھے مزبلوں پر پڑے ہیں


جب یُوتام کو اِس کی خبر ہُوئی تو وہ جا کر کوہِ گرزِؔیم کی چوٹی پر کھڑا ہُؤا اور اپنی آواز بُلند کی اور پُکار پُکار کر اُن سے کہنے لگا اَے سِکم کے لوگو میری سُنو! تاکہ خُدا تُمہاری سُنے۔


وہ عَورت بھی جو تُمہارے درمیان اَیسی ناز پروردہ اور نازُک بدن ہو گی کہ نرمی و نزاکت کے سبب سے اپنے پاؤں کا تلوا بھی زمِین سے لگانے کی جُرأت نہ کرتی ہو اُس کی بھی اپنے پہلُو کے شَوہر اور اپنے ہی بیٹے اور بیٹی۔


آسُودہ حالوں کے تمسخُر اور مغرُوروں کی حقارت سے ہماری جان سیر ہو گئی۔


اَے عَورتو! خُداوند کا کلام سُنو اور تُمہارے کان اُس کے مُنہ کی بات قبُول کریں اور تُم اپنی بیٹِیوں کو نَوحہ گری اور اپنی پڑوسنوں کو مرثِیہ خوانی سِکھاؤ۔


یقِیناً صِیُّون سے نَوحہ کی آواز سُنائی دیتی ہے۔ ہم کَیسے غارت ہُوئے! ہم سخت رُسوا ہُوئے کیونکہ ہم وطن سے آوارہ ہُوئے اور ہمارے گھر گِرا دِئے گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات