Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 32:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اور ایک شخص آندھی سے پناہ گاہ کی مانِند ہو گا اور طُوفان سے چِھپنے کی جگہ اور خُشک زمِین میں پانی کی ندیوں کی مانِند اور ماندگی کی زمِین میں بڑی چٹان کے سایہ کی مانِند ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ہر ایک شخص آندھی سے بچنے کی جگہ کی مانند اَور طُوفان سے پناہ پانے کی جگہ، یا بیابان میں پانی کی دریاؤں کی طرح اَور شدید حرارت والے ریگستانی مُلک میں ایک بڑی چٹّان کے سایہ کی مانند ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 हर एक आँधी और तूफ़ान से पनाह देगा, हर एक रेगिस्तान में नदियों की तरह तरो-ताज़ा करेगा, हर एक तपती धूप में बड़ी चट्टान का-सा साया देगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ہر ایک آندھی اور طوفان سے پناہ دے گا، ہر ایک ریگستان میں ندیوں کی طرح تر و تازہ کرے گا، ہر ایک تپتی دھوپ میں بڑی چٹان کا سا سایہ دے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 32:2
29 حوالہ جات  

کیونکہ تُو مِسکِین کے لِئے قلعہ اور مُحتاج کے لِئے پریشانی کے وقت ملجا اور آندھی سے پناہ گاہ اور گرمی سے بچانے کو سایہ ہُؤا۔ جِس وقت ظالِموں کی سانس دِیوارکن طُوفان کی مانِند ہو۔


کیونکہ مَیں پِیاسی زمِین پر پانی اُنڈیلُوں گا اور خُشک زمِین میں ندیاں جاری کرُوں گا۔ مَیں اپنی رُوح تیری نسل پر اور اپنی برکت تیری اَولاد پر نازِل کرُوں گا۔


اِس لِئے ہمارے لِئے ایک لڑکا تولُّد ہُؤا اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اُس کے کندھے پر ہو گی اور اُس کا نام عجِیب مُشِیر خُدایِ قادِر ابدِیت کا باپ سلامتی کا شاہزادہ ہو گا۔


ربُّ الافواج فرماتا ہے اَے تلوار تُو میرے چرواہے یعنی اُس اِنسان پر جو میرا رفِیق ہے بیدار ہو۔ چرواہے کو مار کہ گلّہ پراگندہ ہو جائے اور مَیں چھوٹوں پر ہاتھ چلاؤُں گا۔


جنگلی جانور گِیدڑ اور شُتر مُرغ میری تعظِیم کریں گے کیونکہ مَیں بیابان میں پانی اور صحرا میں ندیاں جاری کرُوں گا تاکہ میرے لوگوں کے لِئے یعنی میرے برگُزِیدوں کے پِینے کے لِئے ہوں۔


مَیں ننگے ٹِیلوں پر نہریں اور وادِیوں میں چشمے کھولُوں گا۔ صحرا کو تالاب اور خُشک زمِین کو پانی کا چشمہ بنا دُوں گا۔


لیکن خُداوند آپ تُم کو ایک نِشان بخشے گا۔ دیکھو ایک کُنواری حامِلہ ہو گی اور بیٹا پَیدا ہو گا اور وہ اُس کا نام عِمّانُوایل رکھّے گی۔


اَے خُداوند! مُجھے میرے دُشمنوں سے رہائی بخش کیونکہ مَیں پناہ کے لِئے تیرے پاس بھاگ آیا ہُوں۔


پِھر اُس نے مُجھے بَلّور کی طرح چمکتا ہُؤا آبِ حیات کا ایک دریا دِکھایا جو خُدا اور برّہ کے تخت سے نِکل کر اُس شہر کی سڑک کے بِیچ میں بہتا تھا۔


اِس میں کلام نہیں کہ دِین داری کا بھید بڑا ہے یعنی وہ جو جِسم میں ظاہِر ہُؤا اور رُوح میں راست باز ٹھہرا اور فرِشتوں کو دِکھائی دِیا اور غَیر قَوموں میں اُس کی مُنادی ہُوئی اور دُنیا میں اُس پر اِیمان لائے اور جلال میں اُوپر اُٹھایا گیا۔


پِھر عِید کے آخِری دِن جو خاص دِن ہے یِسُوعؔ کھڑا ہُؤا اور پُکار کر کہا اگر کوئی پِیاسا ہو تو میرے پاس آ کر پِئے۔


اور مَیں عدالت کو سُوت اور صداقت کو ساہُول بناؤُں گا اور اولے جُھوٹ کی پناہ گاہ کو صاف کر دیں گے اور پانی چِھپنے کے مکان پر پَھیل جائے گا۔


اَے خُدا! تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں دِل سے تیرا طالِب ہُوں گا۔ خُشک اور پیاسی زمِین میں جہاں پانی نہیں میری جان تیری پِیاسی اور میرا جِسم تیرا مُشتاق ہے۔


تُو میرے چِھپنے کی جگہ ہے۔ تُو مُجھے دُکھ سے بچائے رکھّے گا۔ تُو مُجھے رہائی کے نغموں سے گھیر لے گا۔ (سِلاہ)


جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکُونت کرے گا۔


دیکھو خُدا میری نجات ہے۔ مَیں اُس پر توکُّل کرُوں گا اور نہ ڈرُوں گا کیونکہ یاہ یہوواؔہ میرا زور اور میرا سرُود ہے اور وہ میری نجات ہُؤا ہے۔


صلاح دو۔ اِنصاف کرو۔ اپنا سایہ دوپہر کو رات کی مانِند بناؤ۔ جلاوطنوں کو پناہ دو۔ فرارِیوں کو حوالہ نہ کرو۔


دیکھو مَیں ایک نیا کام کرُوں گا۔ اب وہ ظہُور میں آئے گا۔ کیا تُم اُس سے ناواقِف رہو گے؟ ہاں مَیں بیابان میں ایک راہ اور صحرا میں ندیاں جاری کرُوں گا۔


دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ وہ نیک بات جو مَیں نے اِسرائیل کے گھرانے اور یہُوداؔہ کے گھرانے کے حق میں فرمائی ہے پُوری کرُوں گا۔


ہماری زِندگی کا دَم خُداوند کا ممسُوح اُن کے گڑھوں میں گرِفتار ہو گیا۔ جِس کی بابت ہم کہتے تھے کہ اُس کے سایہ تلے ہم قَوموں کے درمِیان زِندگی بسر کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات