Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 32:6 - کِتابِ مُقادّس

6 کیونکہ احمق حماقت کی باتیں کرے گا اور اُس کا دِل بدی کا منصُوبہ باندھے گا کہ بے دِینی کرے اور خُداوند کے خِلاف دروغ گوئی کرے اور بُھوکے کے پیٹ کو خالی کرے اور پِیاسے کو پانی سے محرُوم رکھّے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 کیونکہ احمق حماقت کی باتیں کرتا ہے، اُس کا دِل بدی کے منصُوبے باندھتا رہتاہے: وہ بے دینی کے کام کرتا ہے اَور یَاہوِہ کے خِلاف دروغ گوئی کرتا ہے؛ بھُوکے کو خالی پیٹ رکھتا ہے اَور پیاسے کو پانی نہیں پلاتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 क्योंकि अहमक़ हमाक़त बयान करता है, और उसका ज़हन शरीर मनसूबे बाँधता है। वह बेदीन हरकतें करके रब के बारे में कुफ़र बकता है। भूके को वह भूका छोड़ता और प्यासे को पानी पीने से रोकता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 کیونکہ احمق حماقت بیان کرتا ہے، اور اُس کا ذہن شریر منصوبے باندھتا ہے۔ وہ بےدین حرکتیں کر کے رب کے بارے میں کفر بکتا ہے۔ بھوکے کو وہ بھوکا چھوڑتا اور پیاسے کو پانی پینے سے روکتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 32:6
33 حوالہ جات  

کیونکہ بُرے خیال۔ خُونریزِیاں۔ زِناکارِیاں۔ حرامکارِیاں۔ چورِیاں۔ جُھوٹی گواہِیاں۔ بدگوئِیاں دِل ہی سے نِکلتی ہیں۔


اَے رِیاکار فقِیہو اور فرِیسیِو تُم پر افسوس! کہ آسمان کی بادشاہی لوگوں پر بند کرتے ہو کیونکہ نہ تو آپ داخِل ہوتے ہو اور نہ داخِل ہونے والوں کو داخِل ہونے دیتے ہو۔


خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے کہ اِس کے کیا معنی ہیں کہ تُم میرے لوگوں کو دباتے اور مِسکِینوں کے سرکُچلتے ہو؟


قدِیم لوگوں کی مثل ہے کہ بُروں سے بُرائی ہوتی ہے پر میرا ہاتھ تُجھ پر نہیں اُٹھے گا۔


ہمارے خُدا اور باپ کے نزدِیک خالِص اور بے عَیب دِین داری یہ ہے کہ یتِیموں اور بیواؤں کی مُصِیبت کے وقت اُن کی خبر لیں اور اپنے آپ کو دُنیا سے بے داغ رکھّیں۔


تاکہ مِسکِین کو رُوپیہ سے اور مُحتاج کو ایک جوڑی جُوتیوں سے خرِیدیں اور گیہُوں کی پھٹکن بیچیں یہ بات سُنو!


حبشی اپنے چمڑے کو یا چِیتا اپنے داغوں کو بدل سکے تو تُم بھی جو بدی کے عادی ہو نیکی کر سکو گے۔


پس خُداوند اُن کے جوانوں سے خُوشنُود نہ ہو گا اور وہ اُن کے یتِیموں اور اُن کی بیواؤں پر کبھی رحم نہ کرے گا کیونکہ اُن میں ہر ایک بے دِین اور بدکردار ہے اور ہر ایک مُنہ حماقت اُگلتا ہے باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤا ہے۔


آدمی کی حماقت اُسے گُمراہ کرتی ہے اور اُس کا دِل خُداوند سے بیزار ہوتا ہے۔


میرے دِل کو کِسی بُری بات کی طرف مائِل نہ ہونے دے کہ بدکاروں کے ساتھ مِل کر شرارت کے کاموں میں مصرُوف ہو جائے اور مُجھے اُن کے نفِیس کھانے سے باز رکھ۔


حِکمت احمق کے لِئے بُہت بُلند ہے۔ وہ پھاٹک پر مُنہ نہیں کھول سکتا۔


تاکہ مِسکِینوں کو عدالت سے محرُوم کریں اور جو میرے لوگوں میں مُحتاج ہیں اُن کا حق چِھین لیں اور بیواؤں کو لُوٹیں اور یتِیم اُن کا شِکار ہوں!


مَیں اُسے ایک رِیاکار قَوم پر بھیجُوں گا اور اُن لوگوں کی مُخالفت میں جِن پر میرا قہر ہے مَیں اُسے حُکمِ قطعی دُوں گا کہ مال لُوٹے اور غنِیمت لے لے اور اُن کو بازاروں کی کِیچڑ کی مانِند لتاڑے۔


ہرچند شرِیر پر مِہربانی کی جائے پر وہ صداقت نہ سِیکھے گا۔ راستی کے مُلک میں ناراستی کرے گا اور خُداوند کی عظمت کو نہ دیکھے گا۔


پر وہ بھی تو عقل مند ہے اور بلا نازِل کرے گا اور اپنے کلام کو باطِل نہ ہونے دے گا۔ وہ شرِیروں کے گھرانے پر اور اُن پر جو بدکرداروں کی حِمایت کرتے ہیں چڑھائی کرے گا۔


اُن کے پاؤں بدی کی طرف دَوڑتے ہیں اور وہ بے گُناہ کا خُون بہانے کے لِئے جلدی کرتے ہیں۔ اُن کے خیالات بدکرداری کے ہیں۔ تباہی اور ہلاکت اُن کی راہوں میں ہے۔


کہ ہم نے خطا کی۔ خُداوند کا اِنکار کِیا اور اپنے خُدا کی پَیروی سے برگشتہ ہو گئے۔ ہم نے ظُلم اور سرکشی کی باتیں کِیں اور دِل میں باطِل تصوُّر کر کے دروغ گوئی کی۔


اور بُہت لوگ پاک کِئے جائیں گے اور صاف و برّاق ہوں گے لیکن شرِیر شرارت کرتے رہیں گے اور شرِیروں میں سے کوئی نہ سمجھے گا پر دانِشور سمجھیں گے۔


کیا تُم کو یہ ہلکی سی بات معلُوم ہُوئی کہ تُم اچّھا سبزہ زار کھا جاؤ اور باقی ماندہ کو پاؤں سے لتاڑو اور صاف پانی میں سے پِیو اور باقی ماندہ کو پاؤں سے گدلا کرو؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات