Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 28:9 - کِتابِ مُقادّس

9 وہ کِس کو دانِش سِکھائے گا؟ کِس کو وعظ کر کے سمجھائے گا؟ کیا اُن کو جِن کا دُودھ چُھڑایا گیا جو چھاتِیوں سے جُدا کِئے گئے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 ”وہ کس کو سِکھانے کی کوشش کر رہاہے؟ اَور کسے اَپنا پیغام سمجھا رہاہے؟ کیا اُن بچّوں کو جِن کا دُودھ چھُڑایا گیا ہے یا جِن کو ابھی ابھی چھاتِیوں سے الگ کیا گیا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 वह आपस में कहते हैं, “यह शख़्स हमारे साथ इस क़िस्म की बातें क्यों करता है? हमें तालीम देते और इलाही पैग़ाम का मतलब सुनाते वक़्त वह हमें यों समझाता है गोया हम छोटे बच्चे हों जिनका दूध अभी अभी छुड़ाया गया हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 وہ آپس میں کہتے ہیں، ”یہ شخص ہمارے ساتھ اِس قسم کی باتیں کیوں کرتا ہے؟ ہمیں تعلیم دیتے اور الٰہی پیغام کا مطلب سناتے وقت وہ ہمیں یوں سمجھاتا ہے گویا ہم چھوٹے بچے ہوں جن کا دودھ ابھی ابھی چھڑایا گیا ہو۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 28:9
21 حوالہ جات  

یقِیناً مَیں نے اپنے دِل کو تسکِین دے کر مُطمِئن کر دِیا ہے۔ میرا دِل مُجھ میں دُودھ چُھڑائے ہُوئے بچّے کی مانِند ہے۔ ہاں جَیسے دُودھ چُھڑایا ہُؤا بچّہ ماں کی گود میں۔


مَیں کِس سے کہُوں اور کِس کو جتاؤُں تاکہ وہ سُنیں؟ دیکھ اُن کے کان نامختُون ہیں اور وہ سُن نہیں سکتے۔ دیکھ خُداوند کا کلام اُن کے لِئے حقارت کا باعِث ہے۔ وہ اُس سے خُوش نہیں ہوتے۔


تاکہ یسعیاہ نبی کا کلام پُورا ہو جو اُس نے کہا کہ اَے خُداوند ہمارے پَیغام کا کِس نے یقِین کِیا ہے؟ اور خُداوند کا ہاتھ کِس پر ظاہِر ہُؤا ہے؟


اُس وقت یِسُوعؔ نے کہا اَے باپ آسمان اور زمِین کے خُداوند مَیں تیری حمد کرتا ہُوں کہ تُو نے یہ باتیں داناؤں اور عقل مندوں سے چِھپائِیں اور بچّوں پر ظاہِر کِیں۔


نَوزاد بچّوں کی مانِند خالِص رُوحانی دُودھ کے مُشتاق رہو تاکہ اُس کے ذرِیعہ سے نجات حاصِل کرنے کے لِئے بڑھتے جاؤ۔


اور سزا کے حُکم کا سبب یہ ہے کہ نُور دُنیا میں آیا ہے اور آدمِیوں نے تارِیکی کو نُور سے زِیادہ پسند کِیا۔ اِس لِئے کہ اُن کے کام بُرے تھے۔


نبی جُھوٹی نبُوّت کرتے ہیں اور کاہِن اُن کے وسِیلہ سے حُکمرانی کرتے ہیں اور میرے لوگ اَیسی حالت کو پسند کرتے ہیں۔ اب تُم اِس کے آخِر میں کیا کرو گے؟


اور تیرے سب فرزند خُداوند سے تعلیِم پائیں گے اور تیرے فرزندوں کی سلامتی کامِل ہو گی۔


ہمارے پَیغام پر کَون اِیمان لایا؟ اور خُداوند کا بازُو کِس پر ظاہِر ہُؤا؟


مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جو کوئی خُدا کی بادشاہی کو بچّے کی طرح قبُول نہ کرے وہ اُس میں ہرگِز داخِل نہ ہو گا۔


خُداوند خُدا نے مُجھ کو شاگِرد کی زُبان بخشی تاکہ مَیں جانُوں کہ کلام کے وسِیلہ سے کِس طرح تھکے ماندے کی مدد کرُوں۔ وہ مُجھے ہر صُبح جگاتا ہے اور میرا کان لگاتا ہے تاکہ شاگِردوں کی طرح سنُوں۔


اِس لِئے کہ اُنہوں نے عِلم سے عداوت رکھّی اور خُداوند کے خَوف کو اِختیار نہ کِیا۔


جب کہ تُجھے تربِیّت سے عداوت ہے اور میری باتوں کو پِیٹھ پِیچھے پھینک دیتا ہے۔


خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے کہ مَیں ہی خُداوند تیرا خُدا ہُوں جو تُجھے مُفِید تعلِیم دیتا ہُوں اور تُجھے اُس راہ میں جِس میں تُجھے جانا ہے لے چلتا ہُوں۔


اور اگرچہ خُداوند تُجھ کو تنگی کی روٹی اور مُصِیبت کا پانی دیتا ہے تَو بھی تیرا مُعلِّم پِھر تُجھ سے رُوپوش نہ ہو گا بلکہ تیری آنکھیں اُس کو دیکھیں گی۔


کیونکہ اُس کا خُدا اُس کو تربِیّت کر کے اُسے سِکھاتا ہے۔


بلکہ بُہت سی اُمّتیں آئیں گی اور کہیں گی آؤ خُداوند کے پہاڑ پر چڑھیں یعنی یعقُوبؔ کے خُدا کے گھر میں داخِل ہوں اور وہ اپنی راہیں ہم کو بتائے گا اور ہم اُس کے راستوں پر چلیں گے کیونکہ شرِیعت صِیّون سے اور خُداوند کا کلام یروشلیِم سے صادِر ہو گا۔


کہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جا اور یہُوداؔہ کے آدمِیوں اور یروشلیِم کے باشِندوں سے یُوں کہہ کہ کیا تُم تربِیّت پذِیر نہ ہو گے کہ میری باتیں سُنو خُداوند فرماتا ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات