یسعیاہ 28:7 - کِتابِ مُقادّس7 لیکن یہ بھی مَے خواری سے ڈگمگاتے اور نشہ میں لڑکھڑاتے ہیں۔ کاہِن اور نبی بھی نشہ میں چُور اور مَے میں غرق ہیں۔ وہ نشہ میں جُھومتے ہیں۔ وہ رویا میں خطا کرتے اور عدالت میں لغزِش کھاتے ہیں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ7 اَور یہ بھی مےخواری سے ڈگمگاتے اَور مَے سے لڑکھڑاتے ہیں: کاہِنؔ اَور نبی بھی نشہ میں چُور اَور مَے سے مخمور ہیں، وہ نشہ میں جھومتے ہیں، اَور رُویا دیکھتے وقت بھٹک جاتے ہیں اَور اِنصاف کرتے وقت ٹھوکر کھاتے ہیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस7 लेकिन यह लोग भी मै के असर से डगमगा रहे और शराब पी पीकर लड़खड़ा रहे हैं। इमाम और नबी नशे में झूम रहे हैं। मै पीने से उनके दिमाग़ों में ख़लल आ गया है, शराब पी पीकर वह चक्कर खा रहे हैं। रोया देखते वक़्त वह झूमते, फ़ैसले करते वक़्त झूलते हैं। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن7 لیکن یہ لوگ بھی مَے کے اثر سے ڈگمگا رہے اور شراب پی پی کر لڑکھڑا رہے ہیں۔ امام اور نبی نشے میں جھوم رہے ہیں۔ مَے پینے سے اُن کے دماغوں میں خلل آ گیا ہے، شراب پی پی کر وہ چکر کھا رہے ہیں۔ رویا دیکھتے وقت وہ جھومتے، فیصلے کرتے وقت جھولتے ہیں۔ باب دیکھیں |