Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 3:1 - کِتابِ مُقادّس

1 کیونکہ دیکھو خُداوند ربُّ الافواج یروشلیِم اور یہُوداؔہ سے سہارا اور تکیہ۔ روٹی کا تمام سہارا اور پانی کا تمام تکیہ دُور کر دے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَب دیکھو خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، یروشلیمؔ اَور یہُودیؔہ سے رسد اَور حمایت، جِن پر اُن کا تکیہ ہے، دونوں کو دُور کر دے گا، یعنی تمام اشیائے خُوردنی اَور پانی کی فراہمی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 क़ादिरे-मुतलक़ रब्बुल-अफ़वाज यरूशलम और यहूदाह से सब कुछ छीनने को है जिस पर लोग इनहिसार करते हैं। रोटी का हर लुक़मा और पानी का हर क़तरा,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 قادرِ مطلق رب الافواج یروشلم اور یہوداہ سے سب کچھ چھیننے کو ہے جس پر لوگ انحصار کرتے ہیں۔ روٹی کا ہر لقمہ اور پانی کا ہر قطرہ،

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 3:1
19 حوالہ جات  

اور جب مَیں تُمہاری روٹی کا سِلسِلہ توڑ دُوں گا تو دس عَورتیں ایک ہی تنُور میں تُمہاری روٹی پکائیں گی اور تُمہاری اُن روٹِیوں کو تول تول کر دیتی جائیں گی اور تُم کھاتے جاؤ گے پر سیر نہ ہو گے۔


کہ اَے آدمؔ زاد جب کوئی مُلک سخت خطا کر کے میرا گُنہگار ہو اور مَیں اپنا ہاتھ اُس پر چلاؤُں اور اُس کی روٹی کا عصا توڑ ڈالُوں اور اُس میں قحط بھیجُوں اور اُس کے اِنسان اور حَیوان کو ہلاک کرُوں۔


اِس لِئے خُداوند ربُّ الافواج اِسرائیل کا قادِر یُوں فرماتا ہے کہ آہ مَیں ضرُور اپنے مُخالِفوں سے آرام پاؤُں گا اور اپنے دُشمنوں سے اِنتِقام لُوں گا۔


کہ اَے بادشاہ میرے آقا! اِن لوگوں نے یَرمِیاؔہ نبی سے جو کُچھ کِیا بُرا کِیا کیونکہ اُنہوں نے اُسے حَوض میں ڈال دِیا ہے اور وہ وہاں بُھوک سے مَر جائے گا کیونکہ شہر میں روٹی نہیں ہے۔


تب صِدقیاہ بادشاہ نے حُکم دِیا اور اُنہوں نے یَرمِیاؔہ کو قَید خانہ کے صحن میں رکھّا اور ہر روز اُسے نانبائِیوں کے محلّہ سے ایک روٹی لے کر دیتے رہے جب تک کہ شہر میں روٹی مِل سکتی تھی۔ پس یَرمِیاؔہ قَید خانہ کے صحن میں رہا۔


تیرا خُداوند یہوواؔہ ہاں تیرا خُدا جو اپنے لوگوں کی وکالت کرتا ہے۔ یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں ڈگمگانے کا پِیالہ اور اپنے قہر کا جام تیرے ہاتھ سے لے لُوں گا۔ تُو اُسے پِھر کبھی نہ پِئے گی۔


لیکن ربشاقی نے کہا کیا میرے آقا نے مُجھے یہ باتیں کہنے کو تیرے آقا کے پاس یا تیرے پاس بھیجا ہے؟ کیا اُس نے مُجھے اُن لوگوں کے پاس نہیں بھیجا جو تُمہارے ساتھ اپنی ہی نجاست کھانے اور اپنا ہی قارُورہ پِینے کو دِیوار پر بَیٹھے ہیں؟


اِس لِئے میرے لوگ جہالت کے سبب سے اسِیری میں جاتے ہیں۔ اُن کے بزُرگ بُھوکوں مَرتے اور عوام پِیاس سے جلتے ہیں۔


پس تُم اِنسان سے جِس کا دَم اُس کے نتھنوں میں ہے باز رہو کیونکہ اُس کی کیا قدر ہے؟


پِھر اُس نے فرمایا کہ اُس مُلک پر قحط نازِل ہو اور اُس نے روٹی کا سہارا بِالکُل توڑ دِیا۔


اور خُداوند فرماتا ہے چُونکہ صِیّون کی بیٹیاں مُتکبّر ہیں اور گردن کشی اور شوخ چشمی سے خِرامان ہوتی ہیں اور اپنے پاؤں سے ناز رفتاری کرتی اور گُھنگھرُو بجاتی جاتی ہیں۔


اور کوئی دہنی طرف سے چِھینے گا پر بُھوکا رہے گا اور وہ بائِیں طرف سے کھائے گا پر سیر نہ ہو گا۔ اُن میں سے ہر ایک آدمی اپنے بازُو کا گوشت کھائے گا۔


کیونکہ خُداوند کے غضب کے سبب سے یروشلیِم اور یہُوداؔہ کی یہ نَوبت آئی کہ آخِر اُس نے اُن کو اپنے حضُور سے دُور ہی کر دِیا اور صِدقیاہ شاہِ بابل سے مُنحرِف ہو گیا۔


اور چَوتھے مہِینے کے نویں دِن سے شہر میں کال اَیسا سخت ہو گیا کہ مُلک کے لوگوں کے لِئے خورِش نہ رہی۔


ہم نے اپنا پانی مول لے کر پِیا۔ اپنی لکڑی بھی ہم نے دام دے کر لی۔


خُداوند فرماتا ہے اگرچہ مَیں نے تُم کو تُمہارے ہر شہر میں دانتوں کی صفائی اور تُمہارے ہر مکان میں روٹی کی کمی دی ہے تَو بھی تُم میری طرف رجُوع نہ لائے۔


اب تُو کیوں چِلاّتی ہے گویا دردِ زِہ میں مُبتلا ہے؟ کیا تُجھ میں کوئی بادشاہ نہیں؟ کیا تیرا صلاح کار نیست ہو گیا؟


اور چَوتھے مہِینے کے نویں دِن سے شہر میں کال اَیسا سخت ہو گیا کہ مُلک کے لوگوں کے لِئے خُورِش نہ رہی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات