Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 3:15 - کِتابِ مُقادّس

15 خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے کہ اِس کے کیا معنی ہیں کہ تُم میرے لوگوں کو دباتے اور مِسکِینوں کے سرکُچلتے ہو؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں: میرے لوگوں کو ستانے اَور غریبوں کے سَر کُچلنے سے آخِر تمہارا مطلب کیا ہے؟“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 यह तुमने कैसी गुस्ताख़ी कर दिखाई? यह मेरी ही क़ौम है जिसे तुम कुचल रहे हो। तुम मुसीबतज़दों के चेहरों को चक्की में पीस रहे हो।” क़ादिरे-मुतलक़ रब्बुल-अफ़वाज यों फ़रमाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 یہ تم نے کیسی گستاخی کر دکھائی؟ یہ میری ہی قوم ہے جسے تم کچل رہے ہو۔ تم مصیبت زدوں کے چہروں کو چکّی میں پیس رہے ہو۔“ قادرِ مطلق رب الافواج یوں فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 3:15
17 حوالہ جات  

اَے خُداوند! وہ تیرے لوگوں کو پِیسے ڈالتے ہیں اور تیری مِیراث کو دُکھ دیتے ہیں۔


کہ تُم اِسرائیل کے مُلک کے حق میں کیوں یہ مثل کہتے ہو کہ باپ دادا نے کچّے انگُور کھائے اور اَولاد کے دانت کھٹّے ہُوئے؟


دیکھو تُم اِس مقصد سے روزہ رکھتے ہو کہ جھگڑا رگڑا کرو اور شرارت کے مُکّے مارو۔ پس اب تُم اِس طرح کا روزہ نہیں رکھتے ہو کہ تُمہاری آواز عالمِ بالا پر سُنی جائے۔


اور بنی اِسرائیل میں سے جو جو فرِعونؔ کے بیگار لینے والوں کی طرف سے اِن لوگوں پر سردار مُقرّر ہُوئے تھے اُن پر مار پڑی اور اُن سے پُوچھا گیا کہ کیا سبب ہے کہ تُم نے پہلے کی طرح آج اور کل پُوری پُوری اِینٹیں نہیں بنوائیں؟


تب ناخُدا اُس کے پاس جا کر کہنے لگا تُو کیوں پڑا سو رہا ہے؟ اُٹھ اپنے معبُود کو پُکار! شاید وہ ہم کو یاد کرے اور ہم ہلاک نہ ہوں۔


سو ربُّ الافواج کا تاکِستان بنی اِسرائیل کا گھرانا ہے اور بنی یہُوداؔہ اُس کا خُوش نُما پَودا ہے۔ اُس نے اِنصاف کا اِنتظار کِیا پر خُون ریزی دیکھی۔ وہ داد کا مُنتظِر رہا پر فریاد سُنی۔


تاکہ مِسکِینوں کو عدالت سے محرُوم کریں اور جو میرے لوگوں میں مُحتاج ہیں اُن کا حق چِھین لیں اور بیواؤں کو لُوٹیں اور یتِیم اُن کا شِکار ہوں!


تب مِسکِینوں کے پہلوٹھے کھائیں گے اور مُحتاج آرام سے سوئیں گے پر مَیں تیری جڑ کال سے برباد کر دُوں گا اور تیرے باقی لوگ قتل کِئے جائیں گے۔


وہ پاؤں تلے رَوندا جائے گا۔ ہاں مِسکِینوں کے پاؤں اور مُحتاجوں کے قدموں سے۔


تب مِسکِین خُداوند مَیں زِیادہ خُوش ہوں گے اور غرِیب و مُحتاج اِسرائیل کے قُدُّوس میں شادمان ہوں گے۔


پس اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے چُونکہ تُم اِس کلام کو حقِیر جانتے اور ظُلم اور کج روی پر بھروسا رکھتے اور اُسی پر قائِم ہو۔


کیونکہ احمق حماقت کی باتیں کرے گا اور اُس کا دِل بدی کا منصُوبہ باندھے گا کہ بے دِینی کرے اور خُداوند کے خِلاف دروغ گوئی کرے اور بُھوکے کے پیٹ کو خالی کرے اور پِیاسے کو پانی سے محرُوم رکھّے۔


کیونکہ اُس نے فرمایا یقِیناً وہ میرے ہی لوگ ہیں۔ اَیسی اَولاد جو بے وفائی نہ کرے گی۔ چُنانچہ وہ اُن کا بچانے والا ہُوا۔


ایک پُشت اَیسی ہے جِس کے دانت تلواریں ہیں اور ڈاڑھیں چُھریاں تاکہ زمِین کے مِسکِینوں اور بنی آدمؔ کے کنگالوں کو کھا جائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات