Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 32:19 - کِتابِ مُقادّس

19 لیکن جنگل کی بربادی کے وقت اولے پڑیں گے اور شہر بِالکُل پست ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 حالانکہ اولے جنگل کو تباہ کر دیتے ہیں اَور شہر مُکمّل طور پر پست ہو جاتا ہے،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 गो जंगल तबाह और शहर ज़मीनबोस क्यों न हो,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 گو جنگل تباہ اور شہر زمین بوس کیوں نہ ہو،

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 32:19
24 حوالہ جات  

اور مَیں عدالت کو سُوت اور صداقت کو ساہُول بناؤُں گا اور اولے جُھوٹ کی پناہ گاہ کو صاف کر دیں گے اور پانی چِھپنے کے مکان پر پَھیل جائے گا۔


کیونکہ خُداوند اپنی جلالی آواز سُنائے گا اور اپنے قہر کی شِدّت اور آتشِ سوزان کے شُعلے اور سَیلاب اور آندھی اور اولوں کے ساتھ اپنا بازُو نِیچے لائے گا۔


دیکھو خُداوند کے پاس ایک زبردست اور زورآور شخص ہے جو اُس آندھی کی مانِند جِس کے ساتھ اولے ہوں اور بادِ سمُوم کی مانِند اور سَیلابِ شدِید کی مانِند زمِین پر ہاتھ سے پٹک دے گا۔


کیونکہ اُس نے بُلندی پر بسنے والوں کو نِیچے اُتارا۔ بُلند شہر کو زیر کِیا۔ اُس نے اُسے زیر کر کے خاک میں مِلایا۔


اَے سرو کے درخت نَوحہ کر کیونکہ دیودار گِر گیا اور شان دار غارت ہو گئے۔ اَے بسنی بلُوط کے درختو! فغان کرو کیونکہ دُشوار گُذار جنگل صاف ہو گیا۔


پِھر ایک زورآور فرِشتہ نے بڑی چکّی کے پاٹ کی مانِند ایک پتّھر اُٹھایا اور یہ کہہ کر سمُندر میں پھینک دِیا کہ بابل کا بڑا شہر بھی اِسی طرح زور سے گِرایا جائے گا اور پِھر کبھی اُس کا پتہ نہ مِلے گا۔


اور جب پہلے نے نرسِنگا پُھونکا تو خُون مِلے ہُوئے اَولے اور آگ پَیدا ہُوئی اور زمِین پر ڈالی گئی اور تِہائی زمِین جل گئی اور تِہائی درخت جل گئے اور تمام ہری گھاس جل گئی۔


اور مِینہ برسا اور پانی چڑھا اور آندِھیاں چلِیں اور اُس گھر پر ٹکریں لگِیں لیکن وہ نہ گِرا کیونکہ اُس کی بُنیاد چٹان پر ڈالی گئی تھی۔


لیکن اب وہ اُس کے مکان کو بڑے سَیلاب سے نیست و نابُود کرے گا اور تارِیکی اُس کے دُشمنوں کو رگیدے گی۔


نِینوؔہ کی بابت بارِ نبُوّت۔ اِلقُوشی ناحُوؔم کی رویا کی کِتاب۔:-


تُو نے اپنے خادِموں کے ذرِیعہ سے خُداوند کی تَوہِین کی اور کہا کہ مَیں اپنے بُہت سے رتھوں کو ساتھ لے کر پہاڑوں کی چوٹیوں پر بلکہ لُبناؔن کے وسطی حِصّوں تک چڑھ آیا ہُوں اور مَیں اُس کے اُونچے اُونچے دیوداروں اور اچّھے سے اچّھے صنَوبر کے درختوں کو کاٹ ڈالُوں گا اور مَیں اُس کے چوٹی پر کے زرخیز جنگل میں جا گُھسُوں گا۔


کیونکہ فصِیل دار شہر وِیران ہے اور وہ بستی اُجاڑ اور بیابان کی مانِند خالی ہے۔ وہاں بچھڑا چرے گا اور وہِیں لیٹ رہے گا اور اُس کی ڈالِیاں بِالکُل کاٹ کھائے گا۔


کیونکہ تُو مِسکِین کے لِئے قلعہ اور مُحتاج کے لِئے پریشانی کے وقت ملجا اور آندھی سے پناہ گاہ اور گرمی سے بچانے کو سایہ ہُؤا۔ جِس وقت ظالِموں کی سانس دِیوارکن طُوفان کی مانِند ہو۔


سُنسان شہر وِیران ہو گیا ہر ایک گھر بند ہو گیا کہ کوئی اندر نہ جا سکے۔


اور اُس کے باغ کے درخت اَیسے تھوڑے باقی بچیں گے کہ ایک لڑکا بھی اُن کو گِن کر لِکھ لے۔


اور اُس کے بَن اور باغ کی خُوش نُمائی کو بِالکُل نیست و نابُود کر دے گا اور وہ اَیسا ہو جائے گا جَیسا کوئی مرِیض جو غش کھائے۔


شہر میں وِیرانی ہی وِیرانی ہے اور پھاٹک توڑ پھوڑ دِئے گئے۔


کیونکہ تُو نے شہر کو خاک کا ڈھیر کِیا۔ ہاں فصِیل دار شہر کو کھنڈر بنا دِیا اور پردیسِیوں کے محلّ کو بھی یہاں تک کہ شہر نہ رہا۔ وہ پِھر تعمِیر نہ کِیا جائے گا۔


اور تُو پست ہو گا اور زمِین پر سے بولے گا اور خاک پر سے تیری آواز دِھیمی آئے گی۔ تیری صدا بُھوت کی سی ہو گی جو زمِین کے اندر سے نِکلے گی اور تیری بولی خاک پر سے چُرُگنے کی آواز معلُوم ہو گی۔


دیکھو خُداوند ربُّ الافواج ہَیبت ناک طَور سے مار کر شاخوں کو چھانٹ ڈالے گا۔ قدآور کاٹ ڈالے جائیں گے اور بُلند پست کِئے جائیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات