Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 3:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اور خُداوند فرماتا ہے چُونکہ صِیّون کی بیٹیاں مُتکبّر ہیں اور گردن کشی اور شوخ چشمی سے خِرامان ہوتی ہیں اور اپنے پاؤں سے ناز رفتاری کرتی اور گُھنگھرُو بجاتی جاتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”صِیّونؔ کی عورتیں مغروُر ہیں، جو گردن اکڑا کر چلتی ہیں، اَور اَپنی آنکھیں مٹکاتی ہیں، اَور وہ پائلوں کی جھنکار کے ساتھ، مٹک مٹک کر چلتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 रब ने फ़रमाया, “सिय्यून की बेटियाँ कितनी मग़रूर हैं। जब आँख मार मारकर चलती हैं तो अपनी गरदनों को कितनी शोख़ी से इधर-उधर घुमाती हैं। और जब मटक मटककर क़दम उठाती हैं तो पाँवों पर बँधे हुए घुंघरू बोलते हैं टन टन, टन टन।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 رب نے فرمایا، ”صیون کی بیٹیاں کتنی مغرور ہیں۔ جب آنکھ مار مار کر چلتی ہیں تو اپنی گردنوں کو کتنی شوخی سے اِدھر اُدھر گھماتی ہیں۔ اور جب مٹک مٹک کر قدم اُٹھاتی ہیں تو پاؤں پر بندھے ہوئے گھنگھرو بولتے ہیں ٹن ٹن، ٹن ٹن۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 3:16
16 حوالہ جات  

جب خُداوند صِیّون کی بیٹیوں کی گندگی کو دُور کرے گا اور یروشلیِم کا خُون رُوحِ عدل اور رُوحِ سوزان کے ذرِیعہ سے دھو ڈالے گا۔


صِیُّوؔن کی بیٹی سے کہو کہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔ وہ حلِیم ہے اور گدھے پر سوار ہے بلکہ لادُو کے بچّے پر۔


اَے صِیُّون کی بیٹیو! باہر نِکلو اور سُلیماؔن بادشاہ کو دیکھو۔ اُس تاج کے ساتھ جو اُس کی ماں نے اُس کے بیاہ کے دِن اور اُس کے دِل کی شادمانی کے روز اُس کے سر پر رکھّا۔


ایک پُشت اَیسی ہے کہ واہ وا کیا ہی بُلند نظر ہے! اور اُن کی پلکیں اُوپر کو اُٹھی رہتی ہیں۔


یِسُوعؔ نے اُن کی طرف پِھر کر کہا اَے یروشلِیم کی بیٹِیو! میرے لِئے نہ رو بلکہ اپنے اور اپنے بچّوں کے لِئے رو۔


اُسی روز تُو اپنے سب اعمال کے سبب سے جِن سے تُو میری گُنہگار ہُوئی شرمِندہ نہ ہو گی کیونکہ مَیں اُس وقت تیرے درمِیان سے تیرے مُتکبِّر لوگوں کو نِکال دُوں گا اور پِھر تُو میرے کوہِ مُقدّس پر تکبُّر نہ کرے گی۔


زمِین غمگِین ہوتی اور مُرجھاتی ہے۔ جہان بیتاب اور پژمُردہ ہوتا ہے۔ زمِین کے عالی قدر لوگ ناتوان ہوتے ہیں۔


اُس دِن خُداوند اُن کے خلخال کی زیبایش اور جالِیاں اور چاند لے لے گا۔


اور صِیّون کی بیٹی چھوڑ دی گئی ہے جَیسی جَھونپڑی تاکِستان میں اور چھپّر ککڑی کے کھیت میں یا اُس شہر کی مانِند جو محصُور ہو گیا ہو۔


ہلاکت سے پہلے تکبُّر اور زوال سے پہلے خُود بِینی ہے۔


کیونکہ دیکھو خُداوند ربُّ الافواج یروشلیِم اور یہُوداؔہ سے سہارا اور تکیہ۔ روٹی کا تمام سہارا اور پانی کا تمام تکیہ دُور کر دے گا۔


اور مَیں لڑکوں کو اُن کے سردار بناؤُں گا اور ننّھے بچّے اُن پر حُکمرانی کریں گے۔


اِس لِئے خُداوند صِیّون کی بیٹیوں کے سر گنجے اور یہُوواؔہ اُن کے بدن بے پردہ کر دے گا۔


بُلند نظری اور دِل کا تکُبّر اور شرِیروں کی اِقبال مندی گُناہ ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات