Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 31:3 - کِتابِ مُقادّس

3 کیونکہ مِصری تو اِنسان ہیں خُدا نہیں اور اُن کے گھوڑے گوشت ہیں رُوح نہیں۔ سو جب خُداوند اپنا ہاتھ بڑھائے گا تو حِمایتی گِر جائے گا اور وہ جِس کی حِمایت کی گئی پست ہو جائے گا اور وہ سب کے سب اِکٹّھے ہلاک ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 لیکن اہلِ مِصر تو اِنسان ہیں، خُدا نہیں؛ اَور اُن کے گھوڑے گوشت ہیں، رُوح نہیں۔ جَب یَاہوِہ اَپنا ہاتھ بڑھائیں گے، تو حمایتی ٹھوکر کھائے گا، اَور جِس کی حمایت کی گئی وہ گِر جائے گا؛ دونوں اِکٹھّے ہلاک ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 मिसरी तो ख़ुदा नहीं बल्कि इनसान हैं। और उनके घोड़े आलमे-अरवाह के नहीं बल्कि फ़ानी दुनिया के हैं। जहाँ भी रब अपना हाथ बढ़ाए वहाँ मदद करनेवाले मदद मिलनेवालों समेत ठोकर खाकर गिर जाते हैं, सब मिलकर हलाक हो जाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 مصری تو خدا نہیں بلکہ انسان ہیں۔ اور اُن کے گھوڑے عالمِ ارواح کے نہیں بلکہ فانی دنیا کے ہیں۔ جہاں بھی رب اپنا ہاتھ بڑھائے وہاں مدد کرنے والے مدد ملنے والوں سمیت ٹھوکر کھا کر گر جاتے ہیں، سب مل کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 31:3
25 حوالہ جات  

پس خُداوند اُن کے جوانوں سے خُوشنُود نہ ہو گا اور وہ اُن کے یتِیموں اور اُن کی بیواؤں پر کبھی رحم نہ کرے گا کیونکہ اُن میں ہر ایک بے دِین اور بدکردار ہے اور ہر ایک مُنہ حماقت اُگلتا ہے باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤا ہے۔


کیا تُو اپنے قاتِل کے سامنے یُوں کہے گا کہ مَیں اِلہٰ ہُوں؟ حالانکہ تُو اپنے قاتِل کے ہاتھ میں اِلہٰ نہیں بلکہ اِنسان ہے۔


خُداوند فرماتا ہے تُو نے مُجھے ترک کِیا اور برگشتہ ہو گئی اِس لِئے مَیں تُجھ پر اپنا ہاتھ بڑھاؤُں گا اور تُجھے برباد کرُوں گا مَیں تو ترس کھاتے کھاتے تنگ آ گیا۔


کیونکہ مِصریوں کی کُمک باطِل اور بے فائِدہ ہو گی اِسی سبب سے مَیں نے اُسے رہب کہا جو سُست بَیٹھی ہے۔


بچ نِکلنے کے لِئے گھوڑا بیکار ہے۔ وہ اپنی شہہ زوری سے کِسی کو نہ بچائے گا


اَے خُداوند! اُن کو خَوف دِلا۔ قَومیں اپنے آپ کو بشر ہی جانیں۔ (سِلاہ)


بھلا پِھر تُو کیونکر میرے آقا کے کمترِین مُلازِموں میں سے ایک سردار کا بھی مُنہ پھیر سکتا ہے؟ اور تُو رتھوں اور سواروں کے لِئے مِصرؔ پر بھروسا کرتا ہے؟


دیکھ تُجھے اُس مسلے ہُوئے سرکنڈے کے عصا یعنی مِصرؔ پر بھروسا ہے۔ اُس پر اگر کوئی ٹیک لگائے تو وہ اُس کے ہاتھ میں گڑ جائے گا اور اُسے چھید دے گا۔ شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ اُن سب کے لِئے جو اُس پر بھروسا کرتے ہیں اَیسا ہی ہے۔


وہ اُس قَوم سے جو اُن کو کُچھ فائِدہ نہ پُہنچا سکے اور مدد و یاری نہیں بلکہ خجالت اور ملامت کا باعِث ہو شرمِندہ ہوں گے۔


اُنہیں چھوڑ دو۔ وہ اندھے راہ بتانے والے ہیں اور اگر اندھے کو اندھا راہ بتائے گا تو دونوں گڑھے میں گِریں گے۔


خُداوند پر توکُّل کرنا اِنسان پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔


سو تُم مُطالبہ کے دِن اور اُس خرابی کے دِن جو دُور سے آئے گی کیا کرو گے؟ تُم کُمک کے لِئے کِس کے پاس دَوڑو گے؟ اور تُم اپنی شَوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


اور اُس وقت اِس ساحِل کے باشِندے کہیں گے دیکھو ہماری اُمّیدگاہ کا یہ حال ہُؤا جِس میں ہم مدد کے لِئے بھاگے تاکہ اسُور کے بادشاہ سے بچ جائیں۔ پس ہم کِس طرح رہائی پائیں؟


تُم نے کہا نہیں ہم تو گھوڑوں پر چڑھ کر بھاگیں گے۔ اِس لِئے تُم بھاگو گے اور کہا ہم تیز رفتار جانوروں پر سوار ہوں گے پس تُمہارا پِیچھا کرنے والے تیز رفتار ہوں گے۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ ملعُون ہے وہ آدمی جو اِنسان پر توکُّل کرتا ہے اور بشر کو اپنا بازُو جانتا ہے اور جِس کا دِل خُداوند سے برگشتہ ہو جاتا ہے۔


کہ اَے آدمؔ زاد والیِ صُور سے کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے اِس لِئے کہ تیرے دِل میں گھمنڈ سمایا اور تُو نے کہا مَیں خُدا ہُوں اور وسطِ بحر میں اِلٰہی تخت پر بَیٹھا ہُوں اور تُو نے اپنا دِل اِلہٰ کا سا بنایا ہے اگرچہ تُو اِلہٰ نہیں بلکہ اِنسان ہے۔


اور کمان کھینچنے والا کھڑا نہ رہے گا اور تیز قدم اور سوار اپنی جان نہ بچا سکیں گے۔


اُس کے ساتھ بشر کا ہاتھ ہے لیکن ہمارے ساتھ خُداوند ہمارا خُدا ہے کہ ہماری مدد کرے اور ہماری لڑائیاں لڑے۔ سو لوگوں نے شاہِ یہُوداؔہ حِزقیاہ کی باتوں پر تکِیہ کِیا۔


اُسی طرح شاہِ اسُور مِصری اسِیروں اور کُوشی جلاوطنوں کو کیا بُوڑھے کیا جوان برہنہ اور ننگے پاؤں اور بے پردہ سُرنیوں کے ساتھ مِصریوں کی رُسوائی کے لِئے لے جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات